yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

انسانی حقوق کے بغیر جمہوریت اور عدل و انصاف قائم نہیں ہوسکتا، یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی

F A Farooqi May 5, 2016 1 min read
Sardar Shukat Ali kashmiri
Share this:
Sardar Shukat Ali kashmiri
Sardar Shukat Ali kashmiri

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) یکساں انسانی حقوق کے بغیر جمہو ریت اور عدل و انصاف قائم نہیں ہو سکتا، عالمی برادری اور سماجی و فلاحی ادارے کشمیریوں کے ساتھ پاکستان اور بھارت کا تعصب پسندانہ رویہ اور امتیازی سلوک بند کروانے میں عملی کردار ادا کریں ،مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ریاست جمو ں وکشمیر میں ہو نے والے ظلم و جبر اور دونوں ممالک کی بربریت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ، کشمیر بین المذاہب ہم آہنگی کا عظیم شاہکا ر ہے اسے مذہب اور فرقہ پرستی کے نام پر ہر گز تقسیم نہیں کیا جا سکتا ہے ، لشکر طیبہ حذب المجاہدین جیش محمد اور دیگر انتہا پسند گروپوں کو کشمیر کی تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنے سے روکنا ہو گا امن ہی موئثرترین راستہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار سربراہ یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ( یو کے پی این پی ) سردار شوکت علی کشمیری نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ نظا مت کے فرائض سردار طا رق خان،سردار فا روق خان، سردار اسد خان،سردار یا سر اخلا ق اور سردار نوید خان نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر ایم پی فیبین ہیملٹن شیڈو منسٹر ، صدر کشمیر فریڈم مو ومنٹ کونسلر غلام حسین ،سابق لارڈ میئر آف بریڈ فورڈ کونسلر محمد عجیب ، کونسلر بل ارے ، ایلینر ٹینیکلفامیدوار برائے کونسلر لیبر پارٹی، کونسلر کرسٹائن میکنیون ، کونسلر شارون ہیملٹن ، پروفیسر محمد نذیر ، محمود کشمیر صدر عوامی نیشنل پارٹی برطانیہ ، پریم سنگھ ، محمد ہا رون ، قمر خلیل جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم ، شاہد محمود ڈپٹی جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم ، ثا قب میر ، عدنان سرور ، اسد ڈار، سردار عابد خان، رضوان ، سردار سہراب خان نائب صدر آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ ، موسیٰ خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ سردار شوکت علی کشمیری نے کہاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی ہما رے خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جسے روکنے کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

کشمیری پاکستان اور بھارت کے تسلط سے آزادی کے لیے اپنی آزادی کی تحریک لڑ رہے ہیں جسے تنہا منزل تک لیجا نا ممکن نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل پر امن مزاکرات کے بغیر پا ئیہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکتا ہے۔ 1947 کو برطانوی راج نے اس مسئلہ کو جنم دیا تھا برطا نوی پا رلیمینٹ ہی اس مسئلہ کے حل کے لیے موئثر ترین کردار ادا کرسکتا ہے ۔ کشمیری قوم گذشتہ نصف صدی گزر جا نے کے باوجود پاکستان اور بھا رت کے غیر انسانی سلوک اور رویے سے نالاں ہے۔

ممبر برطانوی پارلیمینٹ فیبین ہیملٹن شیڈو منسٹرنے کہاکہ دنیا میں فطری قوانین کا اصول ہے کہ ہر انسان کو حق دیا جائے کہ وہ اپنے فیصلے خود کرے پاکستان اور بھا رت کو چاہیے کہ کشمیریوں کو یہ مواقع مہیا کرے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانوی پارلیمینٹ کے اندر بحیثیت شیڈ و منسٹر میں تحریک چلا ئو ں گا جس سے کشمیری کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کا جا سکے اور برسوں برس سے تعطل کا شکار یہ مسئلہ کسی موڑ پر پہنچ سکے۔

کونسلر غلام حسین نے کہاکہ ہمیں ہر انسان کے فطری حقوق کے لیے آواز اٹھا نا ہوگی یہی عالمی محنت کشوں کے دن کے موقع پر تجدید عہد ہو نا چاہیے۔ سابق لارڈ میئر آف بریڈ فورڈ کونسلر محمد عجیب نے کہاکہ نام نہا د جمہو ریت کے علمبردار مسئلہ کشمیر کو حل کی طرف لیجا نے میں بھی پیش قدمی دکھائیں ۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے برطانیہ اور دیگر یورپین ممالک میں آباد کشمیری کمیونٹی کے نمائندگان کو یکجا آواز اٹھانا ہو گی۔

اس موقع پر کونسلر بل ارے ، ایلینر ٹینیکلفامیدوار برائے کونسلر لیبر پارٹی، کونسلر کرسٹائن میکنیون ، کونسلر شارون ہیملٹن ، پروفیسر محمد نذیر ، محمود کشمیر صدر عوامی نیشنل پارٹی برطانیہ ، پریم سنگھ ، محمد ہا رون اور دیگر نے بھی خطابات کیے کانفرنس کے اختتام پر ٥ نکا تی قراداد بھی پیش کی گئی جسے اکثریت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Ramadan
Previous Post ویلکم رمضان استاذہ کے ساتھ
Next Post مزدوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کی تصویری جھلکیاں
International Labour Day UKPNP Leeds United Kingdom Conference

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.