yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تھکاوٹ دور کرنے والی دوائیں

F A Farooqi June 22, 2016 1 min read
Pain Killer Medicine
Share this:
Pain Killer Medicine
Pain Killer Medicine

تحریر : محمد اشفاق راجا
”تھکاوٹ” ایک بڑا مسئلہ ہے۔ بعض اوقات رات سونے کے باوجود جسم تھکا تھکا محسوس ہوتا ہے اور کام کے دوران بھی عجیب قسم کی تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔ جسم کی تھکاوٹ جو تھوڑی دیر کے لیے ہو خود بخود ختم ہو جاتی ہے، لیکن زیادہ دنوں کی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے مختلف قسم کی سکون آور، درد دور کرنے والی، طاقت اور دماغ کو تقویت دینے والی دوائیاں استعمال کی جاتی ہیں، جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں: میتھی کوبال Metycobal، لحمینا، دماغی ہربل تھیرا گرام سٹریس Theragram stress وغیرہ مضر اثرات ٭:متلی، قے، سر درد، بے چینی ٭:پیٹ میں جلن اور گڑبڑ ٭:زود حساسیت ٭:تھکاوٹ دور کرنے والی دوائیں استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔ ٭:دوسری دوائیوں کے ساتھ استعمال نہ کریں۔

دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت زیادہ دیر جسمانی یا دماغی کام کرنے سے آدمی جسمانی اور ذہنی طور پر تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ ایسا ہونا قدرتی عمل ہے۔ کام کرنے کے بعد کچھ دیر آر ام کر لیا جائے، تو تھکاوٹ خود بخود ختم ہو جاتی ہے، لیکن بعض حالتوں میں تھکاوٹ مسلسل رہتی ہے اور آرام کرنے کے باوجود بھی جسم ہر وقت تھکا تھکا محسوس ہوتا ہے۔ ان حالات میں اس بات کا پتا چلانا ضروری ہے کہ تھکاوٹ کس وجہ سے ہو رہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ کسی پریشانی کی وجہ سے ہو۔ جسمانی طور پر تو آپ نے آرام کرلیا ہو، لیکن ذہنی طور پر آپ کسی اور سوچ میں گم ہیں تو اس صورت میں آرام کرنے کے باوجود تھکاوٹ رہتی ہے۔

اس کے علاوہ بے آرامی، بے خوابی، بے چینی، ذہنی و فکری انتشار، ڈپریشن اور نفسیاتی عوارض یا کسی بھی بیماری کی وجہ سے بھی تھکاوٹ ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت حال میں متعلقہ بیماری کا علاج کروانا ضروری ہوتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ اگر آپ مستقل تھکاوٹ کی تکلیف کا شکار ہیں تو سب سے پہلے اپنے آپ کو خود دیکھیں کہ ایسا کس وجہ سے ہو رہا ہے، جن عوامل کی وجہ سے تھکاوٹ ہو رہی ہو ان کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ ان حالات میں تھکاوٹ دور کرنے والی دوائوں کے استعمال کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔

Sleep
Sleep

آسان اور متبادل علاج تھکاوٹ دْور کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔ ٭:مستقل تھکاوٹ کے مسئلہ کا جن لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کے لیے سب سے اہم اس بات کا تعین ہے کہ آیا وہ اپنی نیند پوری کرتے ہیں یا نہیں۔ اس کے لیے جلدی سونے اور جلدی اٹھنے کے فارمولے پر عمل کریں۔ اگر نیند جلدی نہ آئے تو نیند آنے والی دوائوں کے ضمن میں دی گئی ہدایات پر عمل کیں۔ سونے سے پہلے ایک چھوٹے کپ میں دو چمچ شہد اور ایک چمچ سرکہ ملائیں اور اسے اپنے بیڈ روم میں رکھ لیں۔ سوتے وقت اس کے دو چمچ لیں۔ اگر آدھے گھنٹے تک نیند نہ آ ئے، تو اس کے دو چمچ اور لے لیں۔ اگر ایک گھنٹے تک نیند نہ آئے تو پھر دو چمچ اورلے لیں۔

ایک گھنٹے بعد انشائ اللہ نیند آ جائے گی اور آپ مزے کی نیند سو کر تازہ دم ہو کر اٹھیں گے۔ ٭:کام کے دوران ذرا سا سستا لیں۔ بیٹھ کر کام کرنے والے حضرات تھوڑی دیر لیٹ کر آرام کر لیں۔ بیٹھ کر کام کرتے ہوئے کچھ دیر کھڑے ہو کر کام کر لیں۔ ٭:صبح اٹھتے ہی نماز پڑھ کر کم از کم 20 منٹ سے 40 منٹ تک سیر کریں اس کے بعد کچھ دیر آرام کر کے پورے جسم کی سرسمیت زیتون کے تیل سے مالش کر کے نیم گرم پانی سے غسل کریں۔ انشائ اللہ تھکاوٹ سے چھٹکارہ حاصل ہوگا۔ ٭:ناشتہ میں پھل یا جوس استعمال کریں۔ ٭:کھانے میں سبزیوں اور سلاد کا زیادہ استعمال کریں۔ ٭:وٹامن بی کمپلیکس کی کمی دائمی تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔

متعلقہ وٹامنز، کلیجی، چاول، دالوں اور گندم میں وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ ٭:دو معروف معدنی عناصر یعنی کیلشیم اور پوٹاشیم کی کمی بھی شدید تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔ دالیں، سبز پتوں والی سبزیاں آلو سنگترہ پوٹاشیم سے بھرپور ہیں جبکہ بادام، تل، دودھ، اخروٹ اور سبز ترکاریاں کیلشیم کا خزانہ ہیں۔ ان کا زیادہ استعمال کریں۔ ٭:تھکاوٹ دور کرنے کے لیے تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

Muhammad Ashfaq Raja
Muhammad Ashfaq Raja

تحریر : محمد اشفاق راجا

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
NSG membership
Previous Post این ایس جی کی رکنیت کیلئے بھارت کی نئی ڈپلومیٹک چال
Next Post انتہا پسند معاشرہ، لمحہ فکریہ
Women Violence

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.