yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ظلم کی حاکمیت

Yes 1 Webmaster January 23, 2015 1 min read
Pakistan
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر: ایم سرور صدیق
اب گیند حکمرانوں کے کورٹ میں ہے کہ وہ پاکستان میں جنگل کے قانون کی اجارہ داری کا خاتمہ چاہتے ہیں یا اس ظلم کے نظام کو نسل در نسل پاکستانی شہریوں کا مقدر بنا نے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے؟ مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ میں فرسٹ ائرکی طالبہ آمنہ کے ساتھ علاقہ کے بااثر شخص ناد رخان بھنڈ نے اپنے تین چار ساتھیوں سے مل کر اجتماعی زیادتی کی مظلوم لڑکی تھانہ میرہزارخان شکایت لے کر پہنچی تو سب انسپکٹر ذوالفقار نے انہیں نہ صرف برا بھلا کہا بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ملزمان سے ملی بھگت کرکے اسے بے گناہ قرار دیدیا جس پر ملزمان کی ضمانت کنفرم ہو گئی۔

متاثرہ طالبہ آمنہ نے دل برادشتہ ہوکر تھانہ میرہزارخان کے باہر خودپر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کرلی ۔۔۔ خدا کی پناہ! ایک ماہ قبل ننکانہ صاحب کے نواحی گائوںمیں سات ماہ کی بچی سے زیادتی کی گئی۔ملزم گرفتار کرلیا گیا استغفراللہ ۔کچھ عرصہ قبل لاہورکی ایک پھول سی بچی کے ساتھ زیادتی کا دلخراش واقعہ ہوا ملزم ننھی پری کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔۔۔کمالیہ میںبھی ایسا ہی کیس سامنے آیاہے لگتا ہے۔۔۔ آ ج چکوال میں بھی ایک نوجوان لڑکی کو عصمت دری کے بعد قتل کردیا گیا مقتولہ کی والدہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا ملزمان گرفتارنہ کئے گئے تو وہ DPO کے دفتر کے باہر خود سوزی کرلے گی۔ہ

م ارد گرد نظر دوڑائیں تو محسوس ہوگا کہ ملک میں جنسی بے راہروی بڑھتی ہی جارہی ہے کمسن بچوں پر جنسی تشدد میں خوفناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہاہے اس کا ایک ہی سبب ہے کہ شاید لوگوں کے دلوں سے سزاکا خوف ختم ہوگی اہے۔۔ یا۔ انصاف کا تصور دم توڑرہاہے یا پھرمعاشرہ میں حلال حرام کی تمیز نہیں رہی حالانکہ انصاف ،جزا اور سزا کے بغیر معاشرے میں توازن ممکن ہی نہیں ۔تاریخ بتاتی ہے کسی نے خلیفة المسلمین حضرت عمر ِ فاروق سے سوال کیا یا حضرت!اسلام کی سب سے بڑی پہچان کیاہے؟۔۔۔انہوںنے بلاتامل جواب دیا اسلام کا نظام ِ عدل۔۔لیکن ہمارا ملک جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کہلاتاہے کیاہم سب دل پر ہاتھ رکھ کر یقین سے کہہ سکتے ہیں اس ملک میں عدل نام کی کوئی ایک چیز بھی پائی جاتی ہے؟ خلیفہ الرسول ۖ حضرت علی نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کفرکی حکومت قائم رہ سکتی ہے ظلم کی حکومت نہیں اب ذرا دل و دماع حاضر کرکے سوچئے ہمارے معاشرے میں قدم قدم پر ظلم نہیں ہورہا؟ یہاں ظالم ا تنے طاقتور، بااثر اور صاحب ِ اختیار ہیں کہ آئین اور قانون بھی ان کے سامنے بے بس ہوگیاہے اس لئے ہرروز ایک نیا سانحہ جنم لے رہا ہے۔

ہررات ظلم کی ان گنت کہانیاں جنم لیتی ہیں۔۔۔ہر سورج مظلوموںکیلئے نیا امتحان لے کر طلوع ہوتاہے کبھی آمنہ خودسوزی کرتی ہے لیکن بااثر ملزمان کا کچھ نہیں بگڑتا۔۔ کبھی بہن کی عزت بچاتے ہوئے جہاںزیب قتل ہو جاتاہے اور قاتل ضمانت منظورہونے پر عدالت کے احاطہ سے باہر جاتے ہوئے اس انداز سے وکٹری کا نشان بناتے ہیں جیسے انہوں نے کشمیر فتح کرلیا ہو۔۔۔کبھی سیالکوٹ میں ظالم سینکڑوں لوگوںکی موجودگی میں دو سگے بھائیوںکو بہیمانہ انداز سے ڈنڈے مار مار کر مارڈالتے ہیں اور ایک شخص بھی انہیں روکنے کی جرأت نہیں کرتا ۔ملک کے طول و عرض میں چھوٹی بچیوں کے ساتھ درندگی کرنے والے شہر شہر دندناتے پھرتے ہیں جتنا ظلم پاکستان میں روا ہے شاید دنیا کے کسی خطے میں اس کی کوئی مثال نہ دے سکے اسلامی تاریخ عدل و انصاف کے ان گنت واقعات سے بھری پڑی ہے مگراس سے رہنمائی حاصل کرنے والا کوئی نہیں کوئی بھی شاید اس طرف دیکھنا گوارا نہیں کرتا ہرحکمران کے نزدیک انصاف کا معیار الگ۔۔پیمانے جدا اور سوچ مختلف ہے۔

