yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

جھوٹ عام کیوں؟

F A Farooqi September 9, 2016 1 min read
Lying
Share this:
Lying
Lying

تحریر : مولانا محمد صدیق مدنی
جھوٹ بربادی کے اہم ذریعہ ہے۔ جھوٹ ہی سے دنیا و آخرت کے بربادی کے سبب بنتے ہیں انسانی مزاج اور نفسیات میں مختلف عناصر کو دخل ہے۔ ماہرین نفسیات انسانی عادات، اطوار اور جرائم کا نفسیاتی تجزیہ مختلف انداز میں پیش کرتے ہیں۔ کہیں انسان کے متشدد ہونے کا تجزیہ کیا جاتا ہے، کہیں جرائم کی نوعیت پر تحقیق ہوتی ہے، کوئی مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے عناصر اور تشدد پسند اور تنہائی پسند آدمی پر تحقیق کرتا ہے۔ یوں فلسفی اور دانشور انسانی مزاج اور حرکات و سکنات کا مختلف انداز میں تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ جھوٹ بھی انسانی نفسیات کا ایک جزو ہے جس کا تعلق مختلف عوامل سے ہے۔ جھوٹ کیا ہے؟ انسان جھوٹ کیوں بولتا ہے؟۔ کون سے عناصر ایسے ہیں جو کسی آدمی کو جھوٹ بولنے پر اکساتے ہیں؟ اور جھوٹ کو پروان چڑھانے والے معاشرے پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان اہم سوالات پر پاکستان کے صحافی و دانشور شاہنواز فاروقی قلم اٹھاتے ہیں اور اپنے انداز میں اس کا تجزیہ کرتے ہیں۔ (ہم اور جھوٹ کی نفسیات) نامی یہ تجزیاتی مضمون روزنامہ جسارت کراچی میں 30 جون 1991 کو شائع ہوا۔ بعد ازاں یہی مضمون ان کی کتاب کاغذ کے سپاہی میں بھی شامل کیا گیا جو کہ اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی نے شائع کی ہے۔ مضمون نگار اپنے معاشرے کے رویہ کا تجزیہ کرتے ہوئے ابتداء کچھ یوں کرتے ہیں۔

اگر قوم کی اسلام پسندی کو دیکھا جائے تو ہم میں سے ہرشخص اپنے مسلمان ہونے کا شدت سے دعویدار ہے اور محسوس یہ ہوتا ہے گویا اسلام سے محبت اور اس کا تحفظ صرف اور صرف اسی کی ذمہ داری ہو۔ مگر جب اس کی عملی زندگی کو دیکھو تو دوسرا ہی منظر سامنے آتا ہے۔ ہم میں سے اکثر جتنی پابندی سے پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں اتنی ہی پابندی سے رشوت بھی لیتے ہیں، جتنے خلوص سے روزے رکھتے ہیں اتنے ہی خلوص کے ساتھ اشیاء میں ملاوٹ بھی کرتے ہیں۔ جتنی خاموشی سے غریبوں کی مالی مدد کرتے ہیں اتنی ہی خاموشی سے ریاستی ٹیکس چراتے ہیں۔ جھوٹ، جھوٹ، جھوٹ، ہرجگہ جھوٹ، یہ سب صورتیں جھوٹ عملی شکلیں ہیں۔ اگر اہرمن کا وجود تسلیم کرلیا جائے تو ہم میں سے ہر ایک جھوٹ کا ایک مستند پیغمبر ہے۔ ہماری زندگی ہم پہر نازل ہونے والا جھوٹ کا صحیفہ ہے۔ اور ہم خود اپنی امت ہیں، امت ِ شر، ایسی امتِ شر جس کے شر کا نشانہ کوئی اور نہیں ہم خود ہیں۔

قارئین !اب اگر ہم اپنے معاشرے کی طرف آنکھیں کھول کر دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے لوگوں کی اکثریت جھوٹ،فراڈ ،دھوکے بازی،رشوت اور اس طرح کے دوسرے جرائم میں ملوث ہے۔کسی کو خدا کا خوف نہیں کہ ہم مسلمان ہونے کے باوجود کس سمت جا رہے ہیں۔شاید پوری دنیا میں مسلمانوں کی بد حالی کی وجہ یہی جرائم ہیں جنہیں ہم نے اپنے پلے باندھا ہوا ہے اور کسی قیمت پر چھوڑنے کو تیار نہیں اور اپنے ہی بھائیوں کو نقصانات پہنچا رہے ہیں۔ہمارا دین ہمیں انصاف ،رواداری،صبر و تحمل کا درس دینے کے ساتھ ساتھ جھوٹ،غیبت،چوری رشوت ستانی جیسے جرائم سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔سچ اور جھوٹ کے بارے میں حدیث قدسی ہے۔

