کراچی (یس نیوز ڈیسک )شہر قائد کی مویشی منڈی میں 4 نوسر باز خواتین نے بیو پاری کو لوٹ لیا تاہم خواتین کو پکڑ لیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مویشی منڈی میں خاتون نے بھیک مانگنے کے بہانے بیو پاری کے 60ہزار روپے نکال لیے اور دیگر 3خواتین کے ساتھ فرار ہونے لگی ۔اسی دوران بیو پاری نے اپنی جیب میں ہاتھ مارا تو اسے پتہ چلا کہ 60ہزار روپے نکال لیے گئے ہیں جس پر بیوپاری نے شور مچا یا ۔بیو پاری نے الزام عائد کیا کہ خاتون نے بھیک مانگنے کے بہانے 60ہزار روپے نکا ل لیے ہیں جس پر دیگر بیو پاریوں نے مل کر خواتین کو پکڑ لیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کی مویشی منڈی سے ایک جانور چور کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا ۔
MH Kazmi
25,237 ArticlesJournalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276
View All Posts