yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

حکومت، دھرنا ڈھرن

F A Farooqi June 23, 2016 1 min read
Sit
Share this:
Mir Shahid
Mir Shahid

تحریر : میر شاہد حسین
”بڑے موقع پر تشریف لائے۔” ” موقع کی تلاش میں تو ہے ہم ہر وقت رہتے ہیں لیکن آپ گھاس ہی نہیں ڈالتے۔” ” خیر ایسی بات بھی نہیں گھاس تو گھوڑے کے لیے ہوتی ہے ، اور آپ کو ڈالنے کے لیے تو اور بھی بہت کچھ ہے میرا مطلب ہے خاطر تواضع کے لیے۔” ” کام کی بات کرو، ہم غریبوں کو کیسے یاد کیا؟” ” کینیڈا سے تشریف لا رہے ہیںاور غریبوں کی بات کرتے ہیں۔ ”

”اب میرا منھ مت کھلوائیں آپ بھی تو لندن سے علاج کروا تے ہیں۔”” اچھا غصہ جانے دیں …یہ بتائیں کیسے آنا ہوا؟ ””آپ کہتے ہیں غصہ جانے دیں۔ غضب خدا کا چودہ لوگوں کو دن دیہاڑے موت کی نیند سلا دیا گیا اور آج تک کسی بھی ذمہ دار کا تعین نہ کیا جا سکا۔”

Sit
Sit

” آپ کو پتا بھی ہے کہ حکومت میں کوئی بھی ذمہ دار نہیں … اگر ہوتا تو حکومت لندن سے نہ چلائی جاتی۔یہ لندن والوں کے ہم پر احسانات ہیں کہ اپوزیشن بھی وہیں سے کنٹرول ہوتی ہے اور حکومت بھی۔””ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔ اسی لیے تو ہم کینیڈا سے تشریف لائے ہیں۔ ”

”آپ دھرنا دے کر دیکھ چکے ہیں… اس سے حکومت نہیں جانے والی۔”
”بغیر دھرنے کے آپ کا بھی کھایا پیا ہضم نہیں ہونے دیں گے۔غضب خدا کا جب تک دھرنا نہ دو آپ کے کانوں میں جوں ہی نہیں رینگتی۔ ”

‘حکومت میں ‘جوں’ ہوگی تو رینگے گی ناں۔آپ کو تو حکومت میں خواہ مخواہ جوئیں نکالنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ ”

” عید تک مہلت ہے ہوش کے ناخن لو۔شکر کرو ابھی عید میٹھی ہے بقر عید ہوتی تو کئی ایک کی قربانی ہوجاتی۔””دیکھو حکومت جھکنے کے لیے تیار ہے لیکن سجدہ نہیں کر سکتی۔”

ٹھیک کہتے ہیں سجدہ تو آپ نے کسی اور کے آگے کرنا ہوتا ہے۔ دیکھیں حکومت کی ٹانگیں کھینچنا بند کریں۔ ترقی کا پہیہ چلنے دیں۔””آپ بھی ٹانگیں مارنا بند کریں۔ترقی کا پہیہ اگر پانامہ جائے گا تو ہم اسے نہیں چلنے دیں گے۔ ”

Panama Leaks
Panama Leaks

”آپ کچھ بھی کرلیں اس بار حکومت نہیں جائے گی۔””حکومت ہے کہاں جو جائے گی۔ چھوٹا چوری کرے تو اس کو عوام مار مار کر بھرکس نکال دیتے ہیں اور کوئی بڑا چوری کرے تو اس کو نہ صرف وی آئی پی پروٹوکول میں عدالت لایا جاتا ہے بلکہ اس کو ووٹ بھی دیا جاتا ہے۔

بھلا یہ کہاں کا انصاف ہے؟” ”حاجیوں کے پیسے کھانے والے حکومت سے حساب مانگتے ہیں۔اپنا کالا چشمہ اتاریں اور صوبے پر توجہ دیں۔انہیں خیبرپختونخواہ کی تقدیر بدلنے سے کسی نے نہیں روکا جہاں چوہے اور پولیو ہے۔”

”فکر نہ کریں یہ سال ملک کو کھانے والے چوہوں اور پولیو زدہ لوگوں سے آزاد ی کا سال ہوگا۔” ”چلیں دیکھتے ہیں …!!دھرنے کا دھڑن ہوتا ہے یا حکومت کا۔پہلے بھی دیکھا ہے اب بھی دیکھ لیں گے۔”

Mir Shahid Hussain Logo
Mir Shahid Hussain Logo

تحریر : میر شاہد حسین

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Jhang
Previous Post محکمہ صحت جھنگ کے دہشت گرد کون؟
Next Post سیاسی طوفان
Pakistan Enemy

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.