yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

حضرت سلطان العارفین کا تصور اسم ذات انسانی معراج کا خاصا ہے، حق باہو سیمینار

F A Farooqi May 5, 2016 1 min read
Pir Fiaz ul Hassan Qadri
Share this:
Pir Fiaz ul Hassan Qadri
Pir Fiaz ul Hassan Qadri

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) حضرت سلطان العارفین سخی سلطان باہو کا تصور اسم ذات انسانی معراج کا خاصا ہے ،رسول خدا ۖسے محبت اور انکی حقیقی پیروی کے بغیر بخشش و مغفرت اور قدر و منزلت کاحصول ناممکن ہے رسول اللہ ۖ سے محبت درحقیقت اللہ سے محبت کی دلیل ہے۔ ،اولیاء کرام اور مشائخ عظام کی مقدس زندگیوں سے اللہ اور اسکے رسول ۖ سے محبت اور فکر آخرت کا نمایاں درس ملتا ہے، ہر نیکی کی بنیا د تصور پر ہوتی ہے اگر انسان اپنے قلوب و اذہان کو مثبت پہلو کی طرف گامزن کرلے تو بے راہ روی اور گمراہی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جاتا ہے ، اللہ تعالیٰ کے نام کا تصور کرکے اور اسے دیکھنے سے آنکھوں کے اندر ایک طہارت پیدا ہوتی ہے اور اللہ کے نام کا نقش انسانی دل پر نقش ہوجاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے باہو سنٹر میں پہلے حق باہو سیمینار کے شرکاء سے خطابات کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کی صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باہو پیر سلطان فیاض الحسن قادری سروری نے کی جبکہ بطور مہمان خصوصی چیئرمین حضرت سلطان با ہو ٹرسٹ برطانیہ پیر سلطان نیاز الحسن قادری سروری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیر سید لخت حسنین شاہ چیئرمین مسلم ہینڈز برطانیہ ، علامہ سید ظفر اللہ شاہ ، علامہ سید فاروق شاہ ، مولانا غفور احمد چشتی ، پر وفیسر مسعود اختر ہزاروی اور منصور آفا ق نے حضرت سخی سلطان با ہو کے حوالہ سے مقالہ جات پیش کیے۔

قاری علی محمد قادری ، قاری طارق محمود قادری ، قاری ظہور احمد سیفی ، صوفی نذیر احمد نقشبندی ، حافظ بلال نوشاہی سہروردی ، حافظ قاسم صدیق چشتی، حافظ حمزہ قمر نے کلام باہو پیش کیا ۔ اس موقع پر مقصود علی شاہ ، حاجی منیر عاصم ، صاحبزادہ سعید الر شید عباسی ، مولانا سلیم نقشبندی، مسز طلعت سلیم، بیرسٹر رشید مرزا، محمد ایوب ، چو ہدری اسلم وسن ، راجہ ایاز خان، لالہ عبد القدیر احمد قادراور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ پیر سلطان فیا ض الحسن قادری سروری نے کہاکہ امر با لمعروف و نہی عن المنکر کا کردار معاشرے کی تطہیر کے لیے بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہما رے معاشرے میں ہمہ وقت کوئی نہ کوئی ایسی جما عت ضرور ہونی چا ہیے جو نیکی کی تلقین کرے اور برائی سے روکتی رہے ۔ علامہ سید ظفر اللہ شاہ نے کاکہاکہ آج کے پر فتن دور میں جہاں مزارات کو گرایا جا رہا ہے اور قبر کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اس وقت اسلاف کی تعلیمات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام اور ہما رے اسلاف انتہا پسندی اور دہشتگردی کو کہیں بھی پسند نہیں فرما تے ہیں ۔ پیر سید لخت حسنین نے کہاکہ جو انسان کسی مرشد یا روحانی شخصیت کے ساتھ وابستہ نہ ہو تو وہ دنیا کے میلے میں گم ہو کر رہ جاتا ہے۔ پر و فیسر مسعود اختر ہزاروی نے کہاکہ من کی سچائی اور طہا رت کے بغیر نیکی پر عمل ممکن نہیں ہے۔ علامہ سید فاروق شاہ نے کہاکہ صحابہ کرام اور اہلبیت اطہا ر کی زندگیا ں ہما رے لیے مشعل راہ ہیں کسی ایک کی پیروی سے جنت کا سفر آسان ہوجا تا ہے۔

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
International Labour Day UKPNP Leeds United Kingdom Conference
Previous Post مزدوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کی تصویری جھلکیاں
Next Post برمنگھم: حق باہو سیمینار کی تصویری جھلکیاں
Haq Bahu Seminar Birmingham United Kingdom

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.