yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پینٹاگون کے 30 لاکھ ملازمین اب گوگل کے ذریعے اپنے AI معاون تیار کریں گے
    • روس کو سہولیات کے بدلے پیوٹن جنگ سے نکلنے میں ٹرمپ کی مدد کیلئے تیار، ایران کو معلومات: ٹرمپ کے متنازع فیصلوں نے امریکی پالیسی پر سوالات کھڑے کر دیے
    بین الاقوامی خبریں
    • پینٹاگون کے 30 لاکھ ملازمین اب گوگل کے ذریعے اپنے AI معاون تیار کریں گے
    • روس کو سہولیات کے بدلے پیوٹن جنگ سے نکلنے میں ٹرمپ کی مدد کیلئے تیار، ایران کو معلومات: ٹرمپ کے متنازع فیصلوں نے امریکی پالیسی پر سوالات کھڑے کر دیے
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نیشنل پریس کلب انتخابات، جرنلسٹ پینل کی کامیاب انتخابی مہم, مختلف میڈیا گروپس مکمل حمایت کا اعلان
    • اڑان پاکستان میں خواتین کی شرکت ترقی کی بنیاد، منصوبے کے بنیادی اہداف برآمدات، ای۔پاکستان، مساوات، خوراک، پانی اور توانائی سمیت اہم اقتصادی مسائل کا حل
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بھارت میں انتہا پسندوں کا میانمار کےطرز پر مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ .. عالمی برادری خاموش

MH Kazmi April 24, 2022April 24, 2022 1 min read

(اندر کی بات ؛کالم نگار؛اصغرعلی مبارک)
بھارت میں ہندو انتہا پسند مذہبی رہنما کھلے عام بھارت میں مسلمانوں کی میانمار طرز کی نسل کشی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔قلیتوں کو بھارت میں اس سے پہلے اپنی بقا کے خدشات اتنے شدید نہ تھے جتنے موجودہ بی جے پی حکومت نے وزیراعظم مودی کی قیادت میں پیدا کر دیے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ حکمران جماعت آر ایس ایس کے ساتھ مل کر بھارت سے تمام اقلیتوں کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر مسلمانوں، مسیحیوں اور سکھوں کے علاوہ دلت افراد کو ہندو تشدد پسند ہجوم کا سامنا کرتے ہوئے جانوں سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں اور اس سلسلے میں قانون کا نفاذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے رہے۔ ہندو انتہا پسند مسلمانوں کی آبادی بڑھنے کی شرح کو مبالغہ آمیزی کے ساتھ بڑھا چڑھا کر عام ہندوؤں کو اپنے ملک میں اقلیت بن جانے کے امکان سے خوفزدہ کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں اور حکومت ان بے بنیاد خدشات کو دور کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہی اور نہ ہی حکومت حجاب کرنے والی معصوم مسلمان طالبات کو ان کے ہم جماعتوں کی ہراسانی سے محفوظ رکھ پا رہی ہے۔

 

https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2022/04/WhatsApp-Video-2022-04-20-at-6.53.59-PM.mp4

 

اس بلا روک ٹوک مذہبی تشدد سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی ریاست ان پُرتشدد مذہبی جنونیوں کے ساتھ مل کر بھارت کو ہندو اکثریتی ملک بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے مسلمانوں کے پاس بظاہر دو راستے دکھائی دیتے ہیں۔ پہلا راستہ اسی طرح مظالم کا شکار رہنا اور کسی معجزے کا انتظار کرنا ہے جس میں سیکولر سیاسی جماعتیں اور عدلیہ اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ان کی مدد کے لیے میدان میں اتریں۔

 

https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2022/04/WhatsApp-Video-2022-04-20-at-6.53.51-PM.mp4

