yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

انڈے کھائیں صحت بنائیں ۔۔۔

Yes 1 Webmaster October 11, 2015 1 min read
Eggs
Share this:
Eggs
Eggs

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال
غذائی اہمیت کے اعتبار سے دودھ کے بعد انڈا مکمل غذا کہی جاتی ہے ۔انڈے سے فوری توانائی توحاصل ہوتی ہی ہے، علاوہ ازیںدرج ذیل غذائی اجزا پائے جاتے ہیں،سوڈیم،لحمیات، حیاتین، چکنائی، نشاستہ، کیلشیم، حیاتین ،فاسفورس، فولاد وغیرہ انڈے میں موجود کیلشیم پھیپھڑوں کی ساخت کو درست رکھنے ۔ فولاد خون کے سرخ ذرات پیدا کرنے ،فاسفورس اعصاب کو طاقت دینے کے لیے ضروری ہے۔ اس سے دانت اور ہڈیاں مضبوط ہوتے ہیںـ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ انڈا ان کے لیے ایک بہترین غذا ہے ۔ انڈے کی زردی آنکھوں، دماغ، قوت حافظہ اوربینائی کو فائدہ پہنچاتی ہے ۔پروٹین گوشت پوست اور پٹھوں کی ساخت کے کام آتے ہیں۔ اس سے جسم میں طاقت اور حرارت پیدا ہوتی ہے۔

انڈوں میں اومیگا 3 بھی موجود ہوتا ہے ، جو بچوں کی نشونما اور انہیں کمزوری سے محفوظ رکھتا ہے ۔انڈوں میں امائنو ایسڈ کی موجودگی لوگوں کے اندر فیصلہ کرنے کی صلاحیت بہتر بناتی ہےـانڈے میں 18 اقسام کے امائنو ایسڈز پائے جاتے ہیں، جو پورے جسم کی نشونما کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ہر سال 12 اکتوبر کو دنیا بھر میں انڈوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔اس دن انڈے کھانے کے فوائد سے عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے ۔ دیسی انڈے ہی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔ آج کل جن کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، کیونکہ برائلرز مرغیوں کے انڈے جو فارمی انڈوں کے نام سے جانے جاتے ہیں عام طور پر دستیاب ہوتے ہیں۔تحقیق ہے کہ یہ انڈے دیسی انڈوں کی طرح غذائیت سے بھر پور نہیں ہوتے۔

انڈاسیدھا کھڑا نہیں ہوتا کبھی ادھر تو کبھی ادھر لڑھک جاتا ہے، اس لیے تو ایسے سیاست دانوں کو جو کبھی ایک پارٹی میں اور کبھی دوسری میں لڑھک جاتے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا تھا کہ گندے انڈے ہر جماعت میں ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی میں بھی ہیں کسی پارٹی پر پابندی لگانے یا جمہوریت نکالنے کی بجائے گندے انڈے نکالے جائیں۔ویسے تو مجھے جناب سابقہ صدر آصف علی زرداری کی سیاست سے اختلاف ہے، لیکن ان کی اس بات تو میں سو فیصد متفق ہوں اگر سیاست سے گندے انڈے نکال دیئے جائیں تو معاشرہ ،ملک،قوم ترقی کر سکتی ہے۔

Zero
Zero

انڈا زیرو کی طرح ہوتا ہے، اسی لیے جب صفر کی بات نکلتی ہے، تو انڈے کا ذکرِ خیر ہوتا ہے۔ ہم کو سکول میں مرغا بنایا جاتا تھا ،گدھا سمجھاجاتا تھا اور ہمیشہ ٹیسٹ میں بے شمار انڈے ملتے تھے ہر سوال میں ایک انڈا ۔ہم خوش قسمت تھے کہ اتنی آسانی سے انڈے ملتے رہے، بعض افراد کو انڈے لینے کے لیے شاعر ،کرکٹر یا سیاست دان بننا پڑتا ہے ۔یعنی بڑی محنت کرنی پڑتی ہے ۔ایک تحقیق ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ انڈے ، انسان اور کوّ ے کھاتے ہیں ۔ایسے انسان کو تو بہت زیادہ انڈے ملتے ہیں۔ جو ہر وقت کائیں کائیں کرتے ہوں ۔اور بعض اوقات تو ڈنڈے بھی ملتے ہیں۔

انڈے اور ڈنڈے میں معمولی فرق ہے، انڈا انسان کو اندر سے اور ڈنڈا باہر سے گرم کرتا ہے ۔انڈا ہر موسم اور ہر عمر میں استعمال کیا جاتا ہے، عام طور پر لوگ اسے موسم سرما کی غذا خیال کرتے ہیں، لیکن یہ موسم گرما میں بھی مفید ہے۔ ۔انڈے کو تیز آگ پر پکانے سے گریز کریں۔ انڈا ہاف بوائل استعمال کرنا چاہیے۔انڈا ہمیشہ تازہ استعمال کرنا چاہیے تازہ انڈے کی پہچان گلاس بھر پانی میں تین چمچ نمک ملائیں۔ اس میں انڈ ا ڈالیے ‘ خراب انڈا تیرنے لگے گا جبکہ تازہ ڈوب جائے گا۔

Healthi Hair
Healthi Hair

جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ آپ کے بالوں اور جلد کیلئے بھی انڈا مفید ہے ،انڈے میں شامل اجزاء ہماری صحت اور حسن وزیبائش کیلئے مفید ہے، چہرے کی جھریاں دورکرنے کیلئے جلد کی خوبصورتی اور حفاظت کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے، مثلاََبے رونق اور مرجھائی ہوئی جلد کیلئے ایک انڈے میں بیسن اور دودھ ملاکر گاڑھا پیسٹ بناکر چہرے پر لگائیں۔

دنیا میں یوں تو بے شمار ایسے مسائل و سوال ہیں، جن کے جواب کے لیے سائنس دان اور دانشور دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، ان میں سے سے ایک سوال یہ بھی ہے کہ پہلے مرغی پیدا ہوئی یا انڈا پیدا ہوا ۔انڈے کس قدر کھائے جائیں ،اس بارے میں دو رائے ہیں، ایک یہ کہ جس قدر ممکن ہو انڈے کھائیں صحت بنائیں ۔ ،دوسرا زیادہ نہ کھائیں اس سے فائدے کی بجائے نقصان بھی ہو سکتا ہے، ویسے بہتر ہے کہ اسلام نے ہم کو اعتدال کا حکم دیا ہے اس لیے اعتدال ہی بہتر ہے، کیونکہ تیزابیت ،گردوں کی پتھری، قولنج ،بدہضمی وغیرہ کے امراض میں انڈا نقصان دہ ہے۔

Akhtar Sardar Ch
Akhtar Sardar Ch

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Abu Ayyub al-Ansari
Previous Post سیدنا ابوایوب انصاری سے مروی احادیث ِنبوی کا گلدستہ
Next Post کانپور: پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے دی
South Africa

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.