yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سکواڈرن لیڈر حسن صدیقی اور ان کے کو پائلٹ کوعلمائے اہلسنت کی جانب سے گولڈ میڈل اور اعزازی شیلڈ پیش کی جائے گی

Web Editor March 1, 2019 1 min read
Gold Medal and Honorable Shield will be offered by ahle sunnat scholars to squadron leader Hasan Siddiqui and co-pilot
Share this:

کراچی: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ومفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ بھارتی طیاروں کو گرانے والے پاکستانی پائلٹس پوری قوم کے محسن ہیں۔ ان کی شجاعت سے انڈین ائیر فورس کا مورال ڈاؤن ہوا ہے اور پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جلد ہی سکواڈرن لیڈر حسن صدیقی اور ان کے کو پائلٹ کوعلمائے اہلسنت کی جانب سے گولڈ میڈل اور اعزازی شیلڈ پیش کی جائے گی۔ پوری قوم تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وزیر اعظم کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیا۔ جس میں کوئی ابہام یا پس و پیش نہیں تھا کہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور پھر اسے سچ کر دکھایا۔

علماء و مشایخ اہلسنت کے ہمراہ دارالعلوم نعیمیہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پر جب بھی مشکل وقت آیا اہلسنت علما اور عوام صف اول میں کھڑے رہے ہیں اور اب بھی اپنی اس روایت کو قائم رکھیں گے۔ گزشتہ کافی عرصے سے حزبِ اقتدار و اختلاف سمیت ہمارے سیاسی قائدین ایک دوسرے کی توہین و تذلیل میں مشغول تھے۔ پارلیمنٹ غیر فعال ہو چکی تھی اور کوئی انہیں عقل کی راہ سجھانے والا نہیں تھا، لیکن بھارتی اقدام نے پوری پاکستانی قوم کو یکجان بنا دیا ہے۔ آج پوری قوم تمام اختلافات بھلا کر ملک کے تحفظ و سلامتی اور استحکام کے لیے یکسو ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ تسبیح کے ان مربوط دانوں کو دوبارہ بکھرنے نہ دیں۔ کسی بھی متوقع جنگ میں کامیابی کے لیے ملک کا داخلی، معاشی و سیاسی استحکام اوّلین ضرورت ہے۔ جنگ کسی کے لیے بھی ترجیحِ اول نہیں ہونی چاہیے۔ اسلام کی تعلیم بھی یہ ہے کہ جنگ کی ابتلا کو دعوت نہ دو، لیکن اگر تقدیرِ الٰہی اور دشمن بدنیتی سے جنگ مسلط کر دے تو پھر قدم پیچھے ہٹانا بزدلی اور غیرتِ ایمانی کے منافی ہے۔ پھر آگے بڑھ کر دشمن کو زیر کرنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن باقی نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ امن خیرات کے طور پر نہیں ملتا، دیرپا اور باوقارامن کے لیے طاقت کی پوزیشن میں ہونا ضروری ہے، اس وقت یقیناً پاکستانی و بھارتی عوام سمیت پوری دنیا میں کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا، یہ مودی کی عیاری اور آنے والے قومی الیکشن جیتنے کے لیے ایک مکروہ سیاسی چال تھی، جس میں قدرت نے اُسے رسوا کر کے ناکامی سے دوچار کردیا، ہم کشمیری عوام کو کئی عشروں پر محیط بے مثال قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیر کا چپّہ چپّہ بھارتی فوج کی سفاکیت اور بربریت کی داستانیں سنا رہا ہے، لیکن ظلم کو بالآخر مٹنا ہے، کیونکہ دنیا عدل کی بنیاد پر قائم ہے۔ انہوں نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کو ممنوع قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ جزوی اقدام ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارا قومی میڈیا جو آئے دن بھارتی اداکاروں، رقاصاؤں کی برسی، سالگرہ، فلموں کا تعارف، فلموں کے ہٹ سونگ، اُن کی شادیوں کی تقریبات، اُن کی محبتوں اور نفرتوں کی داستانیں قوم کو سناتا اور دکھاتا ہے۔ اس کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا جائے۔ کیا پاکستان میں کوئی بھی ہیرو یا قابلِ احترام افراد نہیں ہیں کہ جن کی ہمارا میڈیا پروجیکشن کرے؟ اس عملی تضاد کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے میڈیا کی ذمے داری ہندوستانی ثقافت کو پاکستان پر مسلّط کرنا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post انار کا رس
Next Post وقت کی کمی کا مٹ
The Myth of Lack of Time

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.