yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

انڈہ انسانی صحت کے لیے کس قدر فائدہ مند ہے؟

Web Editor August 12, 2018 1 min read
How egg beneficial for human health?
Share this:

سلمان کو صبح سے دست آ رہے تھے، اس کی امی آمنہ بہت پریشان تھی۔ وہ گھر پر اکیلی تھی ،ان کا گھر شہر سے ذرا فاصلے پر تھا لہٰذا تنہا سلمان کو ڈاکٹر کے پاس لے جانا ممکن نہ تھا۔ آمنہ کا یہ پہلا بچہ تھا ، اسے کچھ پتا نہ تھا کہ سلمان کے لیے کیا ترکیب آزمائی جائے۔ آخر آمنہ نے ہمت کر کے اپنی ہمسائی کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ اس نے اپنی ہمسائی کو تمام صورت حال بتائی تو اس نے آمنہ کو اپنے گھر بٹھایا، دلاسا دیا، فوراً باورچی خانے گئی، انڈے کی سفیدی پانی میں پھینٹ کر لائی اور سلمان کو پلائی۔ شام تک اس کی حالت کافی سنبھل گئی اور دست آنا کم ہو گئے۔ یہ حقیقت ہے کہ اس قسم کے ٹوٹکے وقتی علاج میں خاصے اکسیر ثابت ہوتے ہیں۔ آمنہ کو اس روز انڈے کی اصل افادیت کا اندازہ پہلی بار ہوا۔ وہ سوچنے لگی کہ ہم روزانہ انڈا غذا میں استعمال کر تے ہیں اور یہ تقریباً ہر گھرمیں موجود ہوتا ہے مگر اسے کھانے کے علاوہ دیگر ضروریات میں بھی بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ انڈا اپنے ذائقے اور افادیت کے باعث باورچی خانے میں اپنی مستقل جگہ بنا چکا ہے۔ صبح ناشتے میں ہر کوئی مزیدار آملیٹ، تلے ہوئے یا ابلے ہوئے انڈے کی فرمائش کرتا ہے۔ کسی کو انڈا لگے میٹھے توس پسند ہوتے ہیں۔ کوئی میٹھا آملیٹ پسند کرتا ہے اور کوئی انڈے کا حلوا کھانا چاہتا ہے۔ ناشتے کے علاوہ انڈا دوپہر اور رات کو کھانے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے خصوصاً اس وقت جب گھر میں کچھ پکا ہوا نہ ہو۔ کسی کو کھانا پکانا آئے یا نہ آئے انڈا ابالنا اور کھانا ضرور آتا ہے۔ خاص طور پر بیکری کی مزیدار اشیا مثلاً کیک، بسکٹ وغیرہ کی تیاری میں انڈا ایک اہم جزو ہے۔ انڈے کی زردی اور سفیدی دونوں غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں۔انڈے کا 58 فیصد حصہ سفیدی پر مشتمل ہے۔ اس میں 87 فیصد پانی اور 12 فیصد پروٹین ہوتی ہے۔ زردی 32 فیصد حصے پر مشتمل ہے، اس میں 49 فیصد پانی، 32 فیصد چکنائی اور 17 فیصد پروٹین ہوتی ہے۔ انڈے کا خول تک کیلشیم کاربونیٹ کا خزانہ ہے، اس لیے اسے مرغیوں کی خوراک بنانے کے علاوہ ادویہ کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ قدیم زمانے میں عمارتوں کی تعمیر میں اسے پیس کر استعمال کیا جاتا تھا تاکہ دیواریں مضبوط بنیں۔ انڈے میں موجود پروٹین انسانی جسم کو وہ تمام امائنو ایسڈ فراہم کرتا ہے جو صحت اور تندرستی کے لیے ضروری ہیں۔ اس میں تمام ضروری حیاتین بھی پائے جاتے ہیں۔ عموماً مرغیاں سردیوں کی نسبت گرمیوں میں زیادہ انڈے دیتی ہیں۔ اسی طرح اچھی خوراک کھانے والی مرغیوں کے انڈے زیادہ غذائیت بخش ہوتے ہیں۔ انڈے کی زردی وٹامن ڈی کا خزانہ ہے۔ جانوروں سے حاصل ہونے والی غذاؤں میں دودھ کے بعد انڈا سب سے زیادہ غذائیت بخش اور مفید ہے۔ مگر انڈے کا زیادہ استعمال مضر صحت ہو سکتا ہے کیونکہ تاثیر کے لحاظ سے یہ گرم ہوتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق ہفتے میں تین سے چار انڈے کھانا کافی ہے۔ سردیوں میں روزانہ انڈا کھایا جا سکتا ہے۔ انڈا کولیسٹرول بڑھاتا ہے لیکن ایسا عموماً تیل یا گھی میں تلے ہوئے انڈے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ بلند فشار خون کے مریض عموماً انڈوں سے اجتناب کرتے ہیں تاہم پست فشار خون کے مریض انڈا استعمال کرتے ہیں۔ انڈے کو اگر اعتدال سے استعمال نہ کیا جائے تو یہ نقصان دیتا ہے۔ وقت نے اس سے کئی غلط تصورات منسلک کر دیے ہیں مثلاً کئی لوگ امراض میں مبتلا ہونے کے باوجود روز انہ انڈا کھاتے ہیں کیونکہ وہ اسے طاقت بخش غذا سمجھتے ہیں حالانکہ انڈے کی زیادتی فائدے کی بجائے صحت بگاڑتی ہے۔ بالوں میں روکھا پن اور خشکی ہو تو انڈے سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ انڈے میں تیل تھوڑی مقدار میں شامل کریں اور بالوں میں لگائیں، کچھ دیر بعد دھونے پر بال نرم و ملائم ہو جائیں گے۔ انڈے جلد کے لیے بھی مفید ہیں۔ اگر جلد خشک ہو تو انڈے کی زردی پھینٹ کر چہرے پر لگائیے۔ چکنی جلد کی صورت میں سفیدی لگائیں۔ اس میں حسب منشا گلاب کا عرق، شہد وغیرہ شامل کیا جا سکتاہے۔ چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لیے دیسی انڈوں کا ماسک بہت مفید رہتا ہے۔ موسم گرما میں چھپکلیوں کی شکایت رہتی ہے، چھپکلیاں کبھی باورچی خانے میں اور کبھی غسل خانے میں نظر آتی ہیں۔ ان سے نجات کے لیے انڈے کا خول بہت مؤثر ہے۔ ثابت انڈے میں ایک جانب چھوٹا سوراخ کر کے زردی اور سفیدی نکال لیں اور خول کو اس جگہ لگا دیں جہاں چھپکلی کا بسیرا ہے، وہاں چھپکلی دوبارہ نظر نہیں آئے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The news about teaching the entire society
Previous Post پورے معاشرے کو سبق سکھا دینے والی خبر
Next Post تبدیلی آگیی ، وہ میوزیکل بینڈ جسے کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے پر سنگین ترین انتقام کا نشانہ بنایاگیا، دوبارہ پوری آب و تاب کیساتھ میدان میں آگیا

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.