yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

ولادت باسعادت حضرت معصومہ قم و حضرت ابو طالب علیہ السلام کے موقع پر جامع مسجد دربار شاہ چن چراغ راولپنڈی میں بسلسلہ پہلی برسی ڈاکٹر مبارک علی لائسنسدار تعزیہ و سیج مبارک

MH Kazmi June 13, 2021June 13, 2021 1 min read
Share this:

ولادت باسعادت حضرت معصومہ قم و حضرت ابو طالب علیہ السلام کے موقع پر جامع مسجد دربار شاہ چن چراغ راولپنڈی میں بسلسلہ پہلی برسی ڈاکٹر مبارک علی لائسنسدار تعزیہ و سیج مبارک یکم محرم الحرام تا دس محرم رسولنگر اور بسلسلہ چہلم صفیہ تبسم زوجہ مرحوم محمد علی پٹواری آف پاک پتن شریف سے ملک نامور عالم دین علامہ سید محسن علی نقوی نے مجلس ترحیم سے خطاب کیا۔ خطیب مسجد سخی شاہ چن چراغ راولپنڈی نے مصائب اہل بیت ؑ بیان کئے انہوں نے حضرت معصومہ قُم سلام اللہ علیہا کے مختصر حالات زندگی بیان بیان کئےانہوں نے کہاکہ ……حضرت معصومہ قُم کا نام فاطمہ اور مشہور لقب معصومہ ،کریمہء اھلبیت ہیں۔

MEHFIL E ZIKR,ON, BIRTH,ANNIVERSARY, HAZRAT BIBI MASOOMA QUM,A.S, AT,DARBAR SHAH CHA CHIRAGH, BADSHAH, DUA E MAGHFIRAT, FOR, DR.MUBARAK ALI

آپ کے والد ساتویں امام حضرت موسی بن جعفر الکاظم (ع) اور والدہ محترمہ حضرت نجمہ خاتون ہیں۔
حضرت جناب معصومہ س کی ولادت پہلی ذیقعدہ ۱۷۳ ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔
بچپنے میں ہی امام موسیٰ ابن جعفر (ع) کی بغداد میں شہادت واقع ہو گئی اور آپ آٹھویں امام علی ابن موسی الرضا(ع) کی کفالت میں قرار پائیں۔ سنہ ۲۰۰ ہجری میں امام رضا علیہ السلام کو مامون نے شدید اصرار کر کے خراسان بلوا لیا۔
امام تمام اعزاء اور اقرباء کو مدینہ چھوڑ کر خراسان تشریف لے گئے۔
حضرت امام رضا ؑ کی ہجرت کےایک سال بعد جناب فاطمہ معصومہؑ (س) اپنے بھائی سے ملاقات کے شوق میں اور سیرت حضرت زینب س کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے اپنے کچھ بھائیوں اور بھتیجوں کے ساتھ خراسان کی طرف چل پڑیں۔
اس سفر کے دوران ہر مقام پر اپنے بھائی کی مظلومیت کا پیغام دنیا والوں تک پہنچاتی ہوئی ایران کے ایک شہر ساوہ میں پہنچیں۔
ساوہ کے رہنے والوں نے جو کہ دشمنان اہلبیت (ع) تھے عباسی حکومت کی طرف سے ماموریت کی بنا پر اس کاروان کا راستہ روک لیا۔ اور حضرت معصومہ س کے ساتھ تشریف لائے ہوئے بنی ہاشم کے ساتھ جنگ کرنے پر اتر آئے۔

