yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • اوپن اے آئی کا انکشاف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیااوپن اے آئی کا انکشاف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    • بریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمدبریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمد
    بین الاقوامی خبریں
    • بریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمدبریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمد
    • فلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیافلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیا
    شوبز
    • ایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دیایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دی
    • عاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیںعاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیں
    مقامی خبریں
    • خواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر صوبوں کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزامخواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر صوبوں کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزام
    • بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہبلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

شرابی شرابی کون ہے؟

Yes 2 Webmaster December 2, 2014 1 min read
Ilyas Muhammad Hussain
Share this:
Ilyas Muhammad Hussain
Ilyas Muhammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین
مرزا غالب نے کہا تھا قرض کی پیتے تھے اور اس سوچ میں گم تھے رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن لیکن یہ ان کی خام خیالی تھی الٹا عدم ادائیگی کے باعث ان پر قرض خواہوں نے مقدمہ کردیا مرزا غالب کو ایک انگریز مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا حالات و واقعات سننے کے بعد انگریز مجسٹریٹ فیصلہ سنانے لگا تو مرزا غالب نے اس سے کہا تسلیم کرتاہوں میں نے قرض دیناہے لیکن جناب مجھ سے کچھ رعائت برتی جائے کیونکہ میں آدھا انگریزہوں۔۔۔۔ مجسٹریٹ نے تجسس سے دریا فت کیا ۔۔وہ کیسے؟ میں شراب پیتاہوں مرزا غالب نے اطمینان سے جواب دیا سو ٔ رنہیں کھاتا ۔۔ یہ سن کر وہ بے ساختہ ہنس دیا اور مرزا غالب کو قرض چکانے کیلئے مزید مہلت دیدی۔۔۔ہمارے ملک کے کئی مے نوش اس لئے اتراتے پھرتے ہیں کہ وہ آدھے انگریزہیں اگر وہ ارکان ِ اسمبلی ہوںتو پھر سونے پر سہاگے والی بات ہوئی نا اب نئے سال کی آمد آمدہے31دسمبرکو ویلکم ہیپی نیو ائیر کے نام پر جو خرافات دیکھنے اور سننے کو ملیںگی وہ داستان در داستان کی الک الگ کہانیاں ہیں۔

کچھ عرصہ قبل آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے ایم این اے جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجزمیںشراب و شباب کی محفلیں اور مجروں کی بات کرکے اقتدارکے ایوانوںمیں تھر تھلی مچادی ہے جس پر کچھ حکومتی عہدیداروں نے کچھ وضاحتیں اور جمشید دستی نے وہاں سے ملنے والی کچھ بوتلیں پیش کیں لیکن پھر اس سارے معاملے پر مٹی ڈال دی گئی کچھ اندر کے لوگوںکا کہناہے کہ وہ لوگ بھی شراب کو برا بھلا کہہ رہے تھے جو پانی کی طرح پیتے ہیں غالباً ایسی ہی صورت ِ حال پر غالب نے ہی کہا تھا یہ مسائل ِ تصوف اور تیرا بیان غالب ہم تجھے ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوارہوتا کہتے ہیں ایک لڑکی کی شادی ہوئی وہ 15دنوں بعد میکے آئی اور آتے ہی دھاڑیں ما مارکر رونا شروع کردیا ماں باپ نے پریشان ہوگئے ”مجھے آپ نے کس کے پلے باندھ دیا؟ ”آخرہوا کیاہے۔

ماںنے پو چھا ”میرا خاوند بہت بڑا شرابہ ہے۔۔۔ لڑکی نے آنسو پوجھتے ہوئے جواب دیا ”تجھے اب اپنے دنوں بعد پتہ چلاہے۔۔ باپ نے سخت لہجے میں کہا ”ہاں۔۔لڑکی نے روتے روتے کہا کیونکہ آج وہ پئے بغیرگھر آگیا تھا۔ کہتے ہیں پاکستان میں روزانہ کروڑوںکی شراب پی جاتی ہے اور پینے والوںمیں ہر عمر ہر جنس کے لوگ شامل ہیں راولپنڈی کی ایک شراب سازفیکٹری دن رات دھرا دھڑ شراب تیار کررہی ہے۔۔ سالانہ کروڑوں اربوں کی ولایتی شراب بھی امپورٹ کی جاتی ہے سمگل ہوکر آنے والی بڑی کھیپ الگ ہے اس کے علاوہ ملک بھر میں غیر قانونی طور دیسی شراب بھی ٹنوں کے حساب تیار اور فروخت ہوتی رہتی ہے۔

