yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • جنوبی کوریا کی جانب سے کوریا جنگ کے باضابطہ خاتمے کے لیے شمالی کوریا کو براہ راست مذاکرات کی پیشکشجنوبی کوریا کی جانب سے کوریا جنگ کے باضابطہ خاتمے کے لیے شمالی کوریا کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش
    • اسلام ماخچیف کی شاندار گراپلنگ نے ایان گیری کو ہرا کر یو ایف سی میں مسلسل 17 فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کر دیااسلام ماخچیف کی شاندار گراپلنگ نے ایان گیری کو ہرا کر یو ایف سی میں مسلسل 17 فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
    بین الاقوامی خبریں
    • جنوبی کوریا کی جانب سے کوریا جنگ کے باضابطہ خاتمے کے لیے شمالی کوریا کو براہ راست مذاکرات کی پیشکشجنوبی کوریا کی جانب سے کوریا جنگ کے باضابطہ خاتمے کے لیے شمالی کوریا کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش
    • اسلام ماخچیف کی شاندار گراپلنگ نے ایان گیری کو ہرا کر یو ایف سی میں مسلسل 17 فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کر دیااسلام ماخچیف کی شاندار گراپلنگ نے ایان گیری کو ہرا کر یو ایف سی میں مسلسل 17 فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • ایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرارایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرار
    • آزاد کشمیر: ضلع باغ کی دو نشستوں پر 23 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ ووٹنگ جاری، سیکیورٹی سختآزاد کشمیر: ضلع باغ کی دو نشستوں پر 23 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ ووٹنگ جاری، سیکیورٹی سخت
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

عمران خان کا عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 16 دسمبر کو پاکستان بند کرنے کا اعلان

Yes 1 Webmaster December 1, 2014 1 min read
Imran Khan
Share this:
Imran Khan
Imran Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے عام انتخابات 2013 میں دھاندلی کے خلاف احتجاجاً مرحلہ وار شہروں کی بندش کے بعد 16 دسمبر کو پاکستان بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے دن سے الیکشن میں دھاندلی کا کہا جبکہ اسپتال کے بستر پر بھی کہا کہ چار حلقے کھولے جائیں، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں بھی چار حلقوں کا مطالبہ کیا اورسابق چیف جسٹس سے امید لگائی لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ سب میچ فکسنگ میں ملوث ہیں، سب نے مل کر 2013 کے انتخابات میں پاکستان کا سب سے بڑا فراڈ کیا اور قانون کے تمام دروازے بند کرکے ہمارے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا جس کے بعد اسلام آباد کے لیے نکلے۔

