yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اسلام اور بیٹیوں کا وراثت میں حق

F A Farooqi September 11, 2016 1 min read
Right inheritance of the daughters
Share this:
Islam and Inheritance
Islam and Inheritance

تحریر: حافظ سلیمان طاہر
مخلوق کو پیدا کرنے والا اللہ رب العزت ہے جس نے پیدا کیا ہے ،اسی نے روزی کا بندو بست کیا ہے ،اسی نے وراثت کے احکام اپنی کلام باری تعالیٰ میں بیان کیے ہیں، اسلام سے قبل ایک ظلم یہ بھی موجود تھا کہ عورتوں اور بچوں کو وراثت سے محروم کردیا جاتا تھا پھر قرآن نے آکر ان کو حصہ دلوایا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے” اللہ تعالیٰ تمہیں تمھاری اولاد کے بارے میں حکم کرتاہے کہ ایک لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے برابر ہے اور اگر لڑکیاں دو سے زیادہ ہوں تو ان کو متروکہ مال کا دوتہائی حصہ ملے گااوراگر ایک لڑکی ہو تواس کو نصف ملے گا متروکہ مال میں سے( النساء :11) یہ آیت بہت بڑی نص ہے۔

اس بات کی کہ بیٹیوں کا وراثت میں حق ہے جیساکہ تفسیرابن کثیر میںمنقول ہے یہ بات کہ جاہلیت میں بچیوں کو وراثت سے حصہ مہیا لوگ انھیں نہیں کرتے تھے۔ دور جاہلیت میں لوگ بیٹی کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتے تھے۔ تاریخ مذاہب عالم اورتہذیبوں کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ بیٹی جوکہ ہمیشہ مظلومیت سے دوچار ہی اس پر تاریک ترین اور برے سخت ادوار بھی آئے ہیں لیکن دین اسلام کا بیٹی پر بہت بڑااحسان ہے جس میں مبالغہ نہیں۔ وہ بیٹی جس کو مجسم گناہ، زہریلی ناگن ہزاروں مکاریوں کا محل نظر،جہنم کا دروازہ اور بدی کا منبع تصور کیا جاتا رہا تھالیکن اللہ رب العزت نے اپنے محبوب نبی اکرمۖ کو بھیج کر اس امت پر احسان عظیم کیا۔

Daughters
Daughters

نبیۖکی زبان اقدس سے فرمان ذیشان نکلتا ہے۔” جس شخص کی دوبیٹیاں جوان ہوجائیں وہ ان سے اس وقت تک اچھا سلوک کرتارہے جب تک وہ اس کے ساتھ رہیں یاجب تک وہ ان کے ساتھ رہیں وہ اسے جنت میں ضرور داخل کروا دیں گی۔ ( سنن ابن ماجہ؛ 3670) اسلام نے بچیوں کی تمدنی حالت پر نہایت مفید اور گہرا اثر ڈالاہے اورانھیں ذلت کی بجائے عزت و رفعت سے نوازا ہے۔کم وبیش ہر میدان میں ترقی سے ہمکنار کیا۔ چنانچہ قرآن کاقانون وراثت وحقوق نسواں یورپ کے قانون وراثت وحقوق نسواں کے مقابلہ میں بہت زیادہ مفیداورزیادہ وسیع تر ہے۔جیسا کہ اللہ رب العزت نے آیت میراث میں بیٹی کے لئے دوثلث جب ایک سے زیادہ ہو اگر ایک ہو تو نصف حصہ بیان کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے بیٹی کو بالکل وراثت سے محروم نہیں کیا بلکہ اس کا جتنا حق تھا وہ اس کو عطا کیاہے ۔ احادیث میں بھی بیٹی کی وراثت کے احکام وارد ہوئے ہیں۔ جیسا کہ سیدنا سعدبن ربیع رضی اللہ عنہ کی بیوی دوبیٹیوں کو لے کر نبی کریم ۖکی خدمت میں حاضر ھوئی اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولۖ یہ سعد کی بیٹیاں ہیں۔ وہ غزوہ احد میں آپ کے ساتھ جہاد کرتے جام شہادت نوش کر گئے تھے اب سعد کے بھائی نے سارا مال اپنے قبضے میں کر لیا ہے۔

