yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پہلے عمران خان کی ہر غلطی انکے سحر میں چھپ جاتی تھی ، مگر اب نہیں ۔۔۔ دسمبر تک یا اس سے پہلے فیصلہ ہونے والا ہے ۔۔۔۔۔ سہیل وڑائچ کی تہلکہ خیز پیشگوئی

MH Kazmi August 30, 2019 1 min read
Earlier, every mistake of Imran Khan was hidden in his eyes, but not anymore. Decision is due on or before December ... Spectacular prediction of Suhail Waridich
Share this:

Earlier, every mistake of Imran Khan was hidden in his eyes, but not anymore. Decision is due on or before December ... Spectacular prediction of Suhail Waridich

لاہور (ویب ڈیسک) خطہ پنجاب و کشمیر کے صوفی شاعر میاں محمد بخشؒ نے اپنی انکساری اور خاکساری کے اظہار کے لئے کیا خوب کہا تھا ’’میں گلیاں دا روڑا کوڑا‘‘۔ ان کے ایک مداح اور ادنیٰ طالبعلم کی حیثیت سے میں بھی ہر ایک کو اپنے سے زیادہ باعلم، باخبر اور عقلمند جانتا ہوں۔ نامور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ کبھی کبھار سیاسی رائے یا تجویز دینے پر اپنے اور بیگانے گالیاں دینے پر اتر آتے ہیں۔ نکتہ رس بدنیتی کا الزام لگا دیتے ہیں، ان سب کے لئے فقیر یہی دعا کرتا ہے، سب کا بھلا سب کی خیر۔ گالیاں اور طعنے دینے والوں کی بھی خیر۔ ہم تو ہیں ہی روڑا کوڑا۔ خبر یہ ہے کہ حسین نواز شریف واپس نہیں آرہے کہ ان کے والد نواز شریف نے انہیں روک دیا ہے۔ حسین نواز نے والد سے پاکستان آنے کی اجازت چاہی تو میاں نواز شریف نے انہیں جوابی پیغام دیا کہ تمہارے واپس آنے سے والد اور بہن کے دکھ میں کوئی کمی نہیں ہوگی بلکہ اضافہ ہی ہوگا۔ تمہارے آنے سے قانونی دفاع کی ٹیم کے ساتھ رابطہ کون رکھے گا؟ یہ بھی کہا کہ تم جیل چلے گئے تو لاہور، لندن اور جدہ کے گھروں کے اخراجات اور معاملات کون دیکھے گا؟ تم قید ہو گئے تو دادی کے علاج کا انتظام کون کرے گا؟ حسین نواز شریف نے تین روز پہلے لندن میں ہونے والی ملاقات میں یہ ساری تفصیلات مجھے بتائیں۔ یاد رہے کہ ایک دو ماہ پہلے میری جدہ میں بھی حسین نواز شریف سے ان کے بیٹوں کی موجودگی میں تفصیلی ملاقات ہوئی تھی جس میں مَیں نے انہیں پاکستان آنے کو کہا تھا اور اس معاملے میں وہی دلائل دئیے تھے جو میں نے اپنے کالم ’’حسین نواز واپس آئو‘‘ میں لکھے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے میاں نواز شریف سے واپس آنے کی اجازت چاہی جو انہیں نہیں ملی، اس لئے اب وہ بیرونِ ملک بیٹھ کر ہی اپنے خاندان کی قانونی و اخلاقی امداد جاری رکھیں گے۔ فقیر کی رائے اب بھی وہی ہے، باقی فیصلے تو انہوں نے اور ان کے خاندان نے کرنا ہیں، وہی بہتر جانتے ہیں۔ روڑا کوڑا کچھ کہہ بھی دے تو ان کے خیر اندیش معاف فرمائیں، جو کچھ لکھا جاتا ہے وہ ہوا میں نہیں ہوتا، اس کے پیچھے بھی کئی کہانیاں ہوتی ہیں جو وقت آنے پر سامنے آتی ہیں۔ دو ہفتوں بعد وطن واپس لوٹا ہوں تو کشمیر کی وجہ سے فضا مغموم ہے، یورپ اور بالخصوص برطانیہ میں آباد پاکستانی، مقبوضہ کشمیر کے بھارت میں انضمام اور پھر کشمیر میں کرفیو اور بدترین حالات پر بہت دل گرفتہ ہیں۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کشمیریوں کے حق میں اور مودی کے خلاف عظیم الشان مظاہرہ ہوا۔ مانچسٹر کے جلسے میں شیخ رشید اور بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ مجھے بھی شامل ہونے کا موقع ملا۔ ہر جگہ سوگ، احتجاج اور ردعمل موجود ہے، اصل بات مگر یہ ہے کہ کشمیر پر اب راہِ عمل کیا ہے اور وہ کون طے کرے گا؟ شریف خاندان کے غیر سیاسی ستارے سلمان شہباز شریف سے ملاقات کا موقع بھی ملا، وہ پاکستان کے سیاسی تنفس سے مکمل طور پر اَن ٹچ ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات کو غلط ثابت کر دیں گے کیونکہ قانونی طور پر ان کے خلاف کچھ بھی بنایا نہیں جا سکا۔ ان کا اندازہ یہ تھا کہ عمران حکومت معیشت کو سنبھال نہیں سکے گی اور بالآخر خود مسائل کے گرداب میں الجھ کر رہ جائے گی۔ vدورۂ برطانیہ ہی کے دوران شیخ رشید احمد اور عمران خان کے ذاتی دوست انیل مسرت سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ شیخ رشید احمد بڑے پُرامید ہیں کہ اگلے سال سے ملک کے معاشی حالات میں بہتری آئے گی۔ انیل مسرت معاشی اشاریوں اور عالمی منڈی پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ معیشت کے بارے میں فکرمندی کا اظہار تو کرتے رہے لیکن ان کا تجزیہ یہ تھا کہ حالات میں جلد ہی تبدیلی آئے گی۔ کالم کا آغاز روڑے کوڑے سے ہوا تھا، ایسا لگ رہا ہے کہ روڑے کوڑے کی سنی نہیں جا رہی، مہنگائی کا کوئی توڑ سامنے نہیں آیا۔ معیشت کی بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی، نوکر شاہی کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ لوگوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں اور ان کا حل کرنے والا کوئی نہیں۔ کوئی مانے نہ مانے، سنے نہ سنے، کامیاب اصولِ حکمرانی یہی ہے کہ جس ملک کے عوام معاشی طور پر خوشحال ہوں، وہی حکمران کامیاب ہے۔ اگر عوام معاشی طور پر تنگ ہوں تو پھر وہ حکمران ناکام ہے۔ عام عوام وہ روڑے کوڑے ہیں جو بظاہر حکمرانوں کی ٹھوکر پر ہوتے ہیں لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے جب یہی روڑے کوڑے طوفان بن جاتے ہیں، یہی ریزے پہاڑ بن کر ڈٹ جاتے ہیں۔عمران خان اور ان کی حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو چکا، اب ان کا ڈیلیوری کا وقت ہے، اب انہیں کچھ کر کے دکھانا ہے۔ ان کی معاشی، تعلیمی، صحت اور معاشرتی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آنا چاہئیں۔ روڑے کوڑوں نے ان سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اب ان میں سے کچھ پوری کرنے کا وقت آگیا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ پہلے عمران کی غلطیاں ان کے سحر، دل کشی اور مقبولیت کے مضبوط ہیولے میں جذب ہو جاتی تھیں مگر اب ان کی ہر ایک غلطی سے دھواں اٹھے گا اور اس دھویں کے اثرات ان پر پڑیں گے۔ ان کے لئے میک اور بریک کا وقت آگیا ہے، ان کی حکومت نے کامیاب ہونا ہے یا ناکام، اس کا فیصلہ دسمبر تک ہو جائے گا۔ اگر معاشی اشاریے درست نہ ہوئے، روڑے کوڑے کی حالت نہ بدلی، عوام کے آنسو نہ پونچھے گئے تو پھر زوال کا سفر شروع ہوگا۔ ایسے میں ایک ہی صفحے پر ہونے والے دوست بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، مشورہ یہی ہے کہ روڑوں کوڑوں کی آہوں کو سنا جائے اور دن رات لگا کر معیشت کا پہیہ چلایا جائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Where to get hurt during practice? Sad news for fans has arrived
Previous Post پریکٹس کے دران کہاں چوٹ لگوا بیٹھے؟ مداحوں کے لیے افسوسناک خبر آ گئی
Next Post تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار نے بریکنگ نیوز دے دی
PTI MNA Dr Ramesh Kumar gave breaking news

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.