عمران خان نےکہا کہ ڈی چوک سے لوگوں کو پکڑپکڑ کر مارا گیا اور تھانوں میں بند کیا گیا، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی سمیت ہم سب پر دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا، نواز شریف اور آصف زرداری نے اربوں روپے چوری کیے انہیں ڈاکو نہ کہوں تو کیا کہوں، ان دونوں کی پارٹنر شپ کے بعد ملک تیزی سے نیچے آیا ہے، آج ملک میں 11 کروڑ لوگوں کو دو وقت کی روٹی تک میسر نہیں، 2 کروڑ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے لیکن نواز شریف اور آصف زرداری آج کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے مل کر الیکشن کا میچ فکس کیا، نواز شریف سندھ میں اور آصف زرداری پنجاب میں دھاندلی کا کہتے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار سمیت سب نے دھاندلی کا کہا لیکن دھاندلی کی تحقیقات کا صرف ہم ہی کہہ رہے ہیں۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور نواز شریف اس کے نتیجے میں وزیراعظم بنے تو ان کے نیچے غیر جانبدار تحقیقات کس طرح ہوسکتی ہیں، الیکشن میں دھاندلی ایک پلان کے تحت ہوئی ہے،نگراں حکومت ان کے ساتھ ملی ہوئی تھی جبکہ افتخار چوہدری اور جسٹس رمدے نے ریٹرننگ افسران کو استعمال کیا، الیکشن کے بعد انصاف کے سارے دروازے بند کیے گئے، آج ہمارے سامنے دو راستے ہیں کہ چپ چاپ گھر چلے جائیں یا پھر جہدو جہد کریں، اگر ہم چپ چاپ چلے گئے تو اگلی حکومتیں دھاندلی کے ذریعے آئیں گی اور عوام کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی جبکہ غریب کے پاس سوائے ووٹ کے کچھ نہیں ہے جس کے ذریعے وہ حکومت گرا اور بنا سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ٹی وی پر روز میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، حکومت عوام کے پیسے سے اشتہار چلا رہی ہے جس کے خلاف عدالت جائیں گے کیونکہ یہ سارا پیسہ قوم کا ہے، حکمران میٹرو اور سڑکوں پر پیسہ برباد کررہے ہیں، ملک میں تعلیم اور صحت پر پیسہ خرچ نہیں کیا جارہا، میٹرو سے قومیں نہیں بنتیں، حکمران عوام کو تعلیم، صحت اور انصاف دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگر اسی طرح بیٹھے رہے تو اگلے الیکشن میں لوگوں کو خریدا جائے گا، حکمران باریاں لیتے رہیں گے ان لوگوں نے اقتدار کے لیے اپنے بچے تیار کررکھے ہیں، ملک کے قابل لوگ اس نظام میں الیکشن نہیں لڑ سکتے کیونکہ انہیں دھاندلی کے ذریعے ہرادیا جائے گا اور اس نظام میں ان کے پاس انصاف لینے کے لیے اتنا پیسہ نہیں ہے، اس لیے اگر ہم کھڑے نہ ہوئے تو قوم کے بچے حکمرانوں کے بچوں کی غلامی کریں گے، حکومت سے مذاکرات میں جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا فیصلہ ہوا تھا جبکہ حکومت کو تجویز دی تھی کہ نوازشریف استعفیٰ نہ دیں لیکن ہمارا دھرنا بھی جاری رہے گا لیکن اس پر بھی کوئی جواب نہیں ملا۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کی تحقیقات چاہتے ہیں،4 سے 6 ہفتے میں کمیشن انتخابات 2013 میں دھاندلی کی تحقیقات کرے، ہم نے 109 دن پر امن طریقے سے گزار لیے ہیں مگر اب پلان سی کے تحت 4 دسمبر کو لاہور بند کریں گے اور 8 کو فیصل آباد، 12 کو کراچی جبکہ 16 دسمبر کو سارا پاکستان بند کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک کچھ نہیں کیا اور ایک کونے میں بیٹھے رہے مگر 4 تاریخ سے جو کریں گے اس کے بعد نوازشریف کے لیے حکومت چلانا مشکل ہوجائے گا، ہم صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں کیونکہ حکمرانوں نے اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں چھوڑا ہے، ہم اسلام آباد میں دھرنا بھی دیں گے اور پاکستان کے شہروں کو بھی بند کریں گے اور اگر 16 دسمبر کے بعد اس نسخے نے کام نہیں کیا تو پلان ڈی کا اعلان کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ اب گیند نواز شریف کے کورٹ میں ہے وہ فیصلہ کریں، مذاکرات کریں اور مسئلہ کو حل کریں، 4 سے 6 ہفتوں میں الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ یہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے سردی، گرمی اور شدید شیلنگ میں بھی ساتھ دیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اللہ میری قوم کو اس طرح جگا دے گا،اس نے قوم کو شعور دے دیا ہے، آج خدا پر ایمان رکھ کر کہتا ہوں کہ 2015 نئے پاکستان کا سال ہوگا۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pervaiz Rashid
Previous Post مذاکرات محب وطن سے ہونگے پاکستان دشمن سے نہیں، پرویز رشید
Next Post آئندہ انتخابات سے قبل ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا، خواجہ آصف
Khawaja Asif

Related Posts

جنوبی کوریا کی جانب سے کوریا جنگ کے باضابطہ خاتمے کے لیے شمالی کوریا کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش

جنوبی کوریا کی جانب سے کوریا جنگ کے باضابطہ خاتمے کے لیے شمالی کوریا کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش

August 16, 2026
اسلام ماخچیف کی شاندار گراپلنگ نے ایان گیری کو ہرا کر یو ایف سی میں مسلسل 17 فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام ماخچیف کی شاندار گراپلنگ نے ایان گیری کو ہرا کر یو ایف سی میں مسلسل 17 فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

August 16, 2026
پاکستان ویمنز کرکٹ اسکواڈز کا اعلان: ویمنز ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے فاطمہ ثناء قیادت کریں گی

پاکستان ویمنز کرکٹ اسکواڈز کا اعلان: ویمنز ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے فاطمہ ثناء قیادت کریں گی

August 16, 2026
ایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرار

ایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرار

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.