yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حقیقی بھوت کیسے ہوتے ہیں ؟ اور کہاں ہوتے ہیں

Web Editor March 4, 2019 1 min read
How are real ghosts? Where else
Share this:
 بھوت دیکھنے کا تجسس تقریباً ہم سب میں کہیں نہ کہیں موجود ہوتا ہے۔ شاید اس کی ایک وجہ بچپن کی وہ کہانیاں ہیں جو ہم بڑے شوق سے سنتے یا پڑھتے تھے۔ کیا حقیقت میں کسی بھوت کو دیکھا جا سکتا ہے؟ اس سوال کا جواب ’ہاں‘ میں ہے مگر اسآپ کو رات کے وقت آسمان کو دیکھنا ہوگا۔ بہت سے ستارے جو آپ کو نظر آئیں گے، وہ حقیقت میں موجود ہی نہیں ہوتے، اسے سمجھنے سے پہلے ہمیں کائنات کی وسعت کو جاننا ہوگا۔ کائنات میں جو چیز سب سے زیادہ رفتار سے سفر کرتی ہے وہ ہے روشنی، جس کی رفتار ایک لاکھ چھیاسی ہزار میل فی سیکنڈ ہے۔ سورج سے یہ روشنی زمین تک تقریباً آٹھ منٹ میں پہنچتی ہے۔ فرض کیجیے کہ اگر کسی وجہ سے سورج یکدم غائب ہوجائے (ویسے ایسا ہونا ممکن نہیں) تو ہمیں آٹھ منٹ تک اس کا پتا بھی نہیں چلے گا۔ جب آپ ڈوبتے سورج کو دیکھ رہے ہوتے ہیں تو حقیقت میں آپ ماضی کو دیکھ رہے ہوتے ہیں کیونکہ جہاں پر آپ کو سورج نظر آرہا ہوتا ہے، وہ وہاں پر آٹھ منٹ پہلے موجود تھا، پلوٹو جو ہمارے نظامِ شمسی (سولر سسٹم) کے سب سے آخر پر موجود ہے، وہاں تک سورج کی روشنی کو پہنچنے میں تقریباً سوا پانچ گھنٹے لگ جاتے ہیں، خلاء میں روشنی ایک سال میں جتنا سفر طے کرتی ہے، اسے ایک نوری سال کہا جاتا ہے۔ ہمارا سب سے قریبی نظامِ شمسی ایلفا سینٹوری ہم سے چارنوری سال کے فاصلے پر ہے۔ مطلب یہ کہ جب ہم دوربین سے ایلفا سینٹوری کے کسی سورج کو دیکھ رہے ہوتے ہیں تو ہم حقیقت میں اس کی چار سال پرانی تصویر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ (ایلفا سینٹوری سسٹم میں تین ستارے ہیں، ہماری کہکشاں ملکی وے کا قطر ایک لاکھ پانچ ہزار سات سو (105,700) نوری سال ہے، اس حساب سے اگر ہم کسی دوربین کی مدد سے جتنی دور کے ستارے دیکھیں گے، اتنے ہی قدیم ماضی کی جھلک ہمیں نظر آئے گی، ملکی وے مسلسل گھوم رہی ہے اور ہر ستارہ ملکی وے کے ساتھ اپنے مدار میں گردش کر رہا ہے۔ فرض کیجیے کہ ایک ستارہ ہم سے ایک ہزار نوری سال کے فاصلے پر ہے اور ہم طاقتور دوربین سے اس کو دیکھ رہے ہیں۔ تو کیا وہ اب بھی وہی پر ہے؟ جی نہیں! وہ وہاں پر موجود نہیں، وہ ایک ہزار سال میں وہاں سے بہت آگے نکل چکا ہے اور ہم ایک ایسے ستارے کو دیکھ رہے ہیں جو حقیقت میں وہاں پر موجود ہی نہیں، ایک اور مسئلہ بھی ہے، روشنی جب کسی بلیک ہول یا بڑے ستارے کے قریب سے گزرتی ہے تو وہ اسے اپنی طرف کھینچتا ہے، لہذا وہ ذرا سا خم کھاتی ہے، یعنی اپنے اصل راستے سے تھوڑی سی ہٹ جاتی ہے۔ اب جب یہ روشنی زمین پر پہنچتی ہے تو حقیقت میں یہ کسی اور طرف سے آرہی ہوتی ہے اور ہم اسے کسی اور طرف سے آتا دیکھ رہے ہوتے ہیں، تحریر کے شروع میں سورج کے غائب ہوجانے کی مثال دی گئی تھی۔ زیادہ کمیت کے ستارے اپنی عمر پوری کرکے ایک دھماکے سے پھٹ جاتے ہیں جو سپرنووا کہلاتا ہے (اس پر پھر کسی دن تحریر کروں گا)۔ ہماری کہکشاں میں ایسے بہت سے ستارے تھے جو سپر نووا بن کر ختم ہوئے اور بہت سے ابھی ہونے ہیں۔ فرض کیجیے کہ ایک ستارہ جو ہم سے پانچ سو نوری سال کے فاصلے پر ہے، وہ سپر نووا بن کر ختم ہو جاتا ہے تو ہمیں اس کا علم بھی پانچ سو سال کے بعد ہو گا؛
Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post بھارت کو تو پاکستان نے سبق سکھا دیامگر دنیا کو اس واقعہ سے کیا سبق سیکھنا چاہیے
Next Post NUMS نوکری 2019 درس و تدریس اور غیر تعلیم کے اسٹاف (ایک سے زیادہ زمرہ جات)
NUMS Jobs 2019 for Teaching & Non-Teaching Staff (Multiple Categories)

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.