yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہپاٹائیٹس ایک خاموش قاتل

Web Editor November 5, 2018 1 min read
Hepatitis is a silent killer
Share this:

خاموش قاتل ہپاٹائیٹس
تحریر :۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا
پاکستان میں تیزی سے پھیلتا ہوا مہلک مرض  ہیپا ٹائیٹس ہے ۔ یہ ایک ایسا مرض ہے جس کو ہم خاموش قاتل بھی کہتے ہیں ۔ بنیادی طور پر ہیپاٹائیٹس کا مطلب ہے جگر کی سوزش ۔ جگر کی سوزش کی دو بڑی اقسام ہیں
نمبر 1 متعدی سوزش ِ جگر جس کا مطلب ہیں وائرسی سوزش جیسا کہ
HEPATITIS A ،HEPATITIS D ,HEPATITIS C,HEPATITIS B .HEPATITIS E ہیپا ٹائیٹس

وغیرہ غیر متعدی سوزشِ جگر عموماً ٹائفائڈ بخار، کھانے پینے کی بد پریزی،گندے پانی اور ہاتھ منہ صاف نہ دھونے سے لاحق ہو جاتا ہے۔ عموماً سادہ یا پیلا یرقان ہوتا ہے۔ خون کی کمئی، جسم اور آنکھوں کی رنگت پیلی ، کمزوری اور لاغری جیسی علامات پیدا ہو جاتی ہیں ۔ ۔یرقان میں مبتلا عموماًً وہ بچے ہوتے ہیں ، جو ہر وقت گندی اشیاء کھاتے ہیں، گرمیوں میں بازار میں فرخت ہونے والے غیر معیاری فروٹ، دھی بھلے سموسے پکوڑے اور گھٹیاں تیل میں تلی ہوئی اشیاء یرقان کو بڑھاتے ہیں پرہیز اور احتیاظ سے عموماًً دو ہفتوں میں مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں۔۔
اصل مسئلہ خاموش قاتل یعنی ہیپاٹائیٹس کا ہے ۔۔
برطانوی میڈیکل جرنل ’لانسیٹ‘ کی ایک تحقیق کے مطابق دنیا کی سب سے مہلک بیماریوں میں ایک وائرل ہیپاٹائٹس ہے جس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایڈز یا تپ دق سے ہونے والی ہلاکتوں جتنی ہیں۔جرنل سے شائع ہونے والی رپورٹ کے تخمینے کے مطابق وائرل ہیپاٹائٹس کی ادویات اور علاج ہونے کے باوجود سنہ 2013 میں اس کے انفیکشنز سے 14 لاکھ 50 ہزار ہلاکتیں پیش آئیں تھی۔
عالمی ادارہ صحت کے عداد شمار کے مطابق سنہ 2014 میں 12 لاکھ ہلاکتیں ایڈز سے منسلک تھیں جبکہ تپ دق کی وجہ سے 15 لاکھ لوگ موت کے منہ میں چلے گئے۔
دنیا میں ہونے والی بیشتر ہلاکتیں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی وجہ سے ہوتی ہیں جو جگر کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں اور جگر کے سرطان کی وجہ بھی بنتی ہیں۔
لیکن چونکہ لوگوں کو ابتدائی انفیکشن کی علامات کا کم پتہ چلتا ہے انھیں طویل مدتی نقصان کے بارے میں بہت دیر جانے سے قبل بتایا جا سکتا ہے۔
امپیریل کالج لندن اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کے سائنس دانوں نے سنہ 1990 اور سنہ 2013 کے درمیان 183 مملک کے عداد شمار کا جائزہ لیا تھا۔
جائزے میں یہ دیکھا گیا کہ دو ددہائیوں میں وائرل ہیپاٹائٹس سے ہونے والی ہلاکتیں 60 فیصد سے تجاوز کر گئیں۔ اس کی ایک وجہ بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔
دو سری جانب تپ دق اور ملیریا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ وائرس مشرقی ایشیا میں زیادہ نظر آیا ہے۔
پیلیا، جونڈس، ہیپا ٹائٹس اے وغیرہ وغیرہ، ایک ہی مرض کے مختلف نام ہیں۔ یہ کوئی نئی بیماری نہیں ہے۔ اس بیماری کا وجود مصری تہذیب میں بھی مذکور ہے۔ یونانی دیو مالائی کہانیوں میں بھی اس بیماری کا ذکر آیا ہے۔ ہندوؤں کی مقدس کتاب وید میں بھی اس کا ذکر موجود ہے۔ 200 سال قبل مسیح میں لکھی گئی،چرک نگھٹو‘‘ میں چرک رشی نے بھی اس مرض پر بحث کی ہے اور تدارک کے لیے ’’لوہ مانڈو‘‘ پلانے کا مشورہ دیا ہے۔ یعنی ان جڑی بوٹیوں کا عرق جو ’’لوہ‘‘ یعنی لوہا (Iron) پیدا کرتی ہیں۔
ہیپا ٹائٹس جگر کی سوزش کو کہتے ہیں اور یہ سوزش کئی طرح کی ہوتی ہیں۔ اس کے پیدا ہونے کے عوامل بھی بہت سارے ہیں لیکن سب سے اہم وجہ ہے کہ ہیپا ٹائٹس کے وائرس کا جگر پر حملہ۔ اس حملے سے انسان ہیپا ٹائٹس اے یا بی یا سی یا ڈی یا پھر ای کا شکار ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ کم علمی کے باعث ہیپا ٹائٹس اے کو معمولی بیماری سمجھتے ہیں اور اسے جھاڑ پھونک کے ذریعے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Japanese fruit benefits
Previous Post جاپانی پھل کے فائدے
Next Post برج قوس 23نومبرتا22دسمبر
Bridge House November 23 to 22 December

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.