دوسرا راستہ ایک منظم مزاحمت کا ہے جس کے ذریعے مسلمان اپنی سیاسی قوت بڑھاتے ہوئے ان مظالم کا سیاسی اور قانونی مقابلہ کر سکیں۔ مسلمان بھارت کی سب سے بڑی اقلیت ہیں۔ ان کی تعداد 20 کروڑ سے بھی زیادہ ہے اور وہ بھارت کے ہر حصے میں پھیلے ہوئے ہیں۔ مسلمانوں کو اپنی بقا کے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی جلد از جلد طے کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آر ایس ایس کے انتہا پسند دہشت گرد مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کو تیار نظر آتے ہیں۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’جینوسائیڈ واچ‘ نے پہلے ہی اس سامنے نظر آنے والے خطرے کی نشاندہی کر دی ہے۔ آسام میں دو لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے بےدخل کر کے حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے، بالکل اس طرز پر میانمار میں حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے حقوق پر شب خون مار کر انہیں ملک سے بعد میں ہجرت کرنے پر مجبور کردیا تھا , نسل کشی محض ہلاک کرنا نہیں ہوتا بلکہ ایک قوم کو نسلی، مذہبی اور لسانی طور پر ختم کرنا ہوتا ہے جس کی تصویر بھارت میں ملتی ہے۔ عالمی برادری نےاگر اس کا شدید نوٹس نہیں لیا تو بھارت کے 20 کروڑ اقلیتیں اپنی زمین، شہریت اور انسانی حقوق سے محروم ہوسکتی ہیں۔ جینوسائیڈ ’نسل کشی ایک واقعہ نہیں ہے بلکہ ایک عمل ہے جو ایک منظم منصوبے کے تحت شروع کیا جاتا ہے۔ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بھارت نے جموں و کشمیر اور آسام میں مسلمانوں کی نسل کشی شروع کر دی ہے

 

TWEET

 

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے موجودہ اقدامات سے نسل کشی کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ہندوز فار ہیومن رائٹس واچ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنیتا وشواناتھن نے کانفرنس میں ہجوم کے تشدد کے ان واقعات کی تفصیل پیش کی جن کے دوران مسلمان، دلت، آدی واسی، خواتین، ایل جی بی ٹی کیو اور تارکین وطن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں ہری دوار میں دھرم سنسدوں یا مذہبی مجالس کا ذکر کیا جن میں ایک ہندو رہنما یتی نرسنگ آنند نے مسلمانوں کو ختم کرنے کے لیے ہتھیار اٹھانے کی ترغیب دی تھی ایمنسٹی انٹرنیشنل میں بھارتی امور کے ماہر گوند آچاریہ نے خبردار کیا ہے کہ گذشتہ برس سے جو دھرم سنسدھ یا مذہبی اجلاس بلائے جا رہے ہیں وہ محض اتفاق نہیں ہے بلکہ ایک مربوط منصوبہ ہے تاکہ ہندووں میں اپنی شناخت، مذہب اور وجود کے بارے میں جنونی جذبات بھڑکائے جائیں اور خبردار کیا جائے کہ وہ مسلمانوں کے تشدد کا نشانہ بن سکتے ہیں حالانکہ بھارتی مسلمان آبادی کا صرف 14 فیصد ہیں۔ گذشتہ برس سے ’لو جہاد‘ کی مہم کے بعد بھارت کی بیشتر ریاستوں میں مذہب تبدیل کرنے سے متعلق سخت قوانین بنائے گئے ہیں

 

