yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہنگامہ ہے کیوں برپا

Yes 1 Webmaster October 8, 2015October 8, 2015 1 min read
PTI vs PML N
Share this:
PTI vs PML N
PTI vs PML N

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
آجکل لاہورمیں انتخابی گہماگہمی اپنے عروج پرہے ۔ایک طرف بلدیاتی امیدوار کشکول تھامے گلی گلی ووٹوںکی بھیک مانگتے پھرتے ہیںتودوسری طرف NA-122 کے ضمنی انتخاب میںنواز لیگ اورتحریکِ انصاف کھڑاک پہ کھڑاک کیے جارہی ہیں۔ حقیقت یہی کہ سارا ”کھڑاک” ہمارے کپتان صاحب کی مہربانی سے ہورہاہے جنہوںنے ضمنی انتخاب کو سردار ایاز صادق اورعبدالعلیم خاںکی بجائے اپنے اورمیاںنواز شریف کے مابین معرکہ قراردے دیا۔

ایک طرف ساری تحریکِ انصاف حلقہ 122 کاگھیراؤ کیے بیٹھی ہے تودوسری طرف سارے حکومتی وزیرشزیر سمن آبادکی گلیاں ماپتے پھرتے ہیں۔ تحریکِ انصاف کے امیدوار عبد العلیم خاںنے اِس انتخابی معرکے میںاخراجات کی ساری حدیںتہس نہس کردیں،الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جائے بھاڑمیں۔ میری پسندیدہ جماعتِ اسلامی کے بزرجمہروںنے تحریکِ انصاف کاساتھ دینے کافیصلہ کرلیا۔ پتہ نہیں ”اندرکھاتے” کیا ”مُک مکا” ہوا کہ جماعتِ اسلامی نے بھی لنگوٹ کَس لیا۔

اُدھر خیبرپختونخوا میں آفتاب شیرپاؤ کو ساتھ ملانے کے بعد وزیرِاعلیٰ پرویزخٹک نے یک لخت آنکھیںپھیر لیںاور دروغ بَر گردنِ راوی آجکل وہ جماعت اسلامی کے وزیروںکے پیچھے لَٹھ لے کردوڑ رہے ہیںجبکہ ادھر حلقہ 122 میںتحریکِ انصاف اورجماعتِ اسلامی کایہ عالم کہ ”میںتے ماہی اِنج مِل گئے جیویں ٹِچ بَٹناںدی جوڑی”۔ شاید جمہوریت کاحسن اسی کوکہتے ہوںگے ۔شنیدہے کہ یہ سب کچھ چودھری سرورکا کیادھراہے جنہوںنے باربار منصورہ جاکر جماعتِ اسلامی کاناک میںدَم کردیا۔جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت نے تو تحریکِ انصاف کے وفدسے ملاقات سے بھی انکار کردیا تھالیکن لاہورکے امیرمیاں مقصوداحمد کوچودھری سرورنے بالآخر گھیرہی لیا۔ ویسے میاںمقصود احمدنے بھی سوچاہوگا کہ جماعت اسلامی توگزشتہ دو عشروںسے اُس حلقے میںاپنا امیدوار ہی کھڑانہیں کررہی اور یہاں جماعت کاووٹ بھی ”ٹانواں ٹانواں”ہی ہے اِس لیے تحریکِ انصاف کو”کَکھ” فائدہ نہیںہونے والا، اگرمفت میںاحسان ہاتھ آتاہے تو اِس میںبُرا کیاہے۔ 4 اکتوبرکو کپتان صاحب نے سمن آبادکی کی ”ڈونگی گراؤنڈ” میں ”ڈونگا” جلسہ کرکے سونامیوںکا جی خوش کردیا۔

ویسے توجلسے سے پہلے خاںصاحب نے اِس جلسے میںنواز لیگ کے متعلق بڑے بڑے انکشافات کااعلان کیاتھا لیکن اب توسونامیے بھی جان چکے کہ خاںصاحب انکشافات کاکہتے ضرورہیں لیکن کرتے کبھی نہیں۔کپتان صاحب کے انکشافات کاعالم توبھٹومرحوم کی معاہدہ تاشقندوالی پٹاری کی مانند ہے جسے بھٹومرحوم کھولے بغیر ہی اپنی قبرمیں لے گئے ۔ ویسے ہوسکتاہے کہ کپتان صاحب کے نزدیک یہ بھی بہت بڑاانکشاف ہوکہ اُنہوںنے ایک دفعہ پھریوٹرن لیتے ہوئے ریحام خاںکو دوبارہ سیاست میں”اِن” کردیا۔ ہری پورکے ضمنی انتخاب میںخوفناک شکست کے بعد دونوںنے ٹویٹ کیاتھاکہ ریحام خاںاب سیاست پہ تین حرف بھیج چکیںلیکن معاملہ چونکہ عبدالعلیم خاںکا تھاجو تحریکِ انصاف کے ”اَن داتاؤں”میںسے ایک ہیںاِس لیے ریحام خاںکا حلقہ 122 میں آنا تو بنتا تھا دوستو ۔ریحام خاںکے دوبارہ سیاست میںآنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ہمارے شَرپسند الیکٹرانک میڈیانے ”ایویںخوامخواہ” شورمچا دیاکہ عمران خاںاور ریحام خاںکی ازدواجی زندگی کا”اباؤٹرن” ہوچکااور کوئی دن جاتاہے جب عمران خاںایک دفعہ پھرکسی کنٹینرپر کھڑے ہوکر سونامیوںکو کہیںگے کہ ”جلدی جلدی نیاپاکستان بناؤ تاکہ میںشادی کرلوں” اسی لیے خاںصاحب ریحام خاںکو میدان میںلے آئے تاکہ افواہیںدَم توڑسکیں۔

