yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک؛ اسلام آباد

Web Editor February 26, 2018 1 min read
ISLAMABAD, ONE, OF, THE, BEAUTIFUL, CITIES, OF, THE, WORLD
Share this:

تحریر و تحقیق، نزہت خان

ISLAMABAD, ONE, OF, THE, BEAUTIFUL, CITIES, OF, THE, WORLD

خطہ کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اللہ نے پاکستان میں بے پناہ خوبصورتی اور بے شمار نعمتیں رکھی ہیں۔ میں آج پاکستان کے ایک ایسے شہر کے بارے میں لکھنے جا رہی ہوں جس کو اللہ نے نعمتوں سے مالا مال کیا ہے اور خوبصورتی کے حساب سے تو وہ شہر اپنی مثال آپ ہے۔

پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد جس کا شمار نہ صرف پاکستان، بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں بھی کیا جاتا ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق لندن دنیا کا خوبصورت ترین دارالحکومت ہے جس کے بعد اسلام آباد کا نمبر آتا ہے۔

اس فہرست میں برلن تیسرے، واشنگٹن چوتھے، پیرس پانچویں، روم چھٹے، ٹوکیو ساتویں، بڈاپسٹ آٹھویں، اوٹاوا نویں جبکہ ماسکو دسویں نمبر پر ہے۔ اسلام آباد کی وجہ شہرت سرسبز و شاداب درخت، آسمان سے باتیں کرتے مارگلہ کے پہاڑ، آبشاریں، سواں کا موجیں مارتا دریا ہے۔

1958 تک کراچی پاکستان کا دارالحکومت رہا۔ لیکن اس کے بعد اس وقت کے صدر ایوب خان نے کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی، معاشیات اور دفاعی اعتبار سے غیر معقول ہونے کی وجہ سے دارالحکومت کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا، اس ضمن میں کمیشن تشکیل دیا گیا اور ایسے خطے کی تلاش شروع کی گئی جو کہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ دفاعی اعتبار سے بھی محفوظ ہو۔ چنانچہ کمیشن نے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواں کے سنگم پر مارگلہ کے دامن میں واقع خطہ پوٹھوہار کا انتخاب کیا اور 1960 میں دارالحکومت کی تعمیر کی داغ بیل ڈالی گئی۔ شہر کی طرز تعمیر یونانی معمار ڈاکسی ایسوسی ایشن کمپنی نے کی۔ اس دوران راولپنڈی کو عارضی طور پر دارالحکومت کا درجہ دے دیا گیا۔

جب بات آئی دارالحکومت کے نام رکھنے کی تو ایوب خان نے قوم سے تجاویز مانگی، اور پھر 24 فروری 1960 کو ایوب خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ زیادہ تر تجاویز میں مسلم آباد، جناح آباد اور اسلام آباد کے نام آئے، لہٰذا مشاورت کے بعد اس جگہ کا نام اسلام آباد رکھ دیا گیا۔ اسلام آباد کا نام ارب والا سے تعلق رکھنے والے ایک اسکول ٹیچر قاضی عبدالرحمن نے تجویز کیا۔ بعد ازاں اسلام آباد کے انتطامی امور کےلیے سی ڈی اے کا قیام عمل میں آیا۔

تاریخ پر اگر نظر ڈالی جائے تو خطہ پوٹھوہار کی انسانی تاریخ 20 لاکھ سال پرانی ہے۔ اس کا ثبوت دریائے سوا کے کنارے سے ملنے والے پتھر کی کلہاڑی اور شاہ اعلیٰ وتا گاؤں میں موجود غار ہے جو کہ انسان کے پتھر کے دور کی عکاسی کرتی ہے۔ جبکہ تاریخ اس بات کا پتہ بھی دیتی ہے کہ خطہ پوٹھوہار آریاں خاندان کے وسط ایشیا میں پہلا مسکن تھا۔

