yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

رجب المبرجب 24 ،فتح خیبر کا تاریخی دن، دیکھیے قلعہ خیبر رعونت اورتکبر کامظہر آج مٹی کا ڈھیر اور عبرت کی جگہ

MH Kazmi April 1, 2019 1 min read
khayber, fort, its, current situation, video
Share this:

رجب المبرجب 24 ،فتح خیبر کا تاریخی دن، دیکھیے قلعہ خیبر رعونت اورتکبر کامظہر آج مٹی کا ڈھیر اور عبرت کی جگہ

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قلعہ خیبر کا فضائی جائزہ دیکھیں اس ویڈیو میں۔24 رجب المبرجب کا دن جب حضرت علی کرم اللہ وجہ نے مرحب کی گردن اڑا کر قلعہ خیبر اکھاڑ پھینکا

قلعہ خیبر جو کہ ایک وقت میں یہودیوں کی دہشت اور تکبر کا مظہر تھا اسے فتح کرنے کئی سورما گئے مگر ناکام لوٹے ۔24 رجب کے دن حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ وعلیہ والہ وسلم نے ایک علم پاک اپنے پیارے بھائی حضرت علی ع کو دیا ۔

khayber, fort, its, current situation, video

 

khayber, fort, its, current situation, video

 

 

 

 

 

 

 

 

 

خیبر کا وہ قلعہ جسے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے فتح کیا تھا.

خیبر مدینہ منورہ سے آٹھ منزل کی دوری پر واقع ہے. ایک انگریز سیاح نے لکھا ہے کہ خیبر مدینہ منورہ سے تین سو بیس کلو میٹر دور ہے.
یہ بڑا زرخیز علاقہ تھا. اور یہاں عمدہ کھجوریں بکثرت پیدا ہوتی تھی. عرب میں یہودیوں کا سب سے بڑا مرکز خیبر ہی تھا. یہاں کے یہودی عرب میں سب سے زیادہ مالدار اور جنگجو تھے.
اور ان کو اپنی مالی اور جنگی طاقتوں پر بڑا ناز اور گھمنڈ تھا. یہ لوگ اسلام اور بانی اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بدترین دشمن تھے. یہاں یہودیوں نے بہت سے مضبوط قلعے بنا رکھے تھے. جن میں سے بعض کے آثار اب تک موجود ہیں. ان میں سے آٹھ قلعے بہت مشہور ہیں. جن کے نام یہ ہیں

کتیبہ. ناعم. شق. قموص. نظاته. صعب. وطیخ. سلالم.
درحقیقت یہ آٹھوں قلعے آٹھ محلوں کے مثل تھے اور انہی آٹھوں قلعوں کا مجموعہ. خیبر کہلاتا ہے.

( مسلمانوں کا لشکر خیبر میں)

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو خبر ملی کہ خیبر کے یہودی قبیلہ غطفان کو ساتھ لے کر مدینہ پر حملہ کرنے والے ہیں. تو ان کی اس چڑھائی کو روکنے کے لیے سولہ سو صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا لشکر ساتھ لیکر آپ خیبر روانہ ہوئے. مدینہ منورہ پر حضرت سباع بن عرفطہ رضی اللہ عنہ کو افسر مقرر فرمایا اور تین جنهڈے تیار کرائے. ایک جهنڈا حضرت حباب بن منزر رضی اللہ عنہ کو دیا اور ایک جھنڈے کا علمبردار حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو بنایا.

اور خاص علم نبوی. حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دست مبارک میں عنایت فرمایا. اور ازواج مطہرات میں سے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو ساتھ لیا.

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم رات کے وقت حدود خیبر میں اپنی فوج کے ساتھ ساتھ داخل ہو گئے. اور نماز فجر کے بعد شہر میں داخل ہوئے تو یہودیوں نے دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیا. اور چلا چلا کر کہنے لگے کہ. اللہ کی قسم. مسلمانوں کا لشکر آگیا. اور محمد صلى الله عليه وسلم بهی ساتھ ہیں. اس وقت حضور اکرم نے فرمایا کہ.

خیبر برباد ہو گیا. بلا شبہ ہم جب کسی قوم کے میدان میں اتر پڑتے ہیں تو کفار کی صبح بری ہو جاتی ہے.

( بخاری )

یہودیوں کی تیاری.

یہودیوں نے اپنی عورتوں اور بچوں کو ایک محفوظ قلعہ میں پہنچا دیا. اور راشن کا ذخیرہ قلعہ. ناعم. میں جمع کر دیا اور فوجوں کو. نطاتہ. اور قموص کے قلعوں میں اکٹھا کیا. ان میں سب سے زیادہ مضبوط اور محفوظ قلعہ. قموص تھا. اور مرحب یہودی. جو عرب کے پہلوانوں میں ایک ہزار سوار کے برابر مانا جاتا تھا. اسی قلعہ کا ریئس تھا سلام بن مشکم یہودی گو بیمار تھا مگر وہ بھی قلعہ. نطاتہ. میں فوجیں لے کر ڈٹا ہوا تھا یہودیوں کے پاس تقریباً بیس ہزار فوج تھی جو مختلف قلعوں کی حفاظت کے لیے مورچہ بندی کیے ہوئے تھے.

