yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

داعش نے برسلز حملے کی ذمے داری قبول کرلی،2مشتبہ افراد گرفتار

Yesurdu March 23, 2016 1 min read
Share this:
Iraq claims responsibility
Iraq claims responsibility

برسلز……برسلزمیں خودکش حملے اور بم دھماکےنےیورپ کوہلاکررکھ دیا ہے۔دھماکوں کی ذمہ داری داعش نےقبول کرلی ہے۔
مقامی وقت کےمطابق صبح 8بجے کیے گئے ان حملوں سے ہلاک افراد کی تعداد 37ہوچکی ہےجبکہ ڈھائی سو افرادزخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک ہونےکےسبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھنےکاخدشہ ہے۔ بیلجیم پولیس نے برسلز پولیس نے ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے تین مشتبہ افراد کی تصویربھی جاری کردی ہے۔بیلجیم کے میڈیا میں آنے والی تصویر ایئرپورٹ پر لگے سیکیورٹی کیمرے سے لی گئی ہے جس میں تین نوجوان ایئر پورٹ کی طرف بڑھتے نظر آرہے ہیں۔ برسلز پولیس کو شبہ ہے کہ دو نوجوان خودکش حملہ آور ہیں جبکہ ان کا تیسرا شخص مفرور ہے۔ اس کے علاوہ میٹرو اسٹیشن پر حملہ کرنے والا ایک دہشت گرد بھی مفرور بتایا جارہا ہے۔ پولیس دونوں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کررہی ہے۔ 13نومبر 2015ء کو خوشبوؤں کے شہر پیرس میں دہشت گردی کا زہر گھولنے والوں نے اب یورپ کے دل کو اپنی نفرت کا نشانہ بنایا،بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کو ایک دو نہیں بلکہ یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں نے لرزا دیا،دہشت گردوں نے سب سے پہلے صبح 8بجے برسلز کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا،حیران کن طور پر حملہ آور نہ صرف ائیرپورٹ کے اندر داخل ہوگئے بلکہ امریکی ائیرلائنز کے ڈیپارچر لاونج تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہوگئے اور پھر زیونٹم ائیرپورٹ پہلے گولیوں کی آوازوں اور پھر دو دھماکوں سے گونج اٹھا۔ایک حملہ آور نے امریکن ائیرلائنز کے چیک ان کاؤنٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا اور دوسرا دھماکا ڈیپارچر لاؤنج کی کافی شاپ کے قریب ہوا۔دھماکوں کے فوراً بعد ڈیپارچر لاؤنج کی عمارت گردوغبار کے دھویں اور بارود کی بو کی نذر ہوگئی،چند سیکنڈز کے وقفے کے بعد ہر طرف مدد کے لیے زخمیوں کی چیخ وپکار اور موت کے سامنے زندگی بچانے کی تگ ودو تھی۔ابھی ائیرپورٹ دھماکوں کی گونج ختم نہ ہوئی تھی کہ ایک گھنٹے بعد شہر کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر موت کا وحشیانہ رقص دیکھنے کو ملا،میل بیک کے میٹرواسٹیشن کو اس وقت چار بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جب مسافروں سے بھری ایک ٹرین روانگی کے لیے تیار تھی،دھماکوں کے فوراً بعد انڈرگراؤنڈ اسٹیشن میں تاریکی پھیل گئی،جس سے ابتدائی طور پر امدادی آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،بعض مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ٹرین سے باہر نکالا۔دوسری جانب ائرپورٹ کے سرچ آپریشن کے دوران لاؤنج سے تین خود کش بیلٹس اور رن وے سے ایک اور بم بھی ملا جسے بعد میں ناکارہ بنادیا گیا،بیلجیم کے دارالحکومت کو ایک ایسے وقت میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جب پیرس حملوں میں ملوث صالح عبدالسلام کو گرفتار کرکے اس سے فرانس کے دارالحکومت میں دہشت گردی کے بارے میں تفتیش کی جارہی تھی،ان حملوں کے بارے میں جس میں 129افراد سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا تھا۔بیلجیم میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ برسلز دھماکوں میں کسی پاکستانی کےہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ برسلز میں پاکستانیوں کو سیکیورٹی خطرات سے متعلق پہلے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post افغانستان میں موسم گرما میںمزید500امریکی فوجی تعینات ہوں گے
Next Post برسلزحملوں کے بعد ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف پھر زہر اگلنے لگے

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.