yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

میں تو ہوں مگر تو بھی تو ہے

Yes 1 Webmaster November 30, 2014 1 min read
Anjum Sehrai
Share this:
Anjum Sehrai
Anjum Sehrai

لکھتے ہوئے سوچ رہا ہوں کہ کہیں میرا لکھا تو ہین عدالت نہ بن جا ئے کہ ہما رے ہاں ایسا ہی ہو تا ہے کہ موم کی ناک بنے ہمارے انصاف میں ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفا جات ۔خبر کچھ یوں تھی کہ سپریم کو رٹ نے وزیر اعظم کی نا اہلیت با رے درخواست 17 سال بعد غیر مو ثر قرار دیتے ہو ئے خا رج کر دی ۔ یہ درخواست اس وقت کے وزیراعظم کی اہلیت کو چیلنج کرتے ہو ئے دا ئر کی تھی ۔الزامات وہیں ہیں جو آج بھی ہمیں ڈی چوک کے دھر نے میں روز عمران خان دہراتے سنا ئی دیتے ہیں۔ کسی بھی در خواست کو منظور کر نا نہ کر نا یہ عدالت کا حق ہے ظا ہر ہے کہ اس امر کا فیصلہ منصف انصاف کو ہی مد نظر کر تے ہیں سو ہمیں بھی اس در خواست کے غیر مو ثر ہو نے اور خا رج کئے جا نے پر کو ئی اعتراض نہیں ہم اگر دل گر فتہ ہیں تو اس بات پر کہ انصاف کے اس اظہار پر 17سال کا طویل عر صہ لگا ۔ویسے یہ کو ئی ایسی خبر نہیں جسے انہو نی کہا جا ئے وہ اس لئے کہ ہمارے ہاں ایسا ہی ہو تا ہے۔ آزا دی کے بعد بر سر اقتدار آ نے والی سبھی سیا سی جما عتوں ،اور آمروں نے ہمیشہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سستے اور جلد انصاف کی فرا ہمی کی خو شخبری سنا ئی مگر ہوا اس کے بر عکس عوام کے لئے انصاف کی فرا ہمی کا حصول مہنگا اور طویل تر ہو تا گیا جہاں رشوت ، شفارش اور اقربا پروری کے آکٹو پس نے سبھی معا شرتی طبقات کو اپنے شکنجے میں جکڑا ہے وہاں ہما ری عد لیہ پر بھی کئی سوالات اٹھتے ہیں ۔

آزادعد لیہ کی تحریک میں وکلا سمیت عام پا کستا نیوں نے بھی اپنا بھر پورکردار ادا کیا جبھی تو سب سے پہلے پا کستان کا نعرہ لگا نے والے پر ویز مشرف کو بھر پور مزا حمت اور قوت کے با و جود ایک جج کے مقا بلے میں پسپا ئی اختیار کر نا پڑی۔ یہ شا ید دنیا میں ایک منفرد مز ا حمتی تحریک تھی جو صرف انصاف اور منصفوں کی با لا دستی کے لئے تھی ۔ امید تھی کہ آزاد عد لیہ کے بعد عام آد می کے لئے انصاف کا حصول سستا اور آسان ہو گا مگر اے بسا کہ آ ر زو خا ک شد ، انصاف کا پر نا لہ آج بھی وہیں ہے جہاں پہلے تھا۔

گلو بٹ کو گیارہ سال کی سزا صرف اس جرم پر سنا ئی گئی کہ اس نے حاکموں کی خو شنودی کے لئے اپنے ہا تھوں قتل کی جا نے والی گا ڑ یوں کی لا شوں پہ رقص کیا اور جشن منا یا لیکن کیا یہ حقیقت نہیں کہ آ ئے روز معصوم انسا نوں کو اپنی بر بریت کا نشا نہ بنا نے والے ، قو می خزا نہ لو ٹنے اور خلق خدا کونو چنے اور کھسو ٹنے والو ں تک پہنچتے پہنچتے انصاف کے پر جلنے لگ جا تے ہیں ۔ کیا یہ ایک مذاق نہیں کہ عدا لت ایک اشتہاری کے وارنٹ گر فتاری جا ری کرے اور حکومت یہ فیصلہ کرے کہ اسے گر فتار نہیں کیا جا ئے گا ۔ کیا حکومت کو اختیار حا صل ہے کہ وہ مجاز عدالت کے حکم کے خلاف کا روا ئی ڈال سکے ، کیا یہ تو ہین عدا لت نہیں ؟ کیا ایک عام آ د می کو حکو مت یہ رعا ئت دینے کے لئے تیار ہے ؟