مال کے بغیر عورت کا نکاح بھی نہیں ہوتا ۔نبیۖ خاموش ہو گئے یہاں تک کہ آیت میراث نازل ہو گئی آپۖ نے سعد کے بھائی کو بلایااور فرمایا سعد کی دو بیٹیوں کو دو ثلث ترکہ سے دو اس کی بیوی کو آٹھواں حصہ باقی خود رکھ لو( سنن ابی داود2891، جامع ترمذ ی؛ 2092، مسند احمد؛ 14798)ایک آدمی سیدنا ابو موسیٰ اشعری اور سیدناسلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اوران سے بیٹی ،پوتی اور سگی بہن کی وراثت کے متعلق سوال کیا ۔انہوں نے کہا بیٹی کے لیے نصف اور باقی سارابہن کے لیے ہے اور سائل سے کہا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس جاؤ اور امید ہے کہ وہ ہماری تائید کریں گے ۔اس آدمی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود سے پوچھا اور ان دونوں کی بات بھی بتلائی ابن مسعودکہتے ہیں۔ تب تو میں گمراہ ہو جاؤنگا۔ میں فیصلہ وہ کرو نگا جو رسول کریمۖ نے کیا تھا۔ بیٹی کے لیے نصف اور پوتی کے لیے چھٹا حصہ جس سے دو ثلث پورے ہو جائیں گے باقی ماندہ متروکہ بہن کے لئے( صحیح البخاری:6737) ۔اس حدیث سے بیٹی اوربہن کی وراثت کا علم ہوتا ہے کہ قرآن و حدیث میں بیٹی وبہن کی وراثت ہے۔ سیدنا سعدبن وقاص کہتے ہیں کہ میں بیمارہو گیا۔

Right inheritance of the daughters
Right inheritance of the daughters

اللہ کے نبیۖ میری تیمار داری کے لیے حاضر ہوئے ۔میں نے کہاکہ اے اللہ کے رسولۖ اللہ مجھے ایڑھیوں کے بل نہ لوٹائے۔ آپ نے فرمایا ہو سکتا ہے کہ اللہ تجھے بلندی دے اور تیرے ذریعہ سے لوگوں کو نفع دے۔ صحابی رسول کہتے ہیں کہ ایک میری بیٹی ہے میں وصیت کرنا چاہتا ہوں اپنے مال میں سے نصف کی وصیت کردوں۔آپ ۖنے کہا زیادہ ہے۔ میں نے کہاکہ ثلث کی کر دو ( صحیح البخاری) امام بخاری نے اپنی جامع میں باب قائم کیا ہے ( باب میراث البنات) امام ترمذی نے بھی اپنی جامع میں باب قائم کیا ہے( باب ما جاء فی میراث البنات ) ان تمام باتوں کا ماخذ یہ ہے کہ بیٹی کی وراثت بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ فتح الباری میں لکھاہے کہ جاہلیت میں بیٹیوں کو وراثت سے محروم رکھا جاتا تھا ( جلد 15 صفحہ 437) لیکن نبی کریم ۖ نے بیٹی کو حصہ دلوا کر اس کی حوصلہ افزائی کی لیکن آج بیٹی کو حصہ نہیں دیا جاتا۔

اس کو جاہلیت والے انداز سے منحوس سمجھا جاتا ہے۔ یہ صرف ہماری دین سے دوری ہے وگرنہ دین نے ہر ایک کے ساتھ مل بیٹھ جا نے کا درس دیا ہے۔ ہر ایک کا حق بھی بیان کیا لیکن ہم قرآن و حدیث کا مطالعہ کرنے سے غافل ہیں ۔دین اسلام میںماں ،بہن ، بیوی اور بیٹی کو بہت اہمیت حاصل ہے ۔ آج کل پڑھالکھا طبقہ اور دینی ذہن رکھنے والے افراد بھی بیٹی اور بہن کو وراثت میں حصہ دینے سے لیت ولعل سے کام لیتے ہیں ۔ نبی کریم ۖکی محبت کا دم بھرنے والوں نبی محمد کریم ۖکی تعلیمات ہی دینی ودنیاوی کامیابیوں کا سبب ہے ۔ اپنی عورتوں کو وراثت میں شریعت اسلامیہ کے مطابق حصہ دیں تاکہ بروزقیامت اللہ تبارک وتعالیٰ کے سامنے اس شرمندگی سے بچ سکیں اور معاشرہ بھی اخلاقی بگاڑ سے محفوظ رہ سکے ۔ اللہ ہم کودین کی سمجھ عطا فرمائے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے (آمین )

Hafiz Suleman Tahir
Hafiz Suleman Tahir

تحریر: حافظ سلیمان طاہر آف کامونکی
03003747006

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post ہمارا قائد تو جرنیل بھی نہیں ہے
Next Post مظلوم مسلمانوں کی مدد اور پاکستانی فلاحی تنظیمیں
Helping

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.