TWEET

جو خود ہندوستانی آئین اور انسانی حقوق کے عالمی قوانین کے آرٹیکل 18 کی خلاف ورزی بتائے جاتے ہیں عالمی ادارے جینوسائیڈ واچ نے ایک رپورٹ میں بھارت میں جاری اقلیتوں کے ساتھ مظالم کی تفصیل بتاتے ہوئے ایسے نکات کی نشاندہی کی جو نسل کشی کے آغاز کی علامت بتائی جاتی ہیں۔ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف 2017 میں ہونے والے ظلم و ستم کو نسلی صفائی اور نسل کشی قرار دیا گیاسٹوکس وائیٹ نے کہا کہ میٹروپولیٹن پولیس کے جنگی جرائم کے سیکشن میں مستند دستاویز جمع کرائی گئی ہیں جس میں فوج کے سربراہ اور وزیر داخلہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کہ ان کی سربراہی میں کشمیر میں انسانی حقوقکی کارروائیاں جاری ہیں نسل کشی سے متعلق اس کانفرنس کے ایک ہفتے بعد برطانیہ کی انسانی حقوق کی ایک لا فرم سٹوکس وائیٹ نے میٹروپولیٹن پولیس میں ایک کیس دائر کیا جس میں کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث بھارتی فوج کے سربراہ اور وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا 25 اگست 2017 کو “کلیئرنس آپریشن” شروع ہونے کے بعد سے میانمار کی فوج اور مقامی بدھسٹوں کے ذریعہ 24،000 سے زیادہ روہنگیامسلمان ہلاک ہوئے ۔میانمار میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی ایک تاریخ موجود ہے جو آج تک جاری ہےمیانمار میں روہنگیا لوگ ایک بہت بڑا مسلم گروہ ہے۔

 

TWEET

میانمار کی فوجی حکومت کے تحت روہنگیا سب سے زیادہ ستم زدہ گروہ میں شامل رہے ہیں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روہنگیا دنیا کے سب سے زیادہ ستم زدہ گروہوں میں سے ایک ہیں۔ 1948 کے بعد، یکے بعد دیگرے حکومتوں نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف 13 فوجی آپریشن کیے ان کارروائیوں کے دوران میانمار کی سیکیورٹی فورسز نے روہنگیاؤں مسلمانوں کو ان کی سرزمین سے ہٹادیا، ان کی مساجد کو جلایا اور روہنگیا مسلمانوں پر بڑے پیمانے پر لوٹ مار، آتش زنی اور عصمت دری کا ارتکاب کیا۔بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں حالات کی سنگینی کے باوجودعالمی برادری کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہےعوام پر خوف سا طاری ہے۔ اس کے برعکس خطے کی صورت حال پر امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی ملکوں میں خاموشی ہےپاکستان سفارتی محازوں پر آئے روز عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانےاور تشویش کا اظہار کرتےکوشاں نظر آتاہےاس سال جنوری میں برطانیہ کی ایک لا فرم نے کشمیر میں جاری جنگی جرائم سے متعلق امریکی کانگریس میں ممکنہ نسل کشی کے خدشات پر حال ہی میں کانفرنس کا انعقاد کیاتھا امریکی کانگریس میں سول سوسائٹی، انسانی حقوق، نسل کشُی سے متعلق عالمی ادارے جینوسائیڈ واچ اور تھنک ٹینکس سے وابستہ دانشوروں کی یہ پہلی کانفرنس تھی کانفرنس کا مقصد بھارت میں ’ممکنہ نسل کشُی کے خدشات‘ پر اظہار خیال کرنا تھا جس کی تنبیہ عالمی ادارے جینوسائیڈ واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں دی ہے اور کہا ہے کہ روانڈا اور میانمار کے بعد بھارت میں ممکنہ نسل کشی کا ایک مربوط عمل شروع ہونے کا خدشہ ہے جس پر نوٹس نہ لینے کی صورت میں حالات پر قابو پانا مشکل ہوسکتا ہے۔ادارے نے اپنی رپورٹ میں بھارت میں گذشتہ ایک دہائی سے جاری اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مبینہ مظالم کی تفصیل بتاتے ہوئے دس ایسے نکات کی نشاندہی کی ہے جو نسل کشی شروع ہونے کی علامت بتائی جاتی ہیں۔جینوسائیڈ واچ کے سربراہ گریگری سٹانٹن نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہائیوں قبل عالمی برادری کو وارننگ دی تھی۔ اس کا آغاز سن 2002 میں گجرات میں قتل عام سے ہوا ہے جس میں ایک ہزار سے زائد مسلمان ہلاک کر دیے گئے تھے۔بقول سٹانٹن ’ہندوستان کے موجودہ وزیراعظم کی مسلم مخالف پالیسی کی بنیاد پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی سیاسی ساخت مضبوط بنا دی ہے۔ بی جے پی نے اس سلسلے میں دو اہم اقدامات اٹھائے ہیں: ایک جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنا اور دوسرا ملک کے اندر شہری ترامیم کا قانون بنانا۔ دونوں کا مقصد مسلمانوں کو بےاختیار اور اپنے حقوق سے بےدخل کرنا ہےامریکی اخبار دا واشنگٹن پوسٹ نے اس سلسلے میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ سٹوک وائیٹ نے اپنی دستاویز میں تقریبا دو ہزار شواہد کا حوالہ دیا ہے جو انہوں نے 2020 اور 2021 کے دوران جمع کی ہیں۔ دستاویز میں آٹھ سینیئر نامعلوم افسران کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ جنگی جرائم اور تشدد کے واقعات میں براہ راست ملوث ہیںقانونی ادارے کا کہنا ہے کہ اس نے عالمی دائرہ کار کے اصول کے تحت لندن پولیس میں درخواست دائر کی ہے جو مختلف ملکوں کو ایسے افراد کو سزا دینے کا اختیار دیتا ہے جو جنگی جرائم یا انسانیت کے خلاف تشدد کرنے کے مرتکب ثابت ہوتے ہیں۔ امید ظاہر کی گئ ہے کہ رپورٹ پڑھ کر برطانوی پولیس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات شروع کرے گی اور مجرموں کو سزا دلانے میں لیت و لعل سے کام نہیں لے گی2018 میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے بھی کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کی تحقیقات کرانے کی اپیل کی تھی جہاں قانون افسپا کے تحت بھارتی افواج کو خصوصی اختیارات حاصل ہیں جس کی آڑ میں خطے میں تشدد اور ہراساں کرنے کی خبریں روزانہ موصول ہوتی ہیں۔ بھارتی حکومت کو بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتا ہوا تشدد انہیں اس بات پر مجبور کر سکتا ہے کہ وہ بھی اپنی نسل کشی کا مقابلہ کرنے کے لیے تشدد کا راستہ اختیار کریں۔ اس قسم کے تشدد کی ابتدا بھارتی سلامتی کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ثابت ہوسکتی ہے۔ امریکی کانفرنس اور برطانیہ کے قانونی ادارے نے اپنی رپورٹوں میں تشویش ظاہر کی ہے کہ پانچ اگست 2019 کے اندرونی خود مختاری ختم کرنے کے بھارتی فیصلے کے بعد کرفیو، انٹرنیٹ پر پابندی، میڈیا بلیک آوٹ اور پھر کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران کشمیر میں تشدد کے واقعات میں بے تحاشا اضافہ ہواہے جس پر عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے.

