yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آپ کا تکیہ آپ کی گردن کو تباہ کر رہا ہے: جاپان کے ممتاز ماہر درد کا چونکا دینے والا انکشاف
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    بین الاقوامی خبریں
    • سعودی ارامکو اور قطر گیس فیلڈ پر حملے اسرائیل نے کیے، اہم خلیجی ملک نے بم دھماکوں کی سازش کرنے والے موساد ایجنٹس گرفتار کر لیے، امریکی مبصر کا دعویٰ
    • ٹرمپ کا برطانیہ کو تنقید کا نشانہ: ایران پر حملوں میں تعاون سے انکار پر تعلقات میں کشیدگی
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • خواجہ سرا، ایک سچی سبق آموز کہانی ، جب کھسرے نے ثابت کیا کہ وہ نہیں یہ سماج کھسرا ہے
    • رشوت خوری اور بدبودار نظام، باہمت شہری مقتول بھائی کیلئے انصاف مانگنے کچہری آیا اور روزے کی حالت میں دشمنوں کے ہاتھوں قتل
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

غزہ کی تعمیر نو کیلئے سعودی حکومت کی امداد

Yes 2 Webmaster January 10, 2015 1 min read
Relief
Relief
Relief

تحریر : مصعب حبیب
سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع ولی عہد شہزادہ سلمان نے فلسطینی حکومت کو غزہ کی تعمیر نو کیلئے ہر ممکن مددو تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ریاض میں فلسطینی وزیر اعظم رمی حمد اللہ سے ملاقات کے دوران شہزادہ سلمان نے کہاکہ اسرائیل کی بلاجواز جنگ سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ اور تعمیر نو کے اقدامات پر سعودی عرب تیزی سے عمل درآمد پر یقین رکھتا ہے۔حرمین نیوز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد اور فلسطینی وزیر اعظم کے مابین صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون اورفلسطینیوں کو ان کے گھروں میں بسانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔ فلسطینی وزیر اعظم رمی حمد اللہ نے سعودی حکومت کی مسلسل حمایت پر شہزادہ سلمان کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ سعودی عرب کی سیاسی اور مالی امداد سے فلسطینی عوام خاص طور پر غزہ کی پٹی پر رہنے والے فلسطینیوں کے معمولات زندگی بہتر بنانے میں بہت مدد مل رہی ہے۔حرمین نیوز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم نے غزہ کی تعمیر نو کیلئے فنڈز جمع کرنے کی کوششوںا ور تازہ ترین سیاسی و اقتصادی صورتحال سے بھی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کو آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ ڈونر ممالک کے تعاون سے ہم غزہ کی تعمیر نو کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ سرد موسم میں فلسطینی مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔ ڈونر ممالک اس حوالہ سے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

اسرائیل نصف صدی سے زائد عرصہ سے نہتے فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔آئے دن بمباری کر کے پھول جیسے بچوں کو مسلا جاتا ہے۔ بچوں،بوڑھوں اور خواتین سمیت کوئی فلسطینی اسرائیلی جارحیت اوراس کی بدترین دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے۔ پوری دنیا میں مسلمانوں کی طرف سے اسرائیلی حملوں پر شدید احتجاج کیا جاتا ہے مگر افسوس کہ ستاون اسلامی ممالک کی حکومتوں میں سے کسی نے آگے بڑھ کر عملی طور پر اسرائیل کا ہاتھ روکنے کی کوشش نہیں کی کہ وہ انبیاء کی سرزمین فلسطین پر آگ اور خون کی ہولی کیوں کھیل رہا ہے؟ سب خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اگر کسی مسلم حکومت نے کبھی کوئی ایک آدھ مذمتی بیان دیا بھی تو وہ اسی پر اکتفا کر بیٹھے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ریاست کا حق ادا ہو گیا ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک صورتحال ہے۔ سوشل میڈیا پر معصوم بچوں کے قتل و خون کی ایسی تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں کہ جنہیں دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے۔

امریکہ و یورپ کا میڈیا تو صیہونی مظالم پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہے اور اصل حقائق دنیا تک پہنچنے نہیں دیے جارہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ مسلم میڈیا کی طرف سے بھی اس طرح کا بھرپور کردار دیکھنے میں نہیں آیا جو انہیں ادا کرنا چاہیے تھا۔اسرائیلی بمباری سے اب تک سینکڑوں بچے، بوڑھے اور جوان شہید ہو چکے ہیں مگر اس کی بربریت رکنے میں نہیں آرہی۔ تمامتر عالمی دبائو کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی فوج آئے دن غزہ میں گھس کر زمینی کاروائی کا آغاز کر دیتی ہے۔ ہزاروں لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر ہجرت پر مجبور ہیں۔عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مساجدومدارس کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتاہے۔کچھ عرصہ قبل فلسطین میںاسرائیلی دہشت گردی کے حوالہ سے گارڈین نے حقائق پر مبنی ایک رپورٹ شائع کی جس میں ساڑھے تین سو سے زائد سابق اسرائیلی فوجیوں کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کے اعترافات کو پیش کیا گیا ۔ رپورٹ میں فلسطینیوں کے ساتھ چیک پوسٹوں پر کئے جانے والے تذلیل آمیز رویے، فائرنگ اور حملوں کے سینکڑوں واقعات کو بیان کیا گیا جس میں اسرائیلی فوجیوںنے ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے بتایاکہ ہمیں اوپر سے جو ہدایات ملتی ہیں ان کے مطابق ہماری ترقی اور کامیابی کا پیمانہ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی مسلمانوں کی لاشیں کمانڈر کے پاس لیجائی جائیں۔

