yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آپریشن غضب للحق ; پاک افواج کےکامیاب فضائی حملےجاری، افغان ڈرون حملے ناکام،طالبان راہنما نور ولی محسود کی انکشافات سے بھرپور کتاب منظر عام پر جس میں سابق پاکستانی وزیر اعظم اور ممتاز سیاستدان بے نظیر بھٹو کے قتل کی ذمہ داری قبول کی گئی
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
    بین الاقوامی خبریں
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • ابرار احمد میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، کاویہ مارن نے ہنڈرڈ لیگ میں پاکستانی کھلاڑی کو خریدا،اس کے بعد آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز کی مالکہ کو شدید تنقید کا سامنا ، ان کا ایکس اکاؤنٹ بھی معطل
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • یومِ تحفظ ناموس رسالت ﷺ;پاکستان اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے پرعزم
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • ابرار احمد میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، کاویہ مارن نے ہنڈرڈ لیگ میں پاکستانی کھلاڑی کو خریدا،اس کے بعد آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز کی مالکہ کو شدید تنقید کا سامنا ، ان کا ایکس اکاؤنٹ بھی معطل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

مولانا فضل الرحمان کو بھی لاش مل گئی

Yes 1 Webmaster December 4, 2014 1 min read
Maulana Fazlur Rehman
Maulana Fazlur Rehman
Maulana Fazlur Rehman

تحریر: سید انور محمود
زندگی اور موت اللہ تعالی نے مقرر کی ہوئی ہے اور یہ صرف اللہ تعالی کی ذات ہی جانتی ہے کہ کب کون دنیا میں آئے گا اور کب کون دنیا سے جائے گا۔ سترہ نومبر کی ایک خبر کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی جنرل سیکریٹری، سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے سکھر کے قریب گوٹھ آنبہ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مغربی ممالک اور یہودیوں کا مہرہ ہے، 30 نومبر کی تاریخ بھی 14اگست کی طرح خاموش ہوکر گزر جائیگی، عمران خان جو اب اشتہاری بن چکے ہیں جلد قادری کی طرح لندن بھاگ جانے والے ہیں۔ افسوس 30 نومبر کو ڈاکٹر خالد محمود سومرو اس دنیا میں موجود نہیں تھے۔ ایک دن قبل 29 نومبرکو سکھر سائیٹ تھانے کی حدود گلشن اقبال میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اُنہیں ہلاک کردیا۔ اس سے پہلے خالد سومرو پر لاڑکانہ، جیکب آباد اور شکارپور میں حملے ہوچکے تھے۔

میڈیا اور اخبارات کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود سومرو اپنی جماعت کے سرگرم رہنما تھے، ان کی قیادت میں جمیعت علمائے اسلام (ف)کے زیر انتظام مدارس میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا۔ انھوں نے سندھ کے کچے سے لے کر تھر کے صحرا تک دیوبند مکتب فکر کو عام کیا۔ وہ ان علاقوں میں جا کر اشتعال انگیز تقاریر کیا کرتے تھے جبکہ ان کی ہی جماعت سے وابستہ کچھ رہنما اور کارکنان فرقہ وارانہ شدت پسند تنظیموں کی جانب بھی راغب ہوئے۔ افغانستان پر امریکی چڑھائی کے بعد سندھ کے علاقے شکار پور سے بھی مدارس کے طالب علم افغانستان جہاد کےلیے گئے تھے۔ خالد سومرو نے تصدیق کی تھی کہ ان کی جماعت نے ملا عمر کو مدد کی پیشکش کی تھی لیکن انھوں نے اس کو قبول نہیں کیا۔خالد سومرو ایک طرف جمیعت علمائے اسلام (ف)کے رہنما تھے تو دوسری طرف وہ سندھی قوم پرستوں کے ساتھ بھی تھے۔ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے مدمقابل امیدوار رہے، وہ سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحادوں کا بھی حصہ رہے، انھوں نے سندھ میں ایک ایسے مولانا کے طور پر شناخت حاصل کی جس کے قوم پرستوں کے ساتھ قریبی مراسم تھے، اُنھوں نے کالاباغ ڈیم، قومی مالیاتی ایوارڈ اور سندھ کی تقسیم کے نعرے پر وہ ہی موقف اختیار کیا جو قوم پرست جماعتوں کا تھا۔

ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے غم میں نڈھال جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو یہ تو نصیب نہیں ہوا کہ وہ خود جنازئے میں شامل ہوتےکیونکہ دو دسمبرکوکشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اُنکو یورپ کے دورے پر جانا تھا ، دورے کے دوران وہ یورپ میں پاکستانی مشنز سے ملاقات کریں گے اور واپس آکر سرکار سے اس بیکار دورئے کا معاوضہ وصول کرینگے۔ خالد سومرو کے قتل کے بعد مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ نے ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور ڈاکٹر خالد محمودسومرو کا صدمہ برداشت کیا ہے وہ اہل لاڑکانہ سے تعزیت کرتے ہیں یہ واقعہ قومی سانحہ ہے۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کو جہادی تنظیموں سے منسلک کر کے وقوعے کو تبدیل کرنے کی سازش ہو سکتی ہے ،مجھ پر بھی تین بار حملہ کیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن یہ بیان دیتے وقت تھوڑا سا اگر تاریخ کو یاد کرلیتے تو شاید کچھ شرم اُنکو آتی اور وہ یہ بیان نہ دیتے۔ مولانا کی یاداشت کےلیے عرض ہے کہ لاڑکانہ کے ان تین مقتولوں میں بڑا واضع فرق ہے، ذوالفقار علی بھٹو ایک بڑئے قومی سیاسی رہنما تھے اور جب اُنکو ڈکیٹر ضیاءالحق نے پھانسی دی تھی تو اُنکے والد مفتی محمود بھٹو دشمنی میں ضیاءالحق حکومت کے حامی تھے، بینظیربھٹو جن کی جی حضوری کرنے پر ہی مولانا کو کشمیر کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا تھا ،وہی بینظیر بھٹو دہشت گرد طالبان کے سخت خلاف تھیں یہ ہی وجہ ہے کہ دوسروں کے علاوہ بینظیر بھٹو کے قتل کا الزام طالبان دہشت گردوں پر بھی آتا ہے جبکہ مولانا کی طالبان سے دوستی چھپی ہوئی نہیں ہے، ڈاکٹر خالدمحمودسومرو جو نہ صرف دہشت گردوں کےحامی تھے بلکہ نام نہاد جہاد کے نام پر اُنکے مدرسے سے دہشت گرد افغانستان بھیجے گے تھے۔ مولانا فضل الرحمن اہل لاڑکانہ بھٹو خاندان اور دہشت گردوں میں فرق جانتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن 31 مارچ 2011ء سےابتک 44 ماہ کے دوران تین قاتلانہ حملوں سے بچنے میں کامیاب رہے۔ تاہم ان حملوں میں دو درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، اسکے علاوہ ماضی قریب میں 17 جون کو لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاون میں 14 لوگوں کی موت پھر واہگہ بارڈر پر دھماکہ سے 60 زیادہ افراد کی ہلاکت، مولانا کو کسی سے بھی ہمدردی نہ ہوئی حالانکہ اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اکتوبر میں مولانا کے اوپر ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہوئے تھے لیکن مولانا نے ہڑتال اور پہیہ جام تو دور کی بات ایک مرتبہ بھی بھرپور احتجاج نہیں کیا۔ عمران خان کے طویل دھرنے سے نواز شریف اور اُنکے حواریوں کی نیندیں حرام ہیں ایسے میں مولانا کو ڈاکٹر خالد سومرو کی لاش مل جاتی ہے تو مولانا کی صوبہ خیبر پختونخواہ میں حکومت بنانے کی خواہش شایدپھر جاگ اٹھتی ہے اورمولانا ایک بار پھر اپنی چالاکی کا استمال کرتے ہوئے نواز شریف سے ڈاکٹر خالد سومرو کی لاش کی سیاسی قیمت وصول کرنا چاہتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ مولانا نے عمران خان کے 30 نومبر کے پروگرام کو خراب کرنے کےلیے پورئے ملک میں 30 نومبر کو ہی پہیہ جام اور ہڑتال کا اعلان کردیا اسکے ساتھ ہی صوبہ سندھ جہاں سے جےیو آئی کو قومی یا صوبائی اسمبلی کی کوئی سیٹ حاصل نہیں ہوئی تھی وہاں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمہ کا مطالبہ بھی کردیا۔ خیر سندھ کی موجودہ حکومت تو وہ ڈائن ہے جو ابتک تھر میں بھوک اور افلاس کے سبب صرف 61 دن میں 163 بچوں کو موت کے منہ میں بھیج چکی ہے وہ ایک ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل سے کہاں جانے والی ہے۔

ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (ف) کی اپیل پر سندھ میں جئے سندھ متحدہ محاذکے ساتھ ملکر ڈاکٹرخالد سومرو اور جئے سندھ متحدہ محاذ کے کارکنان کے قتل کے خلاف سندھ کے چند شہروں جن میں لاڑکانہ، خیرپور اور سکھر شامل ہے مکمل ہڑتال ہوئی جبکہ حیدرآباد میں جزوی اور کراچی میں کچھ دیر سپر ہائی وئے بند رہا۔ سندھ بلوچستان شاہراہ پر بھی پتھراو کے سبب کچھ دیر ٹریفک معطل رہا لیکن اصل مقصد تھا کہ لوگوں کو عمران خان کے 30 نومبر کے پروگرام سے کیسے روکا جائے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں نے اسلام آباد سے پشاور اور اسلام آباد سے لاہور موٹروے کو پتھر لگا کر بند کر دیا تھا۔ متعدد مقامات پر تحریک انصاف کے قافلوں پر پتھراوُ کیا گیا،جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے پشاور ٹول پلازہ پر دھرنا دے کر تحریک انصاف کے قافلے کا راستہ روک دیا ، پتھراوُ کے نتیجے میں وزیر اعلی کے پی کے کا قافلہ واپس موڑ دیا گیا، بنوں اور کرک میں دونوں جماعتوں میں جھڑپ کے نتیجے میں 5کارکن زخمی ہو گئے۔

سوال یہ ہے کہ پشاور، لاہور یا کسی اور شہر کی سڑکوں کو بند کر کے مولانا کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے؟ اس سوال کا جواب عمران خان نے 30 نومبر کےاپنے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے دیا ، عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آج مولانا فضل الرحمن کو پختونخوا کو بند کرنے کی ڈیوٹی لگائی تھی، مولانا نے پوری کوشش کی کہ میرے پختونخوا کے ٹائیگر یہاں نہ پہنچ سکیں۔ اس بات کو ساری دنیا نے مانا ہے کہ عمران خان کا 30 جولائی کا جلسہ کامیاب رہا، لیکن افسوس مولانا فضل الرحمن ایک لاش کےزریعے جو حاصل کرنا چاہتے تھے اُس میں کامیاب نہ ہوپائے۔ آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گرد تنظیمیں کمزور ہویں ہیں اور اب کسی بھی ایک واقعہ کی ذمیداری ایک سے زیادہ تنظیمیں قبول کررہی ہیں۔ اسکے علاوہ یہ ایک دوسرئے کو بھی مار رہی ہیں۔ خالد سومرو بھی دہشت گردوں کے ہمدرد تھے بلکہ دہشت گرد مہیا کرنے میں بھی معاون تھے، ڈاکٹرخالدمحمود سومرو کا قتل انہی کے پیٹی بند بھایئوں دہشت گردوں کا کارنامہ ہے جس کی تصدیق اُن کے بیٹوں نے بھی یہ کہکر کردی کہ ہمارے والد کو اناڑیوں نے نہیں بلکہ کھلاڑیوں نے ٹارگٹ کیا ہے۔ پاکستان میں لاشوں پر سیاست کرنا عام بات ہے، اب دیکھیں کیا ہوتا ہے مولانا فضل الرحمن کو بھی ایک لاش مل گئی ہے۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Accident
Previous Post بھارت میں اسکول بس کے ٹرین کی زد میں آنے سے 6 بچے ہلاک، 16 زخمی
Next Post بھارت نے مذاکراتی عمل ختم کیا تو بحال کرنے کی ذمہ داری بھی اسی کی ہے، دفتر خارجہ
Tasneem Aslam

Related Posts

یومِ تحفظ ناموس رسالت ﷺ;پاکستان اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے پرعزم

March 15, 2026

خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے

March 14, 2026

آپریشن غضب للحق ; پاک افواج کےکامیاب فضائی حملےجاری، افغان ڈرون حملے ناکام،طالبان راہنما نور ولی محسود کی انکشافات سے بھرپور کتاب منظر عام پر جس میں سابق پاکستانی وزیر اعظم اور ممتاز سیاستدان بے نظیر بھٹو کے قتل کی ذمہ داری قبول کی گئی

March 14, 2026

وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

March 13, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.