PTI,WILL,SUCCEDE,TO,FORM,GOVERNMENT,IN,AZAD KASHMIR

Share this:

MH Kazmi

25,191 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post عمران نیازی محض سیاست کی خاطر جھوٹ بولنا چھوڑیں اور شہید بھٹو کے ساتھ موازنہ ترک کریں، قاری فاروق گورسی
Next Post وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بلوچستان….پسماندگی دور کرنےکیلئے اہم اعلانات

Related Posts

پینٹاگون کے 30 لاکھ ملازمین اب گوگل کے ذریعے اپنے AI معاون تیار کریں گے

March 10, 2026

روس کو سہولیات کے بدلے پیوٹن جنگ سے نکلنے میں ٹرمپ کی مدد کیلئے تیار، ایران کو معلومات: ٹرمپ کے متنازع فیصلوں نے امریکی پالیسی پر سوالات کھڑے کر دیے

March 10, 2026

نیشنل پریس کلب انتخابات، جرنلسٹ پینل کی کامیاب انتخابی مہم, مختلف میڈیا گروپس مکمل حمایت کا اعلان

March 10, 2026

اڑان پاکستان میں خواتین کی شرکت ترقی کی بنیاد، منصوبے کے بنیادی اہداف برآمدات، ای۔پاکستان، مساوات، خوراک، پانی اور توانائی سمیت اہم اقتصادی مسائل کا حل

March 10, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.