ہمیں ہمارے سینئرز کی طرف سے سمجھایا جاتا تھا کہ گرفتاریوں میں وقت ضائع مت کرو ‘ اس کام میں تو برسوں ضائع ہو چکے ہیں ہمارے پاس صرف مردہ دہشت گردوں کی لاشیں آنی چاہئیں اس لئے ہم ہر رات مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے’ فائرنگ کرتے اور ایسا ماحول پیدا کرتے جیسے ہم پر جوابی فائرنگ ہوئی ہے۔ اس دوران جو کوئی بھی ہمارے ہاتھ لگ جاتا ہم انہیں گرفتار کر لینے یا قتل کر دیتے۔ یہ ایسی صورتحال تھی کہ جس میں آپ بس دوربین سے دیکھتے رہتے تاکہ کسی کے نظر آنے پر اسے قتل کرسکیں کیونکہ یہی ہمارا کام قرار دیا گیا تھا۔گارڈین کی رپورٹ میں سابق اسرائیلی فوجیوں کا کہنا تھا کہ فلسطینی اس حوالہ سے شدید ذہنی تنائو کا شکار رہتے ہیں کہ انہیں کچھ پتہ نہیں ہوتا تھا کہ کب انہیں پکڑ کر جیل میں ڈال دیاجائے گا؟ اور پھر ملازمت کے دوران ہمارا یہ عالم تھا کہ جو کوئی فلسطینی کسی ناکے پر ذرہ بھر بھی احتجاج کرتا اسے پکڑ کر چھوٹی سی جیل میں ڈال دیاجاتا اور پھر کئی کئی دنوں تک ہمیں یہ بھی یاد نہیں رہتا تھا کہ ہم نے انہیں جیل میں ڈال رکھا ہے۔ رپورٹ میں اسرائیلی مظالم کے نت نئے طریقے بیان کئے گئے ہیں جنہیں سننا اور پڑھنا ایسے کسی شخص کے بس میں نہیں ہے جو اپنے دل میں انسانیت سے بھی ذرا سی بھی ہمدردی رکھتا ہے۔

بہرحال اسرائیل کی حالیہ دہشت گردی پر ساری دنیا چیخ چیخ کر اسے بند کرنے کا کہہ رہی ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ اسرائیلی بربریت رکوانے کیلئے او آئی سی جیسے اداروں کی جانب سے بھی کوئی خاص جرأتمندانہ کردار ادا نہیں کیاجارہا جس سے چھوٹے سے ملک اسرائیل کو اس قدرشہ ملی ہوئی ہے کہ وہ کسی کو خاطر میں لانے کیلئے تیار نہیں ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ ان حالات میں عالم اسلام کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔اسرائیلی دہشت گردی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ وہ ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہا ہے جس سے متاثر ہونے والوں کی لاشیںجل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ فلسطین کے معصوم بچے اور عورتیں آج پھر کسی صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم کی منتظر ہیں اور اس وقت کی راہیں تک رہی ہیں جب کوئی مسلم سپہ سالار فلسطین کے شہروں کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے،ہنستی مسکراتی بستیوں کواجاڑنے اور کیمیائی و جراثیمی ہتھیاروں کے ذریعے ان کے پیاروں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کروائے گا اور وہ بھی آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔

آخر میںیہاں میں سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گاکہ پاکستان اور دیگر اسلامی ملکوں کی طرح اس نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی بھی ہرممکن مددوحمایت کی ہے۔ کچھ عرصہ قبل سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری سے پیدا ہونے والے انسانی المیہ سے نمٹنے کے لیے پچاس ملین ڈالر کی خطیر رقم غزہ میں فلسطینی ہلال احمر کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ 200 ملین سعودی ریال کی اس خطیررقم سے فلسطینی زخمیوں اور بمباری سے بے گھر ہونے والے افراد کی علاج معالجے ، خوراک اور رہائش کی فوری ضروریات پوری کی جائیں گی۔اب ایک بار پھر جب فلسطینی وزیر اعظم رمی حمداللہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان سے ملاقات کی ہے تو سعودی حکومت نے انہیں غزہ کی تعمیر نو کیلئے ہر ممکن مددوتعاون کی یقین دہانی کروئی ہے۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ تمام مسلم ممالک مالی امدادکی طرح مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیلی ظلم وستم سے نجات دلانے کیلئے بھی عملی کوششیں کریں یہ پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔

تحریر : مصعب حبیب

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Abu Hamza
Previous Post امریکا میں عالم دین کو شدت پسندی کے فروغ اور دہشتگردوں کی مدد کے الزام میں عمر قید
Next Post آئندہ نسلوں کو محفوظ اور پرامن پاکستان دیں گے، شہباز شریف
Shahbaz Sharif

Related Posts

آپ کا تکیہ آپ کی گردن کو تباہ کر رہا ہے: جاپان کے ممتاز ماہر درد کا چونکا دینے والا انکشاف

March 5, 2026
From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actors

انیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے

March 5, 2026

سعودی ارامکو اور قطر گیس فیلڈ پر حملے اسرائیل نے کیے، اہم خلیجی ملک نے بم دھماکوں کی سازش کرنے والے موساد ایجنٹس گرفتار کر لیے، امریکی مبصر کا دعویٰ

March 3, 2026

ایران پر حملہ: ناجائز، غیر قانونی اور دنیا کے لیے خطرناک، عالمی دفاعی تجزیہ کاروں نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا

March 3, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.