yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آپ کا تکیہ آپ کی گردن کو تباہ کر رہا ہے: جاپان کے ممتاز ماہر درد کا چونکا دینے والا انکشاف
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    بین الاقوامی خبریں
    • سعودی ارامکو اور قطر گیس فیلڈ پر حملے اسرائیل نے کیے، اہم خلیجی ملک نے بم دھماکوں کی سازش کرنے والے موساد ایجنٹس گرفتار کر لیے، امریکی مبصر کا دعویٰ
    • ٹرمپ کا برطانیہ کو تنقید کا نشانہ: ایران پر حملوں میں تعاون سے انکار پر تعلقات میں کشیدگی
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • خواجہ سرا، ایک سچی سبق آموز کہانی ، جب کھسرے نے ثابت کیا کہ وہ نہیں یہ سماج کھسرا ہے
    • رشوت خوری اور بدبودار نظام، باہمت شہری مقتول بھائی کیلئے انصاف مانگنے کچہری آیا اور روزے کی حالت میں دشمنوں کے ہاتھوں قتل
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

سانجھے دکھ

Yes 2 Webmaster January 13, 2015January 13, 2015 1 min read
Sorrow
Sorrow
Sorrow

تحریر : افتخار چودھری
بڑی دفعہ سوچا کہ اگر ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے تو باپ کے پیروں کے نیچے کیا ہو گا اس سوال کا جواب ہنوز نہ دارد جو کچھ میرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا وہ تو سچ ہے اور ایسا سچ کہ جس کے اوپر شک کرنے سے ایمان ریزہ ریزہ ہو سکتا ہے۔ جس دن ماں گئی اس دن اس دنیا کی رونق چلی گئی تھی اور جب والد محترم گئے تو ایسا لگا سر سے چھائوں چلی گئی کوئی صاحب فرما رہے تھے ماں باپ کے چہرے کو مسکرا کے دیکھنا دو عمرے کے ثوابوں کے برابر ہے۔ماں باپ سے محروم لوگ جیتے جاگتے ہمیں ہنستے کھیلتے نظر آتے ہیں لیکن کبھی ان سے کوئی روک کر پوچھے کہ کیسے ہو؟ وہ پھر بتائے گا کہ جاڑے کی سردیوں میں چولہے کے پاس بوری پر بیٹھ کر ماں کے کی پکائی ہوئی سوکھی روٹی کا سواد فائیو سٹارز کے کھانوں سے کتنا بہتر ہے۔جب ماں اور باپ چلے گئے ہمیں تو بد قسمتی سے ماں جائیوں کے مکمل احوال دریافت کرنے کا ہنر بھی نہیں یاد رہا۔چلتے پھرتے دکھی لوگ اس دور میں کسی کے پاس کسی کو روک لینے کا وقت ہی نہیں ہے۔اب کچھ دیر پہلے کھڈ گجراں ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے جاوید اقبال بھڈانوی کے والد محترم چودھری خوشی محمد کا جنازہ پڑھ کے آیا ہوں جنازہ تو کل ہی ہو گیا تھا رات رکنے کا اسرار تھا رک گیا۔برادر اطہر چودھری کے خوبصورت گھر میں اسی کمرے اور بیڈ پر جہاں صاحبزادہ اسحق بھی متعدد بار رک چکے تھے میرا قیام رہا۔میرے اس کالم سے میرے وہ ہزاروں دوست مستفید نہ ہو پائیں جو تیز طرار جملوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔قبلہ خوشی محمد کی عمر ایک صدی کے قریب تھی وہ بڑی تندرست زندگی گزار رہے تھے اچانک طبیعت خراب ہوئی اور مالک حقیقی سے جاملے۔ایسے موقعوں پر یہی کہا جاتا ہے کہ ہم اللہ کے لئے ہیں اور اسی کی جانب لوٹنے والے ہیں۔اتوار کی صبح پروگرام تھا کہ برادر چودھری اعجاز احمد چودھری آف منڈی بہائالدین کے ہاں ناشتہ ہے جس کی دعوت مجھے اگلی رات کو ملی تھی۔ان کی جانب جانا نہ ہوا ۔تحریک انصاف میں ان کی آمد کے بعد دل کرتا تھا کہ ان کے پاس جا کر مبارک باد دوں برادر افتخار قیصرانی جو ان کے دیرینہ دوست ہیں ان کے ساتھ پروگرام بناتا رہا اس بار خیال تھا کہ جائوں کی صبح ہی بہو نے بتایا کے کہ جاوید بھڈانوی کے والد اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں اور ان کا جنازہ تین بجے کھڈ گجراں میں ہے۔جاوید سے میرے تعلق دیرینہ ہیں ١٩٩٠ میں وہ جدہ تشریف لائے تو اس وقت وہ پیپلز پارٹی کی طلبہ تنظیم کے ذمہ دار تھے پاک کشمیر گجرز فورم کے چیئرمین کی حیثیت سے استقبالئے میں انہیں خوش آمدید کہا۔پھر یہ تعلق اور مضوط ہو گیا جب میں اپنے بھانجے کی رسم نکاح ادا کرنے بنی حافظ میں صاحبزادہ اسحق ظفر کے ہاں پہنچا تو وہاں اسقبال کرنے وعالوں کی صف میں انہیں دیکھا۔صاحبزادہ اسحق ظفر سے یہ میرا رشتہ ہے کہ میرے بھانجے ماجد مختار گجر کی شادی ان کے ہاں ہوئی ہے اور یہ رشتہ سیاسی تھا میرے مرحوم بھائی پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن تھے اور صاحبزادہ صاحب آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے بانیوں میں سے تھے۔