سستا اور فوری انصاف کا نعرہ ہمیشہ لگایا جاتاہے عملاً اس کیلئے آج تک کچھ بھی نہیں کیا گیا عدالتوںمیں مقدمات کی بھرمار اور ججز کی تعداد کم ہے یہ بھی سستے اور فوری انصاف کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے پیچیدہ عدالتی سسٹم بھی انصاف کے منہ پر ایک طمانچہ ہے لوگ نسل در نسل عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرتے ہیں لیکن فیصلہ اتنی دیرمیں ہوتاہے کہ سائل تھک جاتاہے ۔ کہتے ہیں انصاف نظر آنا چاہیے تاکہ دوسرے اس سے سبق حاصل کر سکیں لیکن یہاں صورت ِ حال اس کے بر عکس ہے۔میڈیا جس واقعہ کی بھرپور کوریج کرتاہے وہ اعلیٰ حکام کی نظر میں آجاتاہے اس کی کچھ نہ کچھ اشک روئی بھی ہو جاتی ہے پچھلے دنوں وزیر ِ اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ میں فرسٹ ائرکی طالبہ آمنہ کی خود سوزی کا نوٹس لے کر فرائض سے غفلت برتنے پر کچھ اہلکاروں کو معطل کچھ کو گرفتار کروایا ہے متاثرہ خاندان کی مالی امداد بھی کی یقینا یہ میاں شہبازشریف کا بڑا مستحسن اقدام ہے جس کا جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ جس واقعہ کی خبر وزیر ِ اعطم یا وزیرِ اعلیٰ کو ہوگی صرف انصاف انہی متاثرین کو ملے گا باقی مطلوموں کا کیا بنے گا ؟ کیا یہی انصاف کا معیار بنالیا گیاہے عدل وانصاف کا تو مطلب ہے فوری سستا انصاف ۔۔۔سب کیلئے اس کیلئے ایک بے رحم سسٹم بنانے کی انتہائی ضرورت ہے جو بھی کسی جرم کا مرتکب ہو اسے بلا امتیاز قرار واقعی سزا دی جائے امیر غریب ، اپنے پرائے کی کوئی تخصیص روا نہ رکھی جائے حکمرانوںنے۔۔۔ اگر پاکستان کا نظام درست کرناہے ۔۔۔اسے کسی سسٹم کے تحت چلاناہے اس ملک سے ظلم کی حاکمیت ختم کرنی ہے تو پھر ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔۔دل کی بجائے دماغ سے سوچناہوگا اللہ تعالیٰ نے میاں نواز شریف کو بہترین مواقع عطاکئے ہیں وہ تھوڑی سی ہمت اور کوشش کریں تو ملک وقوم کیلئے بہت کچھ کیا جاسکتاہے۔انصاف کا حصول سہل اور ظلم کا خاتمہ نصب العین بناکر پاکستان کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے جنسی جرائم کا خاتمہ جنسی تعلیم سے نہیں حدود اللہ کے نفاذ سے ہوگا۔

اس بارے میں دو رائے نہیں ہو سکتی جو لوگ پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں ان کی خواہش ہو سکتی ہے یہاں اسلامی سزائیں نافذ نہ ہوں لیکن دنیا کے قریباً بیشتر ممالک میں گینگ ریپ کو قتل سے بڑا جرم سمجھا جاتاہے پاکستان میں توایسے جرائم کی شہادت دینا آبیل مجھے مار کے مترادف ہے پھر مظلوم کے ساتھ پولیس کا رویہ اتنا بے رحم ہوتاہے کہ مدعی ہی جیسے ملزم سمجھ لیا جاتاہے یہی وجہ ہے ملزم ہر سزا سے بچ نکلتاہے تھانہ کلچر ختم کرکے بھی انصاف کا حصول بہتربنایا جا سکتاہے صرف یہ بات سمجھنے اور سمجھانے کی ہے کہ جب تلک قانون کی حکمرانی قائم نہیں کی جاتی راہ چلتی طالبہ اغواء ہوتی رہیں گے ۔۔ گینگ ریپ بھی ختم نہیں ہوں گے اور با اثر ملزموں کو دنیا کی کوئی طاقت سزا نہیں دے سکے گی اب گیند حکمرانوں کے کورٹ میں ہے کہ وہ پاکستان میں جنگل کے قانون کی اجارہ داری کا خاتمہ چاہتے ہیں یا اس ظلم کے نظام کو نسل در نسل پاکستانی شہریوں کا مقدر بنا نے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے؟۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیق

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Ahsan Iqbal
Previous Post این اے 122 میں جو ہوا بدانتظامی ہے دھاندلی نہیں، احسن اقبال
Next Post اسحاق ڈار الزامات کی سیاست چھوڑ دیں، شیریں مزاری
Shireen Mazari

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.