Hazrat Muhammad SAW
Hazrat Muhammad SAW

حضرت ابن مسعود سے روایت ہے کہ نبی ۖ نے فرمایا یقینا سچائی نیکی کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے اور آدمی سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اسے اللہ کے ہاں بہت سچ لکھ دیا جاتا ہے اور جھوٹ نافرمانی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔اور آدمی یقینا جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں اسے بہت جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے (بخاری و مسلم)۔اب اگر بات کی جائے کہ جھوٹ بولنے والے کو کیسے پہنچانا جائے تو اس کے لیے سائنس نے بھی کچھ کلیے ہمیں بتائے ہیں۔جیسے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں سوڈیم تھیوپینٹل کو اکثر ایک ایسی دوا کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جس کی خوراک پلا کر قیدیوں سے صحیح معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔سائنس کے نامہ نگار مائیکل موزلی نے ایک ذاتی سائنسی تجربے کے بعد کہا ہے کہ سچ بولنے پر مجبور کرنے کی کوئی قابل اعتماد دوا ابھی نہیںلگانے کے بارے میں کئی روایات ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جھوٹ بولتے وقت جھوٹا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے سے گریز کرے گا، اپنے پاؤں ہلائے گا یا پھر اپنی ناک کھجائے گا۔ اس کے باوجود ہم اکثر جھوٹ بولتے ہیں اور ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کب ہم سے جان بوجھ کر دیدہ دانستہ جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ایک رومی تاریخ دان کیمطابق جرمن قبائل شراب پی کر اپنی کونسل کے اجلاس کیا کرتے تھے کیونکہ ان کے خیال میں نشے کی حالت میں جھوٹ بولنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایک مفروضہ ہے کہ سوڈیم تھیوپیٹل اس طرح ہی اثر انداز ہوتی ہے۔ جھوٹ بولنا سچ بولنے سے زیادہ مشکل اور پیچیدہ عمل ہے اور اگر آپ اپنے ذہن کے ‘ہائر کورٹیکل’ نظام کو سست کر دیں گے تو آپ کے سچ بولنے کا امکان بڑھ جائے گا اس لیے کہ سچ بولنا آسان ہوتا ہے۔ہمارے معاشرے کا یہ المیہ ہے کہ جھوٹ کو کامیابی کی سیڑھی سمجھا جاتا ہے۔سوشل میڈیا کو ہی دیکھ لیں ،لوگوں میں اشتعال ،غصہ اور نفرت کے جز بات اجاگر کرنے کے لئے دن رات جھوٹ بولا جاتا ہے ،اور اس معاملے میں مذہبی معاشی اور معاشرتی قدروں کا گلا گھونٹا جاتا ہے۔محض اس لئے کہ ان کے پیج یا ویب سائیڈ کو زیادہ سے زیادہ لائیک کیا جائے ،ا س بات کا اعتراف ایک مشہور ویب سائیڈ نے حال ہی میں کیا ہے جس کو ایک لاکھ سے زیادہ لوگ ویزٹ کرتے ہیں۔ان کے بقول کے اگر ہم ایسا نہ کریں تو لوگ ہماری ویب سائیڈ کا وزٹ نہیں کریں گے۔ابھی پچھلے دنوں مسٹر بین کے اسلام لانے کا واقعہ بیان کیا گیا جس میں کسی قسم کی صداقت نہیں تھی۔

پھر ملالہ کے معاملہ میں بھی مفروضہ پر مبنی رپوٹ شائع کی گئی جس میں نام نہاد تحقیق کی گئی کہ ملالہ عیسائی ہے اور یہ کہ اس کے والدین نے اس کو کسی سے لے کے پالا ہے۔ محمدصدیق مدنی کا کہنا ہے کہ آخر کب تک ہم جھوٹ کا سہارا لیں گے۔اور سچائی کو فروغ دیں گے۔اب تو ہمارے ملک میں اس قدر جھوٹ بولا جاتا ہے کہ سچ کا گماں ہوتا ہے۔شاید یہ جھوٹ ہی ہے جس کی وجہ سے ہمار ا ملک ترقی نہیں کر رہا۔اللہ ہی ا س ملک پر رحم کرےـ جھوٹ بربادی کے اہم ذریعہ ہے۔ بنائی جا سکی ہے ہماری روزہ مرہ زندگی میں جھوٹ اور سچ میں امتیاز کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

Mohammad Siddiq Madani Logo
Mohammad Siddiq Madani Logo

تحریر : مولانا محمد صدیق مدنی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pakistan Inflation
Previous Post قربانی اور مہنگائی کا اژدھا
Next Post بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح !
Quaid e Azam

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.