میں آج تک کشمیر کے اس حصے کی طرف نہیں گیا جنت نظیر وادی چیڑ اور سنتھے کے درخت ،بوٹیاں کومیلے اور مرون کے ننھے منے درخت،چشموں کا پانی وادی کی جانب چوٹیوں سے سے اتری سانپ کی طرح بل کھاتی سڑکیں۔٢٠١٥ میں کچی سڑکیں پوچھنے پر جائوں کا راج رہا ہے جو کسی غریب کے گھر میں چولہہ جلتا دیکھ کر جل جایا کرتے تھے۔پیپلز پارٹی یہاں زرداری کی پارٹی نظر نہیں آتی مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ جب ایک طرف مسلم کانفرنس میں راجے مہاراجے چھائے ہوئے تھے جاٹوں اور راجپوتوں کی کامڈ تھی تو اس وقت یہاں کے پسے ہوئے طبقے نے ذوالفقار علی بھٹو کی آواز پر لبیک کہا اس پارٹی کو اس سمے صاحبزادہ اسحق ظفر جیسے لوگ مل گئے۔بعد میں نوجوان طبقہ ان کے ساتھ ہو لیا۔میں نے محسوس کیا کہ نوجوان بڑی شدت سے منتظر ہیں کہ تحریک انصاف وہاں داخل ہو۔خود مجھے بہت سے جوانوں نے کہا کہ آپ کب تحریک کو یہاں مضبوط کر رہے ہیں۔بھٹو کے بعد اگر کسی لیڈر نے کشمیریوں کو متاثر کیا ہے تو وہ عمران خان ہے۔

جہاں جنازہ تھا وہ روڈ کے بلکل نزدیک تھا۔بے شمار لوگ تھے۔مجھے کہنے میں باک نہیں کہ پولیس نے انتہائی اعلی انتظامات کر رکھے تھے۔انہوں نے کسی لمحے بھی ٹریفک کو رکنے نہیں دیا سرخ و سفید اور چاک و چوبند پولیس نظر آئی گرچہ کچھ بڑی توندوں والے بھی تھے اور یوں محسوس ہوتا تھا کہ پنجاب پولیس کی طرح کچھ دانے ادھر بھی ہیں۔البتہ مجموعی طور پر خوبصورت پولیس کہی جا سکتی ہے۔پارکنگ کئی ایک جگہ پر بنائی گئی تھی بھڈان تک صرف فیملیز والی گاڑیوں کو جانے دیا گیا۔جنازہ اوپر سڑک کے نزدیک ہی جگہ پر پڑھایا گیا وہیں مجھے عزیزم طارق جو ہمارے صوفی بشیر صاحب آف جدہ کے صاحبزادے ہیں وہاں مل گئے عزیزم عبدالرحمن بھٹو کے ملنے کے بعد تو دوستوں کی اک بڑی تعداد مل گئی جو جدہ میں میرے ساتھ پاک کشمیر گجرز فورم کے پلیٹ فارم پر متحرک رہی تھی۔ جنازے سے پہلے چند اصحاب نے مرحوم کے بارے میں اظہار خیال کیا جن میں میرے دیرینہ دوست مطلوب انقلابی ،رفیق نئر سابق قاضی چودھری بشیر اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔خوشی صاحب کی عمر سو برس کے قریب تھی۔ان کی محنت سے بھر پور زندگی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی گئی۔تذکرہ کیا تھا ایک محنت کش کی داستاں تھی جس نے رزق حلال سے بوٹے لگائے جن کی خوشبو سے پوری وادی بلکہ پورا کشمیر معطر ہوا۔

