yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ارشاد بھٹی کی ایک انوکھی اور سبق آموز تحریر

MH Kazmi September 13, 2019 1 min read
Irshad Bhatti wrote a unique and very important lesson
Share this:

Irshad Bhatti wrote a unique and very important lesson

لاہور (ویب ڈیسک) یہ وقت کسی کا نہ ہوا، ساحر لدھیانوی، کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے، میں پل دوپل کا شاعر ہوں، پل دو پل میری کہانی ہے، ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں جیسی شاعری کا خالق عبدالحی المعروف ساحر لدھیانوی، امرتا پریتم کے عشق میں نامور کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کالج سے نکالا گیا، لاہور آیا، ترقی پسند نظریات کی بدولت وارنٹ جاری ہوئے، ہندوستان چلا گیا : یہ محلوں یہ تختوں یہ تاجوں کی دنیا ،۔۔ یہ انساں کے دشمن سماجوں کی دنیا ۔۔ یہ دولت کے بھوکے رواجوں کی دنیا ۔۔ یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ۔۔ انقلابی، رومانوی ساحر لدھیانوی، وزیراعظم نہرو جس کا پرستار، بھارتی فلم انڈسٹری ہیروئنز دیوانی، ایک دنیا چاہنے والی : تیرا ملنا خوشی کی بات سہی ۔۔ تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں ۔۔ شاعر، نغمہ نگار، ساحر لدھیانوی، 59سال کی عمرمیں ہارٹ اٹیک ہوا، وفات پائی مگر آج بھی زندہ، پتا ہے آج ساحر لدھیانوی کیوں یاد آرہا، وجہ یہ خبر، ممبئی کی فلم ہیری ٹیج فاؤنڈیشن کو کباڑ خانے سے پرانے دیمک زدہ اخباروں، رسالوں کے ڈھیر سے ساحر لدھیانوی کے قیمتی خط، ڈائریاں، شاعری اور بلیک اینڈ وائٹ تصویریں مل گئیں، فاؤنڈیشن نے یہ سب 3ہزار روپے میں خرید لیا، ساحر لدھیانوی کی ڈائریاں، اپنے ہاتھ سے لکھی ذاتی باتیں، گانے کی ریکارڈنگ کہاں، شام کو کون ملنے آرہا، کس سے ملنے جانا، اپنے ہاتھ سے لکھی نظمیں، تب کے معروف موسیقار روی، انکے شاعر دوست ہربنس کے انگریزی، اردومیں لکھے خط، ساحرکی بہنوں، دوستوں کی پنجاب والے گھر کی تصویریں، فلم ہیری ٹیج کے بانی شوندرا سنگھ دنگا پور کہہ رہے، ماہرین نظموں کی جانچ پڑتال کر رہے، پتا چل سکے کہ کون سی نظمیں غیر مطبوعہ، ہمیں جہاں یہ خوشی اتنی نایاب چیزیں ہاتھ لگیں، وہاں یہ دکھ بھی اتنی نایاب چیزیں کباڑ خانے میں۔ یہ وقت کسی کا نہ ہوا، یہ خبر باربار پڑھی، ہر بار 3لفظی کہانی، ساحرلدھیانوی، کباڑ خانہ، 3ہزار، ناقابلِ یقین، وہ شاعر، 50ساٹھ سال پہلے جسکا ایک ایک لفظ 3ہزارکا، اس کا نایاب ریکارڈکباڑ خانے میں، قیمت 3ہزار، میں جب فٹ پاتھوں، سستے بازاروں میں زمین پر پڑی کتابیں دیکھوں، سوچوں، اگر ان بڑے لکھاریوں کو یہ معلوم ہوتا کہ انکے خون پسینے کا مقدر فٹ پاتھ، سستے بازار تو کیا وہ یہ سب لکھتے، شائع کرواتے، یہ وقت کسی کا نہ ہوا، 95 سالہ دلیپ کمار کو دیکھ لیں، وہ بال جو کبھی فیشن تھے، وہ بال غائب، وہ چہرہ جس کے ایک ایک تاثر پہ لاکھوں دل دھڑک دھڑک جاتے، وہ چہرہ ہر تاثر سے عاری، وہ آنکھیں جس میں مدھو بالا تک ڈوب گئی، وہ آنکھیں بجھی راکھ، چمچوں سے منہ میں نرم غذائیں ڈالتی، بچوں کی طرح ہونٹوں سے بہتی رالیں صاف کرتی سائرہ بانو، وہ سائرہ بانو جس نے بحیثیت بیوی، محبت، وفا، خدمت کا وہ معیار قائم کر دیا، رشک آئے، ایسا تو فلموں میں بھی نہ ہو۔ یہ وقت کسی کا نہ ہوا، فردوس مارکیٹ لاہو رکے نواحی قبرستان میں عوامی اداکار علاؤ الدین کی قبر، اب وہاں کوئی نہیں آتا، کہاں سے آئے یہ جھمکے، کس نے دیئے یہ جھمکے، کون لایا یہ جھمکے والا علاؤالدین بھلا دیا گیا، اسی قبرستان کے ایک کونے میں وحید مراد لیٹا ہوا، سال بھر میں کوئی آجائے تو غنیمت، یہ وہی وحید مراد جو پاکستانی فلم انڈسٹری کا سپراسٹار تھا، چاکلیٹی ہیرو، بالوں کا اسٹائل، بولنے کا انداز، رومانوی مکالمے بازی، گانوں کی عکس بندی، سب سپر ہٹ، مگرآج وحیدمراد کس کویاد، یہ وقت کسی کا نہ ہوا، کہاں گئے، سنتوش، درپن، کدھر گئے منورظریف، ننھا، اکمل، مظہر شاہ، اقبال حسن، اسلم پرویز، آغاطالش، یوسف خان، الیاس کشمیری، کہاں ہیں نور جہاں، صبیحہ خانم، فردوس، حسنہ، نسیم بیگم، نیر سلطانہ، رانی، روزینہ، سلونی، یہ وقت کسی کا نہ ہوا، قربِ قیامت کی نشانیاں، آج ہمایوں قریشی، افضال احمد مفلوج زندگیاں گزار ہے، روحی بانوپاگل ہو کر مرچکی، رنگیلا، ببو برال جیسے حمزہ شہباز کے چیکوں کا انتظار کرتے کرتے قبروں میں اتر گئے، ناہید اختر کو پیسوں کیلئے شہباز شریف کی چوکھٹ کھٹکھٹاناپڑی، وہ تصور خانم جو گانا گاتے ہوئے ذرا سا اپنے ناک کو آڑھا ترچھا کرتیں جسموں میں کرنٹ دوڑ جاتے، اس تصور خانم کو پچھلے سال وزیراطلاعات مریم اور نگزیب کے پیچھے بھاگتے دیکھا، ابھی چند دن پہلے ایک ویڈیوکلپ نظر سے گزرا، آنکھیں بھیگ گئیں، فلم اسٹار علی اعجاز ہچکیوں میں بتا رہے، جب برا وقت آیا، پاس کچھ نہ رہا، ایک دن سڑک پر رکشے کو ہاتھ دیا، رکشہ نہ رکا، ساتھ دولڑکے گزر رہے تھے، ایک بولا ’’وہ دیکھو علی اعجازفلموں والا‘‘، دوسرا بولا ’’ہاں، رکشے کو روک رہا تھا، نہیں رکا، پتا نہیں ان اداکاروں کی اخیر اتنی خراب کیوں‘‘، علی اعجاز کہنے لگے ’’یہ سننا تھا کہ میں منہ دوسری طرف کر کے وہیں کھڑا رونے لگ گیا‘‘۔ یہ وقت کسی کا نہ ہوا، ساغر صدیقی، ناصر کاظمی، استاد دامن، حبیب جالب ہوا کرتے تھے، خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ایک دن حکومت ِ وقت نے سرکاری گھر خا لی کرانے کیلئے احمد فراز کا سامان اُٹھا کر باہر سڑک پر پھینک دیا، ابھی کل ہی ’دل دل پاکستان ‘کے خالق نثار ناسک، ڈاکٹر انور سجاد کسمپرسی کے عالم میں مرے اور میں سب کچھ بھول سکتا ہوں مگر یہ منظر نہیں، سردیوں کی رات، اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل کاتاریک کونہ، بہت بڑا فنکار، بیٹی بیمار، ہاتھ باندھ کر ایک لاکھ کا سوال، میں کئی مہینے دکھی رہا، یہ وقت کسی کا نہ ہوا، ذرا سوچئے، ہندی فلم انڈسٹری کا دوسرا فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والا، پدماشری ایوارڈ یافتہ، ساحرلدھیانوی اور ممبئی کے نواحی علاقے جوہوکا کباڑ خانہ، نایاب ریکارڑ، قیمت 3ہزارمیں، یہ وقت کسی کا نہ ہوا، ساحر لدھیانوی کے ہی شعر:کس لیے جیتے ہیں ہم کس کے لیے جیتے ہیں ۔۔ بار ہا ایسے سوالات پہ رونا آیا ۔۔ کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوست ۔۔ سب کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Breaking News: Federal try to take over Karachi: ... What's playing inside the box? Latest news
Previous Post بریکنگ نیوز: وفاق کی کراچی کو ٹیک اوور کرنے کی کوشش ۔۔۔۔۔ اندر خانے کیا گیم چل رہی ہے ؟ تازہ ترین خبر
Next Post مرد اور عورت کے درمیان دوستی کے کتنے اور کیا کیا معانی ہوتے ہیں ؟ بی بی سی کی خصوصی رپورٹ
How many and what do you mean by friendship between men and women? BBC Special Report

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.