اس کے علاوہ یہاں موجود گوردوارے، سرائے، مندر، بارہ دریاں اور ہزاروں سالوں پرانی زیارت گاہوں کے آثار اس بات کا ثبوت ہیں کہ افغانستان سے آنے والے جنگجو جس میں شیر شاہ سوری، احمد شاہ ابدالی، سکندر اعظم، چنگیز خان اور مغل بادشاہ کا لشکر اس علاقے میں نہ صرف قیام کرتا تھا بلکہ یہاں سے برصغیر ہند پر حملہ آور بھی ہوتے تھے۔ اس کے علاوہ اس خطے میں اولیاء کرام نے بھی ڈیرے ڈالے ہیں جن میں میر علی شاہ اور سید عبدالطیف کاظمی نے نور پور شاہ میں پڑاؤ کر کے اس خطے کے لوگوں کو اسلام کے نور سے منور کیا۔

اگر میں بات کروں شہر اقتدار اسلام آباد کے محل وقوع کی تو اس کے شمال میں مری اور مارگلہ، مغرب میں ٹیکسلا اور مشرق میں راولپنڈیواقع ہے۔کسی بھی شہر کا موسم اس علاقے کی آب و ہوا میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اسلام آباد کے شہری 5 موسموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ نومبر سے اپریل سردی، مئی جون گرمی، جولائی اگست مون سون، ستمبر اکتوبر خزاں کا موسم ہوتا ہے ۔ جب کے سب سے زیادہ گرمی جون اور سخت سردی جنوری کے موسم میں ہوتی ہے ۔ گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری ہوتا ہے جو کہ دوسرے شہروں سے کم ہے؛ جس کی وجہ یہاں سرسبز و شاداب درختوں اور پہاڑی سلسلہ ہے۔اسلام آباد چونکہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ایک خاص مقام رکھتا ہے، تو کوئی بھی علاقہ خوبصورت ہو اور اس میں تفریح مقامات نہ ہوں، یہ کیسے ممکن ہے۔شہر اقتدار اسلام آباد میں شکر پڑیاں، مونومینٹ میں جاسمین گارڈن، ایف 9 میں پارک، راول اے پارک، چڑیا گھر، پلے لینڈ، لوک ورثا کے علاوہ دامن کوہ پیر سواہا کے مقامات واقع ہیں اور 2011 کے بعد سینٹورس شاپنگ مال اسلام آباد بھی ایک خاص مقبولیت رکھتا ہے۔

مونومنٹ آف پاکستان

ISLAMABAD, ONE, OF, THE, BEAUTIFUL, CITIES, OF, THE, WORLD
PAKISTAN MONUMENT

اسلام آباد میں فیصل مسجد کا شمار پاکستان کی بڑی مساجد میں ہوتا ہے جس میں دو لاکھ سے زائد افراد کے بیک وقت نماز پڑھنے کی گنجائش موجود ہے۔

فیصل مسجد 1968 میں ترک معمار نے تیار کی۔ مسجد کا نام سعودی عرب کے بادشاہ شاہ فیصل کے نام پر رکھا گیا ۔

فیصل مسجد

ISLAMABAD, ONE, OF, THE, BEAUTIFUL, CITIES, OF, THE, WORLD
FAISAL MOSQUE

دامن کوہ پارک

ISLAMABAD, ONE, OF, THE, BEAUTIFUL, CITIES, OF, THE, WORLD
HEART OF MOUNTAIN (DAMAN E KOH)