ڈونگی گراؤنڈ میںجلسے سے خطاب کرتے ہوئے خاںصاحب نے فرمایا ”نوازلیگ ہمیشہ سٹے آرڈرکے پیچھے چھُپ جاتی ہے اِس لے اِس کانام نوازلیگ نہیں ”سٹے آرڈرلیگ” رکھ دیناچاہیے”۔ اِس پرتبصرہ کرتے ہوئے ایک لیگئے نے کہا ”شرم تم کو مگر نہیں آتی۔

خودچھ ،چھ بندے سٹے آرڈرکی ”بُکل” مارے بیٹھے ہیںاور نوازلیگ کے صرف دو بندوںکے سٹے آرڈرپر چیں بچیں”۔ پرویزرشید صاحب نے دَرجوابِ آںغزل فرمایا ”تحریکِ انصاف کانام ”تحریکِ الزام” ہوناچاہیے” لیکن اِیک شَرپسند لیگئے کے خیال میںتحریکِ انصاف کانام ”پھڈاتحریک” سب سے زیادہ مناسب ہوگا کیونکہ” پھڈے بازی” میںاِ س کاکوئی ثانی نہ شکست کو ”ٹھنڈے پیٹوں” قبول کرنااِس کی عادت ۔ خودخاںصاحب کا فرمان ہے کہ ”تحریکِ انصاف وہ واحدجماعت ہے جس کی ڈکشنری میںشکست قبول کرنانہیں لکھا”۔ظاہرہے کہ ”انوکھالاڈلا” جب کھیلن کوچاند مانگنے کی ضدکرے گاتو پھر”پھڈا” بھی ہوگا اور ”کھڑاک” بھی۔ اِس لیے اِس جماعت کا ”پھڈاتحریک” سے بہتر کوئی نام ہوہی نہیںسکتا۔ خاںصاحب کو اِس بات کی بھی بہت پریشانی ہے کہ میاںنواز شریف صاحب بوئنگ 777 پر امریکی دَورے پرکیوں جارہے ہیں۔ اِس کاحل خواجہ سعدرفیق نے یہ نکالاکہ وزیرِاعظم صاحب کو”رکشے” پرامریکہ بھیج دیاجائے، وہ کبھی نہ کبھی تو امریکہ پہنچ ہی جائیںگے۔ جَل بھُن کرکباب ہونے والے ایک لیگئے نے کہاکہ اگرکپتان صاحب کابَس چلے تو وہ باتھ روم میںبھی جہانگیرترین کے جہازمیں جائیںلیکن اگر وزیرِاعظم امریکی دَورے پربوئنگ میںجائیں توسونامیوںکے پیٹ میں مروڑ اُٹھنے لگتے ہیں۔

کپتان صاحب نے فرمایا”نواز شریف جب بھی جِم خانہ میںکرکٹ کھیلتے تو امپائرکو ساتھ ملالیتے ۔وہ جب آؤٹ ہوجاتے تو امپائر نوبال قراردے دیتا”۔ لیگئے کہتے ہیںکہ امپائرتو عمران خاںنے بھی ساتھ ملایاتھا لیکن اگرامپائر کی انگلی کوہی” فالج” ہوگیا تواِس میں ہمارا کیاقصور۔ ویسے اگرامپائرسے مرادخاںصاحب کی ضدپر بنایاگیا تحقیقاتی کمیشن لیاجائے تواُس نے ”نوبال” بالکل درست قراردیاکہ قوم کواپنی اعلیٰ عدلیہ پراعتماد ہے۔اسی جلسے میں ہمارے لال حویلی والے بھی آئے ہوئے تھے جنہوںنے فرمایا ”ایازصادق نے دوسال تک مجھے اسمبلی میںبولنے نہیںدیاجس کی وجہ سے عوام نے اُن کی بولتی بندکر دی”۔ ایازصادق کی بولتی تو 11 اکتوبرکو پھرکھُل جائے گی اوروہ پارلیمنٹ میںاپنی نشست بھی سنبھال لیںگے لیکن شیخ صاحب کی ”بولتی” صرف الیکٹرانک میڈیاتک ہی محدودرہے گی جسے اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے ذوالفقار مرزا ،الطاف حسین اورشیخ رشیدجیسے لوگوںکی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے۔آخرمیںقوم کے سوچنے کے لیے یہ سوال کہ ”ہنگامہ ہے کیوںبرپا ”۔ کیایہ جنگ ملک وقوم کے مفادمیں لڑی جارہی ہے یامحض حصولِ اقتدارکی خاطر؟۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Allah
Previous Post دنیا نے ایسے حکمرانوں کو بھی جنا ہے
Next Post ’’کھیلنا ہے تو بتاؤ ورنہ جاؤ‘‘ پاکستان دبئی میں بھارت سے دو ٹوک بات کرے گا
Pakistan Vs India

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.