سیاست میں مخالفت اپنی جگہ مگر اچھے لوگ کسی بھی جماعت پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں میں نے کشمیری قیادت سے بڑا قریب کا تعلق رکھا۔جدہ میں اشفاق سیٹھی رفیق عارف سردار چودھری محمد عالم شبیر گجر حافظ عبدالخالق صوفی بشیر عبدالرحمن بھٹو ضمیر بجاڑ محفوظ چودھری اور بے شمار دوستوں سے تعلق رہا جن میں عبداللطیف عباسی محمد حفیظ زرین محمد اشفاق راجہ اکرم راجہ الطاف اور دیگر شامل ہیں یہ عظیم دوست جن میں عزیز بھائی ماسٹر محبوب بھی شامل ہیں یہ محفل آرائی کے فن سے تو آشناء ہیں ہی انہیں عزت کرنی اور کروانی بھی آتی ہے۔میری سیاست بھائی چارے میں سے اگر یہ دوست نکال لئے جائیں تو نتیجہ زیرو ہے حساب دوستاں چکائوں تو تو ایک لمبی فہرست ہے یہ صرف کشمیری بھائیوں کی بات کی ہے۔ واہ واہ!آشنائیاں کیا کیا شبیر گجر چودھری اسلم اور ان کے ساتھ گزارے دن۔پرسوں جناز گاہ کے کونے میں کھڑا سوچ رہا تھا کہ کیا لوگ مجھے بھی اسی پیار سے رخصت کریں گے؟کیا ہمارے لئے بھی کوئی روئے گا؟بر مزار ما غریباں نئے چراغے نئے گلے۔بھولیا قبر مل جائے تو وہ بھی بڑی بات ہے تو اس رقنق کی کیا سوچتا ہے۔خوش نصیب ہیں وہ بیٹے جن کے کندھوں کو باپ کا بوجھ نصیب ہوتا ہے اور بد نصیب ہے وہ باپ جو بیٹے کا بوجھ اٹھاتا ہے۔آج گاڑی کا شیشہ ڈائون کیا تو تو بے ساختہ جاوید اقبال بھڈانوی کو یہی جملے کہے۔

کشمیری کبھی اکیلا نہیں کھاتا ٧٧ کی دہائی میں مجاہد نامی ایک شخص نے HOCHTIEF کمپنی میںچند ہزار لوگ جدہ ائر پورٹ بنانے کے لئے سپلائی کئے پھر ہر ایک نے اپنے عزیزوں کی لائن لگا دی آج یہاں کے ہر گھر کے ایک سے زیادہ لوگ باہر ہیں اللہ سعودی عرب اور خلیج کے ملکوں میں امن رکھے جہاں لاکھوں پاکستانی حلال کما رہے ہیں اور ان ظالموں کا بھی پیٹ بھر رہے ہیں جنہوں نے حلال کمانے کو حرام سمجھ رکھا ہے۔رب ذوالجلال ہماری سنے تو غریبوں کے منہ سے لقمہ چھیننے والے پھٹیں اور ان کے چیتھڑوں سے محلات کی دیواریں گندی ہوں۔ کشمیری تارکین وطن نے باہر بھی مردہ دلی سے وقت پاس نہیں کیا آج یہ لوگ اس ملک کو لوٹا رہے ہیں اسلام آباد میں عالی شان شاپنگ مال جو اس شہر کی ایک وزیٹنگ پلیس بن گیا ہے وہ بھی کشمیر کے فرزند نے دیا ہے۔ لوگ تقریریں کر رہے تھے میں عزیزم جاوید کو دور سے دیکھ رہا تھا۔دو جناز ے پڑھائے گئے۔مجھے یہ سعادت حاصل ہوئی کہ جنازے کو تھوڑی دیر کے لئے کندھا بھی دیا۔ تدفین کے وقت واپسی پر برادر مطلوب کی گاڑی میں بیٹھ گئے برادر کٹاریہ بھی اسی گاڑی میں تھے جاوید بھڈانوی بھی ۔نیچے بھڈان موڑ تک ہم اسی گاڑی میں آئے۔پائوں کی ہڈیوں میں سخت تکلیف کے باوجود میں نے قبرستان جو ان کے گھر کے پچھواڑے میں تھا تک سفر کیاتادیر ادھر رہے۔مجھے بہت سے لوگوں کے نام یاد نہیں جی تو چاہتا ہے کہ ان سب کے نام لوں مگر ان کے روشن باریش اور خوبصورت چہرے میری آنکھوں کے سامنے ہیں۔ایک بات میں نے نوٹ کی سب لوگ بند جوتے پہنے ہوئے تھے تسمے والے بوٹ یا مکیشن ہزارے وال چپل کسی نہیں پہن رکھی تھی۔لینڈ اسکیپ بلکل ہزارے جیسا تھا۔نوجوانوں کو بڑا ملنسار پایا۔ مطلوب بڑے دیالو دکھائی دیے فقیروں میں رقم بانٹتے دکھائی دیے۔سعودیہ کا مال ہے اللہ ماسٹر محبوب جیسے بھائی سب کو دے۔مطلوب اور جاوی کے پیچھے سے مکہ کرمہ اور دبئی میں موجود بھائی نکال لئے جائیں تو شاید وہ بھی ادھر ہی کہیں ہوتے متفق اور متحد بھائیوں کے فیصلوں نے سیاسی سومنات گرائے۔