اگر بات کی جائے پانی کی تو اس نعمت خداوندی کے بغیر زندگی ناممکن ہے۔ اسلام آباد میں ویسے تو پانی کی قلت ہے مگر پھر بھی اس کمی اور ضرورت کو پورا کرنے کے لیے راول جھیل تعمیر کی گئی ۔ راول جھیل پاکستان میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہروں کےلیے پانی کی ضروریات فراہم کرتی ہے، یہ ایک مصنوعی ذخیرہ ہے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے کچھ دوسرے چھوٹے ندی نالوں کو ملا کر 8.8 مربع کلومیٹر کے علاقے پر محیط یہ مصنوعی جھیل بنائی گئی ہے۔ راول جھیل مارگلہ ہلز نیشنل کے ایک الگ تھلگ حصے کے اندر واقع ہے۔ جھیل کے ارد گرد کے علاقے پھول درخت، باغات اور پکنک اسپاٹ کی جگہ بھی موجود ہے۔ خوبصورتی بڑھانے کےلیے مختلف قسم کے پرندے بھی رکھے گئے ہیں۔ راول بند کی جھیل جو راول جھیل کہلاتی ہے، اسلام آباد کا ایک مشہور اور مقبول سیاحتی مقام ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے رہائشی اور سیاح یہاں مچھلی کے شکار اورکشتی رانی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ جھیل کے کنارے ایک بہت خوبصورت باغ لیک ویو پارک بھی واقع ہے۔

راول جھیل پنڈی

ISLAMABAD, ONE, OF, THE, BEAUTIFUL, CITIES, OF, THE, WORLD
RAWAL LAKE

لیک ویو پوائنٹ اسلام اباد

ISLAMABAD, ONE, OF, THE, BEAUTIFUL, CITIES, OF, THE, WORLD
LAKE VIEW, ISLAMABAD

اگر میں بات کروں اسلام آباد کی تعلیم کی تو اسلام آباد کی 87 فیصد آبادی خواندہ ہے جس کی وجہ یہاں موجود سینکڑوں کی تعداد میں جامعات، کالجز اور اسکول ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر سے طلبا و طالبات پڑھنے کی غرض سے یہاں آتے ہیں اور پھر یہیں کہ ہو کر رہ جاتے ہیں۔

نسٹ یونیورسٹی

ISLAMABAD, ONE, OF, THE, BEAUTIFUL, CITIES, OF, THE, WORLD
NUST UNIVERSITY

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی

ISLAMABAD, ONE, OF, THE, BEAUTIFUL, CITIES, OF, THE, WORLD
INTERNATIONAL ISLAMIC UNIVERSITY

اگر صحت کی بات کی جائے تو اسلام آباد میں نجی اور دفاعی اسپتالوں کے علاوہ 2 بڑے سرکاری اسپتال موجود ہیں جس میں انسٹی ٹیوٹ اف میڈیکل سائنسیسز اور پولی کلینک شامل ہیں جو کہ یہاں کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

پولی کلینک اسلام آباد

ISLAMABAD, ONE, OF, THE, BEAUTIFUL, CITIES, OF, THE, WORLD
POLY CLINIC , ISLAMABAD

انسٹی ٹیوٹ اف میڈیکل سائنسیسز

ISLAMABAD, ONE, OF, THE, BEAUTIFUL, CITIES, OF, THE, WORLD
INSTITUTE OF MEDICAL SCIENCES

اپنے قیام کے وقت سے ہی اسلام آباد پاکستان بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا آیا ہے۔ دارالحکومت کے طور پر اسلام آباد پاکستان کی نیش ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد کی اہم عمارات، ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، سینٹ، وزیراعظم ہاؤس، اور سیکریٹریٹ شاہراہ جمہوریت پر واقع ہیں ۔

 

او جی ڈی سی ایل اسلام اباد

ISLAMABAD, ONE, OF, THE, BEAUTIFUL, CITIES, OF, THE, WORLD
OIL AND GAS REGULATORY AUTHORITY

سپریم کورٹ آف پاکستان

ISLAMABAD, ONE, OF, THE, BEAUTIFUL, CITIES, OF, THE, WORLD
SUPREME COURT OF PAKISTAN

 

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
OUR, COURSE, AND, LESSONS, FROM, HISTORY, TAZEEN, HASSAN
Previous Post ہمارا نصاب اور تاریخ کا شعور
Next Post تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سینئر رہنما پر قاتلانہ حملہ, علی جاوید ڈوگر قاتلانہ حملےمیں بال بال بچے۔
FIRING, ON, PTI, LEADER, JAVED, ALI, DOGAR, APARENTLY, SAVED, VIDEO, RECEIVED, BY, YESURDU, NEWS

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.