yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

یہ دن ہوگا اور یہ جگہ : قسم سے جواب دیں گے اور حیران کردیں گے

Web Editor February 27, 2019 1 min read
It will be the day and this place: Answer by type and surprise
Share this:

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے بھارت کو جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اب ہمارے جواب کا انتظار کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے جواب دینے کے لیے وقت اور جگہ کا تعین کرلیا ہے اب بھارت انتظارکرے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کوچیلنج کرتےہیں کہ 21 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہ کر دکھائے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہم مختلف جواب دیں گے اور سرپرائز کریں گے صرف اتنا کہیں گے کہ انتظار کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو جواب دینے کیلیے تمام آپشن کھلے ہیں، پہلے بھی بھارت کے پول کھول چکےہیں، اب ابھی بےنقاب کریں گے،سب ایک ہیں،بھارت ہماری جوابی کارروائی کا انتظار کرے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی میڈیا کہتا ہے کہ بھارتی جنگی طیارے 21 منٹ تک پاکستان میں رہے اور انہوں نے 350 سے زائد افراد کو ہلاک کیا۔ بھارت آئے اور 21 منٹ پاکستان میں رہ کر دکھائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو واضح کیا تھا کہ اگر حملہ ہوا تو فوری جواب آئے گا۔بھارت زمین پر آتا تو اس کو ویسا جواب ملتا جو ہم نے پلان کیا تھا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ چند روز سے بھارت اور پاکستان کےدرمیان کشیدگی جاری ہے، رات کے وقت ہماری ٹیم معمول کی پرواز پر تھی، ریڈار پر بھارتی طیاروں کی پہلی پوزیشن لاہور سیالکوٹ سیکٹر کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھی گئی۔ لیکن بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول کو عبور کیا۔ آزاد کشمیر کے راستے خیبر پختونخوا کے علاقے بالاکوٹ تک آئے اور واپسی میں جبہ کے مقام پر 4 بم گرائے۔ترجمان نے کہا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، کوئی ایک اینٹ بھی نہیں ٹوٹی،اگر کوئی انفراسٹرکچر تباہ ہوتا تو وہاں ملبہ ہوتا۔موسم کی خرابی کی وجہ سے صحافیوں کونہیں لے جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ حالت کی کشیدگی کے تناظر میں تواترسے پیٹرولنگ کررہی ہے، ہم نے کہا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا تو ہم اسے حیران کردیں گے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی طیاروں نے ٹھکانے تباہ کیے ہیں تو کہاں ہے ملبہ اور لاشیں؟ بھارت پاکستانی فوجی تنصیب پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرتا تو وہ ایل اوسی کراس کیے بغیر کرسکتا تھا۔ بھارتی فضائیہ کا مقصد شہری آبادی کو نشانہ بنانا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دو جمہوریتیں کبھی آپس میں نہیں لڑتیں۔ بھارت نے ثابت کیا ہے کہ وہاں جمہوریت نہیں ہے، ہمارے ہاں جمہوریت ہے، ہمارے یہاں اتفاق رائے ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات میں کشیدگی چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارا ہمسایہ بھارت دشمنی میں بھی بے وقوفی اور جھوٹ کا سہارا لیتا ہے، آئے 21 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہ کر دکھائیں۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ بھارتی فضائیہ کا مقصد شہری آبادی کو نشانہ بنانا تھا،بھارت پاکستانی فوجی تنصیب پرحملہ کرنے کا فیصلہ کرتا تووہ ایل اوسی کراس کیےبغیرکرسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سب کیلیے کھلاہے، تصدیق کی جاسکتی ہے،ہم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب ضرور دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم نے خطے میں امن کیلیے قربانیاں دیں ہیں، بھارتی جارحیت کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں اور عوام متحد ہیں۔انہوںے نے کہا کہ بھارت دشمنی میں بھی بےوقوفی اورجھوٹ کا سہارا لیتا ہے،بھارت کو واضح کیاتھا کہ اگر حملہ ہوا تو فوری جواب آئیگاان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ حملہ کیا تو جواب کا سوچیں گے نہیں جواب دیں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Be careful..
Previous Post محتاط رہیں..
Next Post لائن آف کنٹرول کے کئی مقامات پر شدید جھڑپیں
Severe clashes in several areas of line-off control

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.