میں اس کالم میں حسن رنگ خوشبو ہوائے یاسمین و ورد عطر و چنبیلی بھرنا چاہتا ہوں اس لئے کہ والد صاحب کو اس دنیا سے گئے ٢٥ سال ہونے کو ہے ان کی خوشبو میرے ساتھ ساتھ رہتی ہے۔ہم سیاسی طور پر جہاں بھی کھڑے ہوں ان رشتے ٹوٹنے پر سانجھے دکھوں کے وارث بن جاتے ہیں اس عظیم رشتے کے بچھڑنے پر میرے سانجھے ساتھیمیرے بھانجے عابد مختار گجر ماجد مختار گجر بھی تھے واپسی پر صاحبزادہ منظور صاحب ساتھ ہو لئے اشفاق ظفر سے گپ شپ رہی۔صاحبزادہ صاحب کمال کے آدمی ہیں کہنے لگے دنیا چلو چلی کا میلہ ہے اچھے اور نیک لوگ اپنے پیچھے نیک اولاد کا ورثہ چھوڑتے ہیں۔لیکن ہمارے جیسے لوگ سبق نہیں سیکھتے فرمایا زمین سورج کے گرد چکر ٣٦٠ دنوں میں مکمل کرتی ہے اور انسان اپنی ساٹھ یا ستر سالہ زندگی میں ایک پاپی پیٹ کا چکر کاٹتا رہتا ہے اور ایک دن ہوتا ہے وہ اسی پیٹ سمیٹ قبر کے گھڑے میں دھنس جاتا ہے۔ اس دوران بہت سے لوگ بعد میں دعا کرنے بھی آئے۔جن میں صاحبزادہ ذوالفقار بھی تھے نوجوان پیار کرنے والے ایڈوکیٹ نذیر بھی ہمیں کمپنی دیتے رہے چودھری منیر جن کے چہرے سے عیاں تھا کہ وہ بیوروکریٹ ہیں ان کے ساتھ مکالمہ بھی بہت اچھا تھا۔اس سفر میں مجھے احساس ہوا کہ تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ہونا بھی ایک اچھا تعارف ہے مگر روز نامہ جموں کشمیر اور دیگر اخبارات کے کالم نویس کی حیثیت سے لوگ مجھے بہتر جانتے ہیں۔ پائوں میں سخت تکلیف ہے میں وعدہ کر کے آیا تھا لفظوں کی چند سطریں میں ان سانجھے داروں کے ساتھ شیئر کروں گا۔ سنا ہے یہ زمین پر جگنو در اصل ان نیک بندوں کی قبروں پر سلامی پیش کرنے رات کو آتے ہیں۔سارے جگنو سارے تارے ان بزرگوں کے نام جو اس دنیا سے چلے گئے چاہے وہ میرے ہوں خالد گردیزی کے ہوںآپ کے ہوں یا جاوید بھڈانوی کے ۔اللہ ان کے مرحوم ماں اور باپ کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے آمین۔

Iftikhar Chaudhry
Iftikhar Chaudhry

تحریر : افتخار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Dr Ehsan Bari
Previous Post کیا؟ ھنوز دلی دور است
Next Post پشاوردہشتگردی تاریخ کا سیاہ دن
Syed Anwer Mahmood

Related Posts

آپ کا تکیہ آپ کی گردن کو تباہ کر رہا ہے: جاپان کے ممتاز ماہر درد کا چونکا دینے والا انکشاف

March 5, 2026
From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actors

انیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے

March 5, 2026

سعودی ارامکو اور قطر گیس فیلڈ پر حملے اسرائیل نے کیے، اہم خلیجی ملک نے بم دھماکوں کی سازش کرنے والے موساد ایجنٹس گرفتار کر لیے، امریکی مبصر کا دعویٰ

March 3, 2026

ایران پر حملہ: ناجائز، غیر قانونی اور دنیا کے لیے خطرناک، عالمی دفاعی تجزیہ کاروں نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا

March 3, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.