کچی شراب پینے سے ہر سال سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے باوجود قانون وقتی طور پر حرکت میں آتاہے اور کئی پولیس اہلکاروںکو مالامال کرکے پھر سو جاتاہے شنیدہے کہ پاکستان میں ویلنٹا ئن ڈے،ہیپی نیو ایئر،کرسمس، بسنت اور عیدین جیسے تہواروں پرشراب کی کھپت میں اضافہ ہو جاتاہے شاید پینے والے یہ سوچ کر پیتے ہیں آگے چل کر حساب ہونا ہے اس لئے بے حساب پی لیجئے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مذہب نے حرمتِ شراب کا جو حکم دیا ہے و ہ سر آنکھوںپر ! لیکن یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے شراب ۔۔۔شراب ہوتی ہے اور یہ ہمیں تو کچھ نہیں کہتی ۔۔۔لیکن وہ یہ بات کہتے ہوئے بھول جاتے ہیں کہ اس ملک کے ایک سابق وزیراعظم نے بھی” پینے” کا بر ملا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ۔۔۔ہاں پیتاہوں۔۔۔ تھوڑی سی پیتا ہوں۔۔۔قوم نے ان کی اس غلطی کو معاف نہ کیا یہ اپنی مستی ہے جس نے مچائی ہے ہلچل۔

نشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل کا عقیدہ رکھنے والے یقینا غلطی پر ہیں مذہب، اخلاق، قانون اور معاشرہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی مسلمان شرابی ہو،ارکان اسمبلی تو پھر عوام کے منتخب نمائیدے ہیں جن کا کردار رول ماڈل ہونا چاہیے صرف جمشید دستی نے ہی نہیں پارلیمنٹ لاجزمیںشراب و شباب کی محفلوں اورمجروںکا انکشاف کیا میڈیا میں بھی وقتاً فوقتاً چھپتارہتاہے اسلام کی حد اورپاکستان کے آئین کی روشنی میں ایسے تمام ارکان ِ اسمبلی کو نااہل قرار دینا سپیکر قومی اسمبلی کی اخلاقی، قانونی اور آئینی ذمہ داری ہے اور پارلیمنٹ جیسے قانون ساز ادارے میں شرابیوںکی موجوگی خطرے کی گھنٹی ہے یہ بااثر لوگ یقینا کبھی ملک میں اسلامی قوانین کا نفاذ نہیں ہونے دینگے ان کی موجودگی 18کروڑ عوام کی توہین اور اسلامی تعزیرات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

جمشید دستی کے حوالے سے حکومتی اوردیگر لوگوںنے جو کچھ کہا۔۔عوام نے جو کچھ سنا۔ کیا حکمران سچ بتانا پسند کریں گے؟ ادھورے سچ قوم کوکبھی قبول نہیں کرے گی عوام سچ اور صرف سچ جاننا چاہتے ہیں ۔اب نئے سال کی آمد آمدہے31دسمبرکو ویلکم ہیپی نیو ائیر کے نام پر جو خرافات دیکھنے اور سننے کو ملیںگی اس سے بہتر اندازہ ہو جائے گا کہ شرابی شرابی کون ہے۔

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Azam Azim Azam
Previous Post کیا ملک اور قوم کو 68 سال بعد اصلی جوہر مل گیا ہے
Next Post ڈپریشن
Shahis Sakil

Related Posts

اوپن اے آئی کا انکشاف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا

اوپن اے آئی کا انکشاف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا

September 6, 2026
بریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمد

بریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمد

September 6, 2026
فلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیا

فلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیا

September 6, 2026
راشدہ داتی کی عدالتی نظام میں واپسی، متنازع تقرری نے اٹھائے نئے سوالات

راشدہ داتی کی عدالتی نظام میں واپسی، متنازع تقرری نے اٹھائے نئے سوالات

September 6, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.