yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اسے اتنا مارو کہ مر جائے ۔۔۔۔۔ یہ الفاظ ارمان لونی کے قاتلوں کو کس نے کہے ؟ پی ٹی ایم رہنما کی ہلاکت کے کیس میں نیا موڑ آ گیا

Web Editor April 3, 2019 1 min read
Hit him so much to die Who would say these words to Arman Loney's killers? The case of the death sentence of the PTM leader came to a new turn
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محمد ابراہیم عرف ارمان لونی کی ہلاکت کا مقدمہ دو ماہ بعد درج کر لیا گیا ہے۔یہ مقدمہ لورالائی شہر کے پولیس اسٹیشن میں عبد القیوم کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں لورالائی پولیس کے ایک سینئر افسر اے ایس پی عطاالرحمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ارمان لونی اور بعض دیگر افراد دو فروری 2019 کو تحصیل روڈ پر جارہے تھے۔ جونہی وہ پبلک لائبریری پہنچے تو پولیس کی نفری وہاں پہنچ گئی۔عبد القیوم کے مطابق ’اے ایس پی عطاالرحمان نے ان سے پوچھا کہ تم میں سے ارمان لونی کون ہے؟ تعارف کرانے پر انہوں نے ارمان لونی کو الگ کھڑا کیا۔‘انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’الگ کرنے کے بعد اے ایس پی نے پولیس اہلکاروں کو ارمان لونی کو مارنے کا کہا۔پولیس اہلکار نے کلاشنکوف کی بٹ سے آہستہ وار کیا۔ جس پر اے ایس پی نے پولیس اہلکار سے کلاشنکوف چھین کر کہا کہ میں کہتا ہوں اسے جان سے مار ڈالو۔‘ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس اہلکار سے کلاشنکوف لینے کے بعد اے ایس پی عطاالرحمان نے خود ارمان لونی کے سر اور پیٹ پر بٹ مارے جس سے وہ بے ہوش ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ بے ہوش ہونے کے بعد ہم نے چیخ کر کہا کہ ہمیں انھیں ہسپتال لے جانے دو مگر اے ایس پی نے لے جانے نہیں دیا تاہم جب ہم انھیں ایک گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے جانے لگے تو اے ایس پی نے اپنی گاڑی ہماری گاڑی کے سامنے لاکر کھڑی کر دی۔عبد القیوم کے مطابق ہسپتال پہنچنے کے چند منٹ بعد ارمان لونی کی موت ہوئی۔ارمان لونی کی ہلاکت کی ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات پر اے ایس پی عطاالرحمان سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا تاہم اس سے قبل لورالائی پولیس نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔لورالائی پولیس نے یہ کہا تھا کہ پولیس نے نہ ارمان لونی کو گرفتار کیا اور نہ ہی ان پر کوئی تشدد کیا گیا۔ارمان لونی پشتو زبان کے لیکچرر تھے۔ انقلابی شاعری کی وجہ سے وہ پشتون تحفظ موومنٹ اور قوم پرست نوجوانوں میں مقبول تھے ۔دوسری جانب حکومت بلوچستان نے ایک مرتبہ پھر پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی بلوچستان میں داخلے پر مزید 90 روز کے لیے پابندی عائد کی ہے۔ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ پابندی ایم پی او کے تحت لگائی گئی ہے ۔پشتون تحفظ موومنٹ کے کور کیمٹی کے رکن عدنان حسین نے بی بی سی سے بات سے کرتے ہوئے اس پابندی کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ جب منظور پشتین نے دو روز قبل لورالائی میں جلسے کا اعلان کیا تو ایک مرتبہ پھر ان کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

 

 

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
When a woman in Pakistan visited Imran Khan, then what happened
Previous Post دورہ بلوچستان میں ایک خاتون نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنی جانب متوجہ کیا تو پھر کیا واقعہ پیش آیا
Next Post بریکنگ نیوز:فواد چوہدری کی چھٹی،اختیارارت واپس۔۔
Breaking news : farwad chuadhary leave , authrority back...

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.