yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

فیصلہ کریں

Yes 2 Webmaster December 5, 2014 1 min read
ALLAH
Share this:
ALLAH
ALLAH

تحریر : ایم سرور صدیقی
میدان جنگ لہو سے اٹا ہوا تھا اس کے باوجود مسلمان ٹولیوں میں آتے شہداء کو تدفین اور زخمیوں کو علاج کیلئے لے جارہے تھے ان میں قریبی عزیزو اقارب اور دوستوں کو لہو لہو دیکھ کر بھی ان کے چہرے پر طمانیت تھی سینے فخر سے چوڑے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں غزوہ بدر میں فتح عظیم سے سرفراز فرمایا تھا۔۔ اسی روز جنگی قیدیوں کو نبی ٔ اکرم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا آ پ نے فرمایا جو رہائی کے بدلے جزیہ دے سکتے ہیں جزیہ دیدیں جو پڑھے لکھے ہیں ہمارے لوگوں کو علم سے بہرہ ور کردیں ہم انہیں رہا کردیں گے اس سے علم کی فضیلت کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ اللہ کے آخری نبی پر جو پہلی وحی نازل ہوئی اس میں اقراء کا ذکر کیا گیا جس کے لفظی معانی ”پڑھ ” ہے جس سے تعلیم کی اہمیت کا احساس کیا جا سکتاہے۔

قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ نے ایک سوال کیا ہے ۔۔کیا تعلیم یافتہ اور ان پڑھ ایک ہو سکتے ہیں ؟ اللہ نے اسے بینا اور نابینا سے تشبیہ دی ہے دنیا کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی حکومت کوسب کام چھوڑ کر ایجوکیشن کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے اس وقت پاکستان کو شدید عالمی دبائو اور حالات کا سامنا ہے اس قسم کی صورت حال سے نکلنے اور حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم کا حصول انتہائی ضروری ہے۔ جب تک مسلمانوں نے تعلیم اور ریسرچ کی طرف توجہ دی پوری دنیا میں اس کا بول بالا تھا ماضی کے بیشتر سائنسدان، محقق،فلاسفر مسلمان ہی تھے۔

آج بھی متعدد یورپی یونیورسٹیوںمیں ان کی کتابیں نصاب میں شامل ہیں اور ہم ہیں کہ گھر کی مرغی دال برابر کے مصداق ہم نے کتاب سے دوستی ختم کردی ہے ہماری حکومتوں نے اس جانب کوئی توجہ کی زحمت ہی نہیں کی حالانکہ سب کاموںکو چھوڑکرتعلیم کے فروغ کیلئے کچھ انقلابی اقدامات کرنے کی اشد ضرورتہے ۔ بوٹی مافیا،گھوسٹ سکول،مہنگی تعلیم،سرکاری سکولوںکی ناگفتہ بہ حالت،بیشتر تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتوںکا فقدان اور دولت کی بڑھتی ہوس کے باعث پاکستان میں دن بہ دن تعلیم کا حصول مشکل ہوتا جارہاہے جس کا بڑا سبب یہ ہے کہ اب ایجوکیشن نے صنعت کی صورت اختیار کرلی ہے جس کے باعث نہ صرف تعلیمی اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے عام آدمی اپنے بچوں کو کالجز اور یونیورسٹیوںمیں پڑھانا افورڈ ہی نہیں کرتا حکومت نے بھی ان کو شتر بے مہار آزادی دے رکھی ہے کوئی چیک اینڈ بینلس کا کوئی سسٹم موجودہی نہیں پرائیویٹ کالجز اور یونیورسٹیوںمیں پڑھنا ہرفیملی کے بس کا روگ نہیں۔

تعلیمی انحطاط کی ایک بڑی وجہ سرکاری تعلیمی اداروںکی شدید کمی ہے دیہات اور قصبات میں بیشتر مقامات پر تو سرکاری سکولوں پر بااثر افرادکا قبضہ ہے کہیں جانور باندھے جاتے ہیں تو کئی سکولوںپر ناجائز تجاوزات کردی گئی ہیں ایک مربوط حکمت ِ عملی کے تحت انہیں واہگذار کرایا جائے دوسرا سرکاری کالجز اور یونیورسٹیوںکی کمی کے پیش ِ نظر تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں ڈبل شفٹ کو رواج دیا جائے جس سے سستی تعلیم کو فروغ ملے گا اور ایجوکیشن سیکٹر میں اجارہ داری ختم ہونے میں بھی مدد مل سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اگر ہر شخص یہ تہیہ کر لے کہ ا س نے اپنے اہل خانہ کو تعلیم یافتہ بنانا ہے تو پاکستان اقوام عالم میں سر بلند ہو سکتا ہے۔صرف اس طریقے سے ہم اپنے دشمن کا ،حالات کا،دور حاضر کا ، امریکہ کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

یہی ایک طریقہ ہے پاکستان کو بچانے کا ، اسے دشمن سے محفوظ بنانے کا۔اسے مستحکم کرنے کا ہم اپنے بچوں، بھائیوں، بہنوں اور دیگر فیملی ممبروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں ڈاکٹر، وکیل، انجینئر، سائنسدان بناکر انہیں معاشرہ میں ایک باوقار مقام دلا سکتے ہیں۔ ہمارے پیارے نبی رحمت ِ عالم نے بھی علم کے حصول پر بڑا زور دیا ہے اس لحاظ سے یہ مذہبی فریضہ بھی ہے۔ اس بات نے آج تک ہمیں خوف میں مبتلا بھی نہیں کیا کہ گذشتہ سات سو سال سے مسلمان تعلیمی میدان میں انحطاط کا شکارہیں یہ کیسی منافقت ہے کہ ہم مغرب کو گالیاں بھی دیتے ہیں ان کی ایجادات و ٹیکنالوجی سے فائدہ بھی اٹھارہے ہیں حکومت کا بھی فرض ہے کہ وہ تعلیم یافتہ لوگوں کے شایان ِ شان ملازمتوںکاانتظام کریں ان کی ایجوکیشن کے مطابق روزگار نہ ملنے کے باعث ہزاروں قابل دماغ بیرون ِ ممالک جانے پر مجبور ہیں۔

اگر آپ آنے والی نسلوںکو جہالت سے بچانا چاہتے ہیں تو پھر ایجوکشن کی طرف خصوصی توجہ دیناہوگی بالخصوص لڑکیوںکو زیادہ سے زیادہ تعلیم دلائیں اپک پڑھی لکھی ماں اپنے بچوںکو بہتر طورپر تعلیم یافتہ بنا سکتی ہے اس سے پورے خاندان کی کایہ پلٹ جائے گی۔۔کیا آپ مستقبل کے معماروں کا مستقبل سنوارانا چاہتے ہیں؟ اس کا فیصلہ آپ نے کرناہے۔۔۔ اس کے بارے آپ کا فیصلہ کیا ہے ہر گذرتا لمحہ ہم سے یہ سوال کرتا ۔۔ہمارے احساس کو جھنجھوڑتا گذررہا ہے اورہمیں اس کا احساس تک نہیں۔

M Sarwar Siddiqui
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Hyderabad
Previous Post حیدر آباد : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صلاح الدین کے بھائی جاں بحق
Next Post وزیراعظم نواز شریف کی برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات
David Cameron And Nawaz Sharif

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.