اور نتیجہ میں تمام جوان شہید ہو گئے حتی کہ ایک روایت کی بنا پر حضرت معصومہؑ کو بھی زہر دے دیا-
آپکے بہت سارے بھائیوں اور بھتیجوں کی قبریں ساوہ اور قُم کے نواح میں موجود ہیں ۔ کل 23 بنی ہاشم اس جنگ میں شہید ہوئے۔بہر حال زہر کی وجہ سے یا شدت غم اور اندوہ کی وجہ سے آپ شدید مریض ہو گئیں۔
اب چونکہ خراسان کی طرف جانا ممکن نہیں رہا لہٰذا قم کا ارادہ کیا ۔
شہر قم کا راستہ معلوم کیا اور فرمایا: مجھے قم لے چلو۔ اس لیے کہ میں نے اپنے بابا سے سنا ہے کہ قُم عُشُّ آل محمد ع شیعوں کا شہر یعنی شیعوں کا مرکز ہے۔ جب قم کے لوگوں کو خبر لگی خوشی اور مسرت کے ساتھ آپ کے استقبال کے لیے دوڑ پڑے۔آخر کار جناب معصومہؑ ۲۳ ربیع الاول سنہ ۲۰۱ ھجری کو قم پہنچیں۔
اورصرف ۱۷ سترہ دن اس شہر میں زندگی گذاری۔
اور اس دوران اپنے پروردگار سے مسلسل راز و نیاز میں مشغول رہیں۔
آپ کا محل عبادت “بیت النور” کے نام سے آج بھی مشہورہے یہاں ایک مسجد بن گئی ہے یہ فقیر وہاں بڑا عرصہ درس پڑھا تا رہا ہے اور اپنے شاگردوں کو جنمیں اکثر ایرانی تھے جماعت بھی کراتا رہاہے
آخر کار ۱۰ ربیع الثانی سنہ ۲۰۱ ھجری بغیر اسکے کہ اپنے بھائی سے ملاقات کر پائیں بارگاہ رب العزت کی طرف سفر کر گئیں۔بعض روایات میں 12 ربیع الثانی بھی تاریخ رحلت درج ہے جبکہ بعض اہل تشیع 5 ربیع الاول کو بھی بی بی معصومہؑ کی شہادت مناتے ہیں۔وقت رحلت بی بی ؑ کی عمر 28 سال تھی۔ قم کے لوگوں نے آپ کے جسد مقدس کو سرزمین قم میں جہاں آج آپ کا روضہ ہے تشیع جنازہ کر کے رکھا اورنماز جنازہ پڑھنا چاہتے تھے کہ دو روپوش نورانی ہستیاں قبلہ کی طرف سے نمودار ہوئیں۔ نماز جنازہ پڑھا کر ان میں سے ایک قبر میں داخل ہوا دوسرے نے جنازہ قبر میں اتارا اور دفن کر کے غائب ہو گئے۔
بعض علماء کے بقول وہ دو آدمی حضرت امام رضاؑ اور حضرت امام جوادؑ تھے۔
تدفین کے بعد موسی ابن خزرج سایبانی نے ایک کپڑا قبر کے اوپر بطور علامت ڈال دیا یہاں تک کہ ۲۵۶ ھجری میں حضرت زینب س بنت امام جواد ؑ نے سب سے پہلی بار اپنی پھوپھی کی قبر شریف پر گنبد تعمیر کروایا اس کے بعد یہ روضہ عالم اسلام مخصوصا اہلبیتؑ کے چاہنے والوں کی عقیدتوں کا مرکز بن گیا۔ اورآج تمام دنیا سے آپ کے چاہنے والے آپ کے روضہ کی زیارت کرنے تشریف لاتے ہیں۔
حضرت معصومہ کی زیارت کی فضیلت حضرت معصومہ علیہا السلام کے سلسلہ میں یہ بات قابل غور ہے کہ چودہ معصومین علیہم السلام کی زیارت کے بعد جتنی ترغیب آپ کی زیارت کے سلسلہ میں دلائی گئی ہے اتنی ترغیب دوسروں کے لئے بہت کم ملتی ہے۔
تین معصوم اماموں نے آپ کی زیارت کی تشویق دلائی ہے۔ جن روایات میں آپ کی زیارت کی ترغیب دلائی گئی ہے-
ان میں سے بعض آپ کی ولادت سے قبل معصوم سے صادر ہوئی تھیں ۔
تین معصومین ؑ کا ارشاد ہے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہاکی زیارت کے ثواب میں جنت نصیب ہوگی ۔ معصومین ؑکی زبان سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہاکی زیارت کی فضیلت کے سلسلہ میں چند حدیثیں ملاحظہ فرمائیں:
شیخ صدوق نے صحیح سند کے ساتھ حضرت امام رضا علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ:”من زارہا فلہ الجنة”جو ان کی زیارت کرے گا اسے جنت نصیب ہوگی ۔حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے کہ: “من زارعمتی بقم فلہ الجنة” جس شخص نے بھی قم میں میری پھوپھی کی زیارت کی وہ جنتی ہے ۔
حضرت امام صادق علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے کہ : “ان زیارتہا تعادل الجنة”زیارت معصومہ جنت کے برابر ہے ۔
حضرت امام رضا علیہ السلام کا ارشاد ہے :یا سعدُ ! من زارہا فلہ الجنة او ھو من اھل الجنة”
اے سعد جو شخص بھی ان کی زیارت کرے گا اسے جنت نصیب ہوگی یا وہ اہل بہشت سے ہے ۔
علامہ مجلسی نے بحار الانوار میں امام رضا علیہ السلام کے اصحاب کی کتابوں سے روایت کی ہے کہ امام رضا علیہ السلام نے سعد بن سعد اشعری کو مخاطب کرکے فرمایا :اے سعد تمھارے یہاں ہم میں سے ایک کی قبر ہے ”
سعد نے کہا میں نے عرض کیا : میں قربان ! وہ دختر حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی قبر ہے ؟ فرمایا”: نعم من زارہا عارفا بحقہا فلہ الجنة جس نے بھی اسکی معرفت کے ساتھ زیارت کی اس پہ جنت واجب ھے…

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post عوام دوست بجٹ روشن مستقبل کی نوید، وزیراعظم اور انکی ٹیم نے اپوزیشن کی ہوا نکال دی، چوہدری اشفاق جٹ
Next Post نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ کیلئے پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ بنانے کی منظوری

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.