yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کراچی میں چوکیدار کے ہاتھوں بچی ہراساں، شہریوں کا اسکول پر دھاوا

Web Editor January 12, 2018 1 min read
Girl harassed by guard hands in Karachi, citizen's took over at school
Share this:

کراچی: شہر قائد میں اسکول چوکیدار کی جانب سے ننھی طالبہ کو ہراساں کرنے پر شہری مشتعل ہوگئے اور اسکول پر دھاوا بول دیا جب کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Girl harassed by guard hands in Karachi, citizen's took over at schoolکراچی میں 5 سالہ ننھی عمارہ کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ سامنے آیا ہے جس پر بڑی تعداد میں شہریوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا۔ مشتعل افراد نے اسکول کے اندر گھس کر خوب توڑ پھوڑ کی اور چوکیدار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ چند روز قبل 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ زیادتی و قتل کے واقعے کے بعد کراچی میں بھی 5 سال کی ننھی عمارہ کو اسکول چوکیدار نے ہراساں کیا۔ اس حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آئیں۔ پہلے بچی کے اغوا و زیادتی کی خبر سامنے آئی تاہم پولیس نے وضاحت کی کہ بچی کو ہراساں کیا گیا جس پر وہ روتی ہوئی گھر گئی اور والدین سے شکایت کی۔ پھر صبح سویرے بڑی تعداد میں اہل محلہ نے اسکول پر دھاوا بول دیا اور چوکیدار عیدو پر شدید تشدد کیا جبکہ اسکول میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور عملاً اس پر قبضہ کرلیا گیا۔

مشتعل اہل علاقہ نے اسکول کے عملے کو اسٹاف روم میں بند کردیا اور اسکول انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ چوکیدار کی بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش اور مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی  کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری فوراً موقع پر پہنچ گئی جس پر لوگوں نے چوکیدار عیدو کو پکڑ کر رینجرز کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق بچی کی حالت خراب ہے اور اسے میڈیکل معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 5 سالہ عمارہ کے ساتھ چوکیدارعیدو نے گزشتہ روز بدتمیزی کی تھی بچی نے گھر جاکر والدین سے شکایت کی جس پر بچی کے والدین نے آج صبح آکر اسکول میں چوکیدار کو مارنا شروع کردیا تاہم بچی کے والدین نے کل کے واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی تھی۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت خراب ہے اور اسے میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز نے چوکیدار کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں چوکیدار سے تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اہل علاقہ نے چوکیدار کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بچیاں بھی یہاں تعلیم حاصل کرنے آتی ہیں کل کو ہماری بچیوں کے ساتھ بھی یہی سب ہوسکتا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اسکول کے باہر پولیس و رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی جاچکی ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسا واقعہ پہلے کبھی اسکول میں نہیں ہوا یہ پہلا واقعہ ہے جو ہوا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی مکمل چھان بین کی جائے گی اور واقعے میں ملوث ملزم کو سخت سزا دی جائے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Changes of JIT head over Zainab's father's objection
Previous Post زینب کے والد کے اعتراض پر جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل
Next Post قصور واقعہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے، خورشید شاہ
The Kasur incident is the failure of Punjab government, Khursheed Shah

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.