yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مفافقت کی انتہا : حافظ سعید کو ہیرو بھی مانا جاتا ہے اور اسکی ایمبولینس سروس بند کرکے اسے گرفتار بھی کر لیا جاتا ہے جس پر وہ ذرا بھی احتجاج نہیں کرتا ، آخر کیوں ؟ اوریا مقبول جان کی انکشافات سے بھر پور تحریر

MH Kazmi August 29, 2019 1 min read
Extreme of misconduct: Hafiz Saeed is also considered a hero and his ambulance service is stopped and he is arrested and he does not protest at all, why? Full of revelations of Oriya's popular life
Share this:

Extreme of misconduct: Hafiz Saeed is also considered a hero and his ambulance service is stopped and he is arrested and he does not protest at all, why? Full of revelations of Oriya's popular life

لاہور (ویب ڈیسک) کبھی کبھی امت مسلمہ کا درد مروڑ بن کر انکے پیٹوں میں اٹھتا ہے جنکی پوری زندگی امت مسلمہ کے خلاف لکھتے، اسکے اسلاف کو گالیاں دیتے اور اسکے تصورِ امت کی تضحیک کرتے گزرتی ہے۔ ان میں منافقت کمال درجے کی ہے۔یہ اپنی ساری توانائیاں ایسے تمام غیر مسلم افراد کو نامور کالم نگار اوریا مقبول جان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ہیرو بنانے پر صرف کرتے ہیں جو اپنے ملک میں انقلاب اور آزادی کا جھنڈا اٹھاتے ہیں ،اور حالات سازگار نہ ہوں تو دوسرے ملکوں میں جاکر باقاعدہ ہتھیار اٹھا کر لڑائی کرتے ہیں۔ مثلا چہہ گویرا،جو ارجنٹائن کے شہر روساریو میں پیدا ہوتا ہے، جوان ہونے پر کیمونسٹ انقلابی گوریلا بن جاتا ہے، اپنے ملک سے جدوجہد شروع کرتا ہے، لیکن پھرایکدم گوئٹے مالا جا پہنچتا ہے اور وہاں مسلح جدوجہد میں حصہ لیتا ہے، میکسیکو کے سفارت خانے میں پناہ لے کر وہاں سے فرار ہوتا ہے تو کیوبا میں فیڈرل کاسترو کے ساتھ جا کر ہتھیار اٹھا لیتا ہے، حکومت آنے پر وہاں وزیر بھی بن جاتا ہے لیکن جیسے ہی کانگو میں گوریلا جنگ شروع ہوتی ہے تو وہاں جا پہنچتا ہے، گوریلا لیڈروں سے مایوس ہوکر بولیویا آتا ہے، پچاس مسلح لوگوں سے تحریک کا آغاز کرتا ہے، دھماکے، فوج پر حملے، سب کچھ ہوتا ہے، پکڑا جاتا ہے اور سزا کے طور پر گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے۔اسکی یہ تمام جنگ امریکہ اور سی آئی اے کے خلاف تھی مگر اس شخص کی تصویریں آج بھی گھروں، دفتروں اور دکانوں میں نظر آتی ہیں، اس پر مضمون لکھے جاتے ہیں، نظمیں کہی جاتی ہیں۔ بالکل ویسی ہی لڑائی جیسی سعودی عرب میں پیدا ہونے والے امت مسلمہ کے فرزند اسامہ بن لادن نے سوڈان اور افغانستان میں لڑی اور وہ پاکستان میں امریکیوں کے ہاتھوں شہید کیا گیا۔ لیکن امت مسلمہ کے درد میں کراہنے والوں کے نزدیک وہ دہشت گرد ہے کیونکہ انکے مطابق وہ “مسلمان ” جو اپنا ملک چھوڑ کر، گھربار ترک کرکے فلسطین میں لڑے، افغانستان یا کشمیر میں لڑے، سب کے سب دہشت گرد ہیں۔ کیا آج تک کشمیر میں جام شہادت نوش کرنے والے کسی پاکستانی کی برسی چہیہ گویرا کی طرح منائی گئی ۔ اسکی یاد میں نظمیں لکھی گئیں۔ ایسے ہر فرد کی شہادت اس بات کی علامت ہے کہ امت مسلمہ زندہ ہے جسکے لئے ان افراد نے اپنا گھر بار چھوڑا۔ پوری مہذب دنیا اس مصنف کے گن کاتی ہے جس نے گوریلا جنگ پر ایک تفصیلی کتاب “مکھی کی جنگ”war of the flea” لکھی۔ رابرٹ ٹیبر (Robert Taber)۔ اس نے صرف کتاب ہی نہیں لکھی بلکہ وہ اپنا ملک امریکہ چھوڑ کر اسی کے خلاف کیوبا اور ویتنام میں لڑتا رہا۔ آج دنیا کا ہر بڑا پبلشنگ ادارہ اس کی کتاب بھی شائع کرتا ہے اور اس کتاب کو آزادی وحریت کے لئے لڑنے والے گوریلوں کے لئے رہنمائی کا درجہ بھی حاصل ہے۔ کیا چیچنیا، بوسنیا، مندنا اور دیگر غلام مسلمان علاقوں میں دوسرے مسلمان ملکوں سے گھر بار چھوڑ کر لڑنے کیلئے جانے والوں کی دنیا میں ویسے عزت ہے۔ امت مسلمہ کے فرزند تو مطلوبہ افراد کی فہرستوں میں شامل ہوتے ہیں۔ الجزائر کے مسلمان فرانس سے آزادی کے لئے مسلح جدوجہد کر رہے تھے، آج کے دور کا فلسفی اور ناول نگار اپنا وطن فرانس چھوڑ کر ان کی مدد کے لیے وہاں چلا گیا۔ یار لوگوں نے اسے سیکورٹی رسک قرار دے کر گرفتار کرنے کے لیے کہا تو اسوقت فرانس کے صدر ڈیگال نے بلند آواز میں پکارا “میں سارتر کو کیسے گرفتار کر سکتا ہوں، سارتر تو فرانس ہے”۔ امت مسلمہ کے درد میں کراہنے والوں کو یاد پڑتا ہے کہ کتنی دفعہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کو گرفتار کیاگیا اوراس گرفتاری پر انہوں نے کتنا احتجاج کیا ۔ منافقت کا عالم یہ ہے کہ ہم دنیا کو یہ بھی کہتے پھرتے ہیں کہ ممبئی حملوں میں ہم ملوث نہیں ہیں، لیکن گرفتاریاں بھی ہم تمہاری مرضی تمہارے خوف سے کریں گے۔ ہم انکی ایمبولینس سروس بھی بند کریں گے، ان کے تمام رفاحی اداروں کو سیل کر دیں گے۔ اس لیے کہ ان کا جرم صرف ایک ہی ہے کہ وہ پاکستانی ہو کر امت مسلمہ کے مظلوم عوام کے لئے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔ تمہارا کوئی منہ ہے کہ تم امت مسلمہ کا گلہ کر سکو۔ اس امت کے عام لوگوں نے تو ایک امت ہونے کا ہمیشہ ثبوت دیا تھا۔ مائوں نے اپنے جگر گوشے دعائوں کے ساتھ 1979 ء میں روس کے ملحد فوجیوں سے لڑنے کیلئے افغانستان بھیجے تھے۔ تمام عالمی قوانین کے تحت انکی مدد جائز تھی۔ کیونکہ روس ایک غاصب ملک تھا ۔ مفاد کے تحت دنیا کی تمام قوتیں بھی انکے ساتھ تھیں۔لیکن کیا افغانستان میں کسی امریکی، برطانوی یا فرانسیسی نے افغانوں کی آزادی کے لئے جان دی۔نہیں ۔ افغان عوام کے شانہ بشانہ صرف اس امت مسلمہ کے بیٹے ہی قربان ہوئے تھے۔ جائیں اور افغانستان کے قبرستانوں میں مراکش سے لے کر برونائی تک امت مسلمہ کے شہدا کی قبریں دیکھیں اور پھر خود پر غور کرتے ہوئے شرم و ذلت سے ڈوب مریں کہ جب اسی افغانستان میں روس کی طرح امریکہ اور عالمی اتحاد کی افواج ویسے ہی حملہ آور ہوئیں تو تم نے ان امتِ مسلمہ کے چھ سو فرزندوں کو پکڑ کر امریکیوں کے ہاتھ بیچا جو صرف کلمہ طیبہ کے رشتے کے حوالے سے وہاں مسلمان افغان عوام کی آزادی کے لیے لڑ رہے تھے۔ تم سے تو وہ سیکولر، لبرل ملک زیادہ بااصول و با غیرت تھے جو اپنے شہریوں کو گوانتاناموبے سے چھڑا کر لے آئے۔ برمنگھم کا معظم بیگ جو اپنی بیوی کے ساتھ طالبان حکومت میں لڑکیوں کے سکول کھولنے گیا تھا، جسے راولپنڈی سے پکڑ کر امریکیوں کے حوالے کیا گیا تھا، اگر وہ برطانوی شہری نہ ہوتا تو 2005 ء میں کبھی باہر نہ آتا ،بلکہ آج تک ان پاکستانیوں کی طرح ہوتا جو بٹگرام و گوانتاناموبے کی جیلوں میں اللہ کی نصرت کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ ہے اصل امت مسلمہ جو اپنے بھائیوں کے دکھ میں تڑپتی ہے۔ جو کہیں بھی رہتی ہو، شام کے مہاجروں کے لیے فنڈ اکٹھا کرتی ہے۔ پاکستان کے سیلاب زدگان اور زلزلہ کے شکار افراد کے لیے مدد فراہم کرتی ہے۔ روہنگیا کے مسلمانوں کے لیے بے تاب ہو جاتی ہے۔ پوری دنیا میں اپنے بھائیوں کی مدد کرنے میں سب سے زیادہ فراخ دل کہلاتی ہے۔ تم کبھی اس امت کی بات نہیں کرو گے کیوں کہ اسکی تعریف و توصیف کرنے سے بھی تمہارے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں۔ تم ان عالمی طاقتوں کی تخلیق کردہ قومی ریاستوں پر مسلط کردہ حکمرانوں کو امت مسلمہ کا نام دے کر اس امت کو گالی دیتے ہو۔ یہ سب کے سب حکمران سیکولر لبرل ڈکٹیٹر ہیں جواس امت پر مسلط کئے گئے ہیں۔یہ سب اپنے ملک میں شریعت کے نفاذ سے ڈرتے ہیں ۔ تمام ممالک میں سیکولر نظام اور سیکولر قوانین نافذ ہیں۔ ایسے میں اگر مودی کو ایوارڈ دیا جاتا ہے تو پھر اس سیکولر طرز زندگی کو گالی دو،جہاں ایئرپورٹ پر دیگر اشیا کے ساتھ سر کا گوشت بھی سجاکر رکھا ہوتا ہے۔ کیا تمہاری اوقات ہے کہ تم ان سیکولر لبرل عرب حکمرانوں سے امت کے نام پر سوال بھی کر سکو۔ تم اپنے ملک سے مال چوری کرکے، لوٹ مار کر کے وہاں جائیدادیں خریدتے ہو، کاروبار کرتے ہو۔ تمہارے حکمران اور سیاسی لیڈر نائی، چوکیدار اور مزدور کے نام پرفراڈ کیلئے اس ملک کے اقامے لیتے ہیں۔ جن دو ملکوں، سعودی عرب اور ایران میں چند شرعی تعزیرات نافذ ہیں انکے مداحین بھی ایکدوسرے پر وار کرکے امت کو ذلیل کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ۔ مودی اگر ایران جائے تو ایک گروہ کے لوگ تصویریں شئیر کرکے امت مسلمہ کی پھبتیاں کستے ہیں کہ دیکھو مشرکین سے دوستی ہے ، سعودی عرب جائے تب دوسرا گروہ آل سعود کے نام پر امت مسلمہ کو گالی دیتا ہے ۔ دبئی میں ایوارڈ لے تو وہ یزید ہو جاتا ہے لیکن تہران جائے تو اسکے سارے گناہ دھل جاتے ہیں ۔ ان دونوں ممالک کے پروانوں نے اس امت کے عام مسلمانوں کو اس کھیل میں کھلونا بنا کر رکھ دیا ہے اور یہ دونوں ان سیکولر لبرل دوستوں کے لیے راحت کا سامان بنتے ہیں جو کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے جس میں اسلام اور امت مسلمہ کی تحقیر ہو۔لیکن یہ امت آج بھی زندہ ہے، ان شہیدوں کے لہو سے جو اس بات کی پرواہ نہیں کرتے، کہ کہاں پیدا ہوئے اور مظلوموں کی مدد کے لیے نکل کھڑے ہوتے ہیں ، ان صاحبان دل کے وجود سے کہ جو کہیں بھی رہتے ہوں اپنے اپنے مصیبت زدہ مسلمانوں کے لئے جان، مال، وقت سب کچھ قربان کر دیتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
News of stunned ex-president of PIMS hospital
Previous Post پمز ہسپتال سے سابق صدر کے حوالے سے دنگ کر ڈالنے والی خبر
Next Post خوفناک حادثہ : مشہور زمانہ خاتون کے جان بحق ہونے کی خبر آ گئی
Horrible accident: The death of a famous lady has arrived

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.