yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کلیجی غذائیت سے بھرپور

Web Editor October 23, 2018 1 min read
Grand Nutrition
Share this:

گوشت انسان کی روز مرہ خوراک کا اہم جزو ہے اس میں جسم کو قوت اور صحت بخشنے والے مختلف حیاتین موجود ہیں یوں تو ہر قسم کا گوشت غذائیت اور حیاتین سے بھرپور ہوتا ہے لیکن کلیجی میں یہی چیزیں نسبتاً دگنی‘ بلکہ سہ گنی مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ قدرت نے اس میں ہر قسم کے حیاتین اور صحت بخش اجزاء کوٹ کوٹ کر بھردئیے ہیں۔ ماہرین غذائیات کا کہنا ہے انسان اگر باقاعدگی سے ہفتے میں ایک یا دوبار کلیجی کھالیا کرے تو وہ کئی امراض سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ ہمارے ہاں اکثر لوگ بہت کم کلیجی پکاتے اور کھاتے ہیں حالانکہ یہ عام گوشت سے سستی ہے۔ اس کی وجہ محض ان کی لاعلمی ہے‘ انہیں کلیجی میں موجود گوناگوں حیاتین اور صحت بخش اجزا کے متعلق علم نہیں ورنہ یہ ان کی دستر خوان کی زینت ہوتی۔ پرنسیسیں اینمیا ایک نہایت موذی مرض ہے اس میں خون کے سرخ ذرات رفتہ رفتہ ختم ہونے لگتے ہیں اور انسان آخر کار موت کے گھاٹ اتر جاتا ہے۔ ڈاکٹر کوشش کے باوجود ابھی تک اس کا کوئی موثر علاج دریافت نہیں کرسکے۔ پچاس سال پہلے بوسٹن میں ڈاکٹر ولیم مرنی کے پاس اس مرض میں مبتلا ایک شخص آیاتواس نے اسے صرف کلیجی کھانے کی ہدایت کی‘ اس کے استعمال سے مریض چند ہفتوں میں صحت یاب ہوگیا۔ کلیجی میں موجود حیاتین آج کل مختلف کیمیاوی مرکبات کی شکل میں بھی دستیاب ہیں۔
کلیجی کے فوائد:
کلیجی میں جو حیاتین پائے جاتے ہیں ان پر ایک نظر تو ڈالیے۔ آپ کو اس کے فائدہ بخش ہونے کا خودبخود احساس ہوجائے گا۔ انسانی صحت کے مختلف گوشواروں اور جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں میں عام طور پر حیاتین الف کی کمی پائی جاتی ہے۔ یہ بنیادی حیاتین جسم کو مخصوص بیماریوں کے حملے سے بچانے کیلئے ضروری ہیں۔ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ حیاتین الف مناسب مقدار میں استعمال کیے جائیں تو انسان کی عمر میں دس فیصد اضافہ ہوجاتا ہے اور شباب کی قوت توانائی نسبتاً طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے۔ عام گوشت میں یہ حیاتین بہت کم مقدار میں ہوتے ہیں۔ گاجر حیاتین الف رکھنے والی سبزیوں اور غذاوں میں سرفہرست شمار کی جاتی ہے۔ اس کے ایک سوگرام حیاتین الف کی مقدار چار تا بارہ ہزار غذائی یونٹ ہے لیکن کلیجی میں یہ مقدار دس تا چالیس ہزار غذائی یونٹ ہوتی ہے۔ اسی طرح حیاتین ب کا جائزہ لیجئے۔ یہ حیاتین جسم کی نشوونما کیلئے بہت ضروری ہیں ان کی وجہ سے غذا کے جزوبدن بننے کے عمل میں تحریک اور کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ انڈوں میں بہت زیادہ طاقت ہوتی ہے لیکن کلیجی میں انڈوں سے بھی زیادہ طاقت ہوتی ہے۔ یہی حال حیاتین ج کا ہے۔ ترش پھلوں میں ان حیاتین کا بڑا ذخیرہ ہوتا ہے‘ نارنگی ان میں سرفہرست ہے‘ عام گوشت میں یہ بالکل نہیں ہوتے مگر کلیجی ایسی شے ہے جس میں قدرت نے نارنگی کی نسبت بھی پانچ گنا زیادہ ودیعت کیے ہیں۔ حیاتین ب 2 لے لیجئے۔ ان کا استعمال جسمانی قوت مدافعت قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے۔ انسانی جسم میں ان حیاتین کی کمی گوناگوں امراض کا سبب بنتی ہے۔ عام گوشت میں اگرچہ یہ حیاتین موجود ہوتے ہیں مگر کلیجی میں پندرہ گناہ زیادہ پائے جاتے ہیں۔
نیاسین بی کمپلیکس کا ایک ضروری جزو ہے۔ جس میں اس کی قلت ہو تو انسان لمباردی  کے مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ یہ نہایت موذی مرض ہے اس میں جلد پھٹ جاتی ہے اور بالآخر مریض دیوانگی کا شکار ہوکر ہوش و حواس کھو بیٹھتا ہے۔ کلیجی‘ نیاسین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ مٹر کے سوا باقی تمام کی نسبت اس میں نیاسین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ فاسفورس کی اہمیت کسی سے پوشیدہ نہیں‘ جسم کے ہر ریشے، اعصاب اور خلیے کی زندگی اور صحت کیلئے اس کا وجود ضروری ہے۔ کلیجی میں یہ صحت بخش اجزاء گائے کے عام گوشت کی نسبت دگنی مقدار میں موجود ہیں۔
لوہے ۔تانبے، مینگانیز کوبالٹ جست اور دوسری دھاتیں جن کے نام سے اگرچہ بہت کم لوگ آشنا ہیں مگر ان کے بغیر نہ ٹھیک ٹھیک جسمانی نشوونما ہوسکتی ہے اور نہ آدمی صحت مند ہی رہ سکتا ہے۔ کلیجی ان تمام دھاتوں سے حیرت انگیز طور پر مالامال ہے۔ اس میں انڈے کی نسبت تین گنا اور کشمش سے دگنا لوہا ہوتا ہے۔ اسی طرح عام گوشت کے مقابلے میں کلیجی، آٹھ گنا جست، بیس گنا تانبا اور میگانیز کی وافر مقدار رکھتی ہے۔ سبزی یا گوشت پکاتے وقت ان کے کئی مفیدوصحت بخش اجزا اور حیاتین ضائع ہوجاتے ہیں مگر خوش قسمتی سے کلیجی میں موجود سارے اجزا اور حیاتین جوں کے توں باقی رہتے ہیں۔ یہ بات بلاخوف تردید کہی جاسکتی ہے کہ کلیجی کھانا گویا صحت کی ضمانت حاصل کرنا ہے۔ اس کیلئے چھوٹی یا بڑی کلیجی کی کوئی تخصیص نہیں۔ ہر قسم کی کلیجی میں قدرت نے یکساں طور پر حیاتین الف سے لے کر جست تک کے تمام ضروری اور صحت بخش اجزا و دیعت کر رکھتے ہیں۔ اس کے استعمال سے آپ متعدد امراض سے بخوبی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
A tablet disperine
Previous Post ایک گولی اسپرین
Next Post قیلولہ کے فائدے
Benefits of Qualifying

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.