( آغاز جنگ خیبر. )

سب سے پہلے. قلعہ. ناعم پر معرکہ آرائی اور جم کر لڑائی ہوئی. حضرت محمود بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے بڑی بہادری اور جان نثاری کے ساتھ جنگ کی مگر سخت گرمی اور لو کے تهپڑوں کی وجہ سے ان پر پیاس کا غلبہ ہو گیا. وہ قلعہ ناعم کی دیوار کے نیچے سو گئے. کنانہ بن ابی الحقیق یہودی نے ان کو دیکھ لیا اور چھت سے ایک بہت بڑا پتھر ان کے اوپر گرا دیا. جس سے ان کا سر کچل گیا اور یہ شہید ہو گئے. اس قلعہ کو فتح کرنے میں پچاس مسلمان زخمی ہو گئے لیکن قلعہ فتح ہو گیا.

قلعہ ناعم کے بعد دوسرے قلعے بھی بہ آسانی اور بہت جلد فتح ہو گئے. لیکن قلعہ قموص چونکہ بہت ہی مضبوط اور محفوظ قلعہ تھا. اور یہاں یہودیوں کی فوجیں بهی بہت زیادہ تھیں. اور سب سے بڑا بہادر مرحب خود اس قلعہ کی حفاظت کرتا تھا. اس لیے اس کو فتح کرنے میں بڑی دشواری ہوئی. کیئ روز تک یہ مہم سر نہ ہو سکی.

پہلے دن حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی کمان میں اسلامی فوجوں کو چڑھائی کے لیے بهجا. دوسرے دن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے زبردست حملہ کیا. لیکن قلعہ فتح نہ ہو سکا. .

( اعلان مصطفےٰ کل جهنڈا اسکو دیا جائے گا جو فاتح خیبر ہو گا. )

کل میں اس آدمی کو جهنڈا دوں گا جس کے ہاتھ پر اللہ تعالیٰ فتح دے گا. اور وہ اللہ ورسول کا محب بھی ہے اور محبوب بھی. راوی نے کہا کہ لوگوں نے رات بڑے اضطراب میں گزاری کہ دیکھیے کل کس کو جهنڈا دیا جاتا ہے.
( بخاری)

حضرت علی اور مرحب کی جنگ.

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قلعہ قموص. کے پاس پہنچ کر یہودیوں کو اسلام کی دعوت دی لیکن انہوں نے اس دعوت کا جواب اینٹ اور پتھر سے دیا.
اور قلعہ کا ریئس مرحب خود میدان میں اتر آیا. اور بڑے غرور کے ساتھ بولا کہ خیبر خوب جانتا ہے کہ میں مرحب ہوں. .

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں وہ ہوں کہ میری ماں نے میرا نام حیدر رکھا ہے.
پہلا وار مرحب نے کیا علی نے روک لیا پھر حضرت علی رضی عنہ نے آگے بڑھ کر وار کیا. اور اس کے سر پر تلوار ماری کہ ایک ہی ضرب سے جنگی ٹوپی کٹی سر کٹا مغز کٹا اور تلوار دانتوں تک پہنچ گئی. اور مرحب زمین پر گر کر ڈھیر ہو گیا.

( مسلم)
مرحب کی لاش کو زمین پر تڑپتے ہوئے دیکھ کر اس کی تمام فوج اللہ کے شیر پر ٹوٹ پڑی. لیکن ذوالفقار حیدری بجلی کی طرح ان پر گرتی رہی. جس سے یہودیوں کی صفیں کی صفیں الٹ گئی. اور انکے بڑے بڑے سردار مارے گئے. پھر قلعے کے پھاٹک کو اکھاڑ دیا. اور اس طرح خیبر کا قلعہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں فتح ہو گیا.

نوٹ. آج بھی وہاں قلعہ کے نشان اور کچھ آثار باقی ہے.

( حافظ ذوالفقار مدنی)

 

 

 

 

 

https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2019/04/WhatsApp-Video-2019-04-01-at-11.44.11.mp4
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
NUML (Islamabad) Jobs 2019 for Teaching Faculty
Previous Post ٹی ٹی فیکلٹی کے لئے NUML (اسلام آباد) نوکریاں 2019
Next Post ٹیوٹا پنجاب جابز 2019 جونیئر کلرز، سپرنٹنڈنٹ، انجنیئر، ایچ آر، مینیجر اور اسسٹنٹ منیجر کے مراسلات کے لئے
TEVTA Punjab Jobs 2019 for Junior Clerks, Superintendent, Engineer, HR, Manager & Assistant Manager Posts

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.