yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

چین اور اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت پر بھارت اور کٹھ پتلی انتظامیہ بوکھلا گئے

MH Kazmi July 17, 2017 1 min read
India and puppet administration went out on intervene of China and United nation in occupied Kashmir
Share this:

سری نگر: چین اور اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت پر بھارت اور کٹھ پتلی حکومت بوکھلا گئی، بھونڈے الزامات لگانے شروع کردیے۔

India and puppet administration went out on intervene of China and United nation in occupied Kashmir
India and puppet administration went out on intervene of China and United nation in occupied Kashmir

مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھونڈا الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ چین نے بھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت شروع کردی ہے۔ محبوبہ مفتی نے وزیرداخلہ راج ناتھ سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں نے کشمیر میں مداخلت شروع کردی ہے اور جب تک تمام جماعتیں متحدہ نہیں ہوتیں ہم یہ لڑائی نہیں جیت سکتے۔ انھوں نے کہا کہ چین نے بھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں ہاتھ ڈالناشروع کردیاہے۔ دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میںضلع پلوامہ کے علاقوں ترال اور پوہومیں ہزاروں لوگوں نے شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔بھارتی فوجیوں نے مختار احمد لون اور پرویز احمد میر نامی نوجوانوں کو ہفتے کوترال کے علاقے ستورہ میں ایک پر تشدد آپریشن کے دوران شہید کیا تھا۔ شہید نوجوانوں کو آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں آبائی علاقوں آمرآباد اور پوہو میں سپردخاک کردیا گیا۔

لوگوں کی کثیر تعداد کے سبب شہید مختار احمد لون کی نماز جنازہ 3 مرتبہ پڑھی گئی۔ خواتین نے اپنے گھروں کی چھتوں سے شہیدکے جسد خاکی پر گل پاشی کی۔ نوجوانوں کی شہادت پر پلوامہ اور ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلیے علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ ٹورنٹو میں گزشتہ روز ایک کانفرنس کے دوران کینیڈا کے سیکڑوں شہریوں نے ممتاز کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو شہادت کی پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس کا اہتمام ’فرینڈر آف کشمیر کمیٹی کینیڈا‘ نے کیا تھا۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع کپواڑہ کے 12 دیہات میں شروع کیا جانے والا تلاشی آپریشن اتوار کو مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا۔ آپریشن کے باعث علاقے کے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں2010کی احتجاجی تحریک کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہلخانہ نے انصاف کی فراہمی کیلیے پریس کالونی سری نگر میں احتجاجی دھرنا دیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے چین کے بعد اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس کی طرف سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے بارے میں بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ وجدل کوئی کوئی حل نہیں بلکہ اس دیرینہ تنازع کو مذاکرات اور افہام وتفہیم سے ہی حل کیا جاسکتاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق علی گیلانی نے سیکریٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ اس معاہدے پر عمل درآمدکرانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ انھوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں تنازع کشمیر فلیش پوائنٹ بنتا جا رہا ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مزید تاخیرعلاقائی امن کیلیے انتہائی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔ دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا ہے کہ بندوق اور جنگی مہمات سے مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیاجاسکتا اور کشمیر میں قیام امن کیلیے فوری اورموثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ سید احمد بخاری نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے نام ایک خط ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ جنت نظیر کشمیرآنسوؤں کی وادی بن چکی ہے۔ انھوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The decision to give management of Sost dry port to the NLC
Previous Post سوست ڈرائی پورٹ کا انتظام این ایل سی کو دینے کا فیصلہ
Next Post مایوس کن نتائج کی وجہ غلط سلیکشن ہے، عمران بٹ
The disappointment results are due to with wrong selection, Imran Butt

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.