سیاست کے میدان میں پہلوان مسلسل چا ند ما ری میں لگے ہیں ۔ عمران خان کہتے ہیں میاں صا حبان نے پا نچ سال میں 5 ہزار ٹیکس دیا ۔پر ویز رشید کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے بہت سے ممبران ٹیکس نہیں دیتے ۔ عمران خان کہتے ہیں جہا نگیر ترین نے پا نچ سالوں میں سات ارب کما ئے ڈھا ئی ارب ٹیکس دیا۔ اب ان کو کون بتا ئے کہ عام آ د می ان سب سے زیا دہ ٹیکس دے رہا ہے اور سہہ رہا ہے۔ ایک ما چس کی ڈبیا سے لے کر بجلی کے بلوں تک سبھی جگہ سیلز ٹیکس سمیت نہ جا نے کہاں کہاں یہ سطح غر بت سے نیچے زند گی بسر کر نے والے عام لوگ سر کار کا پیٹ بھر تے ہیں اپنا پیٹ کاٹ کے ۔ہمارے ایک مہربان ریٹا ئرڈ پرو فیسر دوران ملاا زمت اپنا خطبہ عمو ما اس شعر سے سجا یا کرتے تھے
میرے ملک کی سیا ست کا حال مت پو چھو
طو ائف گھری ہو ئی ہے تما ش بینوں میں

تما ش بینوں پہ یا د آ یا کہ کہ سا بقہ پی پی پی دور میں ہما رے وسیب کے جیا لے پی پی پی منسٹر کو اسلام آ با د پو لیس نے ایک مساج سنٹر سے گر فتار کر لیا ۔ وہاں سے صرف وزیر مو صوف ہی نہیں بلکہ اور بہت سے شر فا بھی گر فتا ر ہو ئے ۔ گر فتار کئے جا نے والے اتنے تھے کہ قا نون کے رکھوالوں کے پاس ہتھکڑیاں کم پڑ گئیں جس کی وجہ سے زیر حراست وزیر مو صوف کے ہا تھوں کو رسیوں سے با ندھ کر لے جا یا گیا اور یہ منا ظر پو ری قوم نے ٹی وی چینلز پر براہ راست دیکھے ۔اب کو ئی زرداری حکو مت کو جو بھی کہے ایک کر یڈٹ ہے اس حکو مت کا کہ اس دور میں جو بھی قا نون کو مطلوب ہوا حکو مت نے سر تسلیم خم کیا ۔چا ہے۔ وزرا کی گر فتا ریوں سے لے کر وزرائے اعظموں کی نا اہلیوں تک سھی کچھ بر دا شت کیا یہاں تک کہ سسٹم بچا نے کے لئے اے آروز کے الیکشن بھی ۔

سسٹم بچا نے کے لئے مشرف کا این آر او ، پی پی پی کی مفا ہمت پا لیسی ،عمران خان کے لفظوں میں نواز لیگ کا مک مکا ئو سب ٹھیک اور جا ئز ہیں اگر اب حکمران اور اپو زیشن یہ طے کر لیں کہ سسٹم بچے گا ، سسٹم رہے گا مگر اب سسٹم اپنی اصل صورت اور اصل روح کے سا تھ بحال ہو گا۔ اداروں کو با اختیار ہوں گے ، انصاف آسان سستا اور سب کے لئے یکساں ہو گا۔

عوام کے علا وہ سبھی ارب پتی بن چکے ہیں ۔ ایوان اقتدار سے لے کر تحریک انصاف کے دھرنوں اور سیا سی جلسوں تک سبھی جگہوں سے “میں تو ہوں مگر تو بھی تو ہے ” کی آ وازیں آرہی ہیں ۔ ۔اور سچی بات عوام کو ارب پتی بننے والوں سے نہ کو ئی شکا یت ہے اور نہ کو ئی گلہ۔ اللہ سب کو دے بقل شخصے ” جنہاں کھا دیاں گا جراں انہاں دے ڈڈھ پیڑ ” عوام نے تو کچھ نہیں ڈ کا را بس اتنا ہوا ہے کہ” کھا یا پیا کچھ نہیں گلا س تو ڑا با رہ آ نے کا “کے مصداق آ زا دی کے 64 بر سوں بعد بھی عوام کے پیٹ میں تو بھوک سے درد ہو رہا ہے ، عوام کا حلق تو پیا س سے خشک ہو رہا ہے ۔۔ یہ بھوک کون مٹا ئے گا ۔عوام اسی کی تلاش میں سب کے جلسوں میں تا لیاں پیٹ رہی ہے نعرے لگا رہی ہے دھمال ڈال رہی ہے ۔۔خو شخبری ہو سسٹم بچا نے والوں کو کہ قوم ہے ابھی سسٹم کو بچا نے والوں کے سا تھ ۔ اسی لئے تو شا ید اسے بچا نے والا کو ئی نہیں۔۔ کو ئی بھی تو نہیں ۔۔۔۔

تحریر:انجم صحرائی
www.subhepak.com
subhepak@hotmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Asif Ali Zardari
Previous Post سابق صدر آصف علی زرداری بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گئے
Next Post یکم دسمبر ۔۔ایڈز کاعالمی دن!
Akhtar Sardar Chaudhry

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.