yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

دنیا نے ایسے حکمرانوں کو بھی جنا ہے

Yes 1 Webmaster October 8, 2015 1 min read
Allah
Share this:
Allah
Allah

تحریر: مولانا رضوان اللہ
مکرمی جناب: ویسے تو حکمرانِ اعلیٰ اوراعلیٰ حاکمیت اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہے، مگر اللہ تعالیٰ نے جب اس دنیا میں انسان کو پیدا کرنا چاہا تو اسی انسان کو اپنا خلیفہ اور نائب مقرر کر لیاتاکہ وہ زمین میں فساد کرنے والے لوگوں کی اصلاح کرتے رہے اور لوگوں کو فساد سے بچاتے رہے اور وقتاً فوقتاً لوگوں کو اپنی اصلاح کی ترغیب دیتے رہے،مگر جب انسان نے اس دنیامیں آنکھ کھولی تو وہ سب کچھ بھول چکا تھا۔

اپنے مقصد ِزندگی کوئی اور چیز بنا چکا تھا،مگر پھر بھی انسانوں میں کچھ انسان ایسے گزرے ہیں کہ اس دنیا میں بھی اپنے رب کو راضی کرنے میں لگے رہے تھے،یہاں تک کہ دنیا میں ان کو جنت کی ڈگری مل گئی اور یوں بھی نہیں کہ دنیا میں ان کا اور کچھ کام نہیں تھابلکہ صرف اور صرف عبادت میں لگے رہے تھے،نہیں نہیں ہر گز نہیں،دنیامیں بھی ان کے بال بچے تھے ،اہل وعیال تھی اور اس کے علاوہ قیصر وکسریٰ اور ڈیروں مربع میل پر ان کی حکمرانی تھی اور اپنے حکمرانی میں جس کو قاضی مقرر کیا تو پھر اسی کو خود بھی قاضی تسلیم کیا،اس زمانے میں تو رشوت نام کی کوئی چیز تھی ہی نہیں،ہوا یوں کہ حضرت عمر مسجد نبوی ۖ میں تشریف فرما تھے،بادشاہِ وقت تھے تو لوگ اپنے مسائل مسجد نبویۖ لیکر آتے تھے،تو ایک دفعہ بارش برس رہی تھی حضرت عباس کا گھر چونکہ مسجد نبوی ۖ سے متصل تھا تو ان کے گھر کا پرنالہ مسجد نبویۖ کی طرف تھااس سے پانی آتے تھے تو نمازیوں کو تکلیف ہوتی تھی،تو حضرت عمر نے اس پرنالہ کو اکھاڑ پھینکا،حضرت عباس اس وقت موجود نہیں تھے،جب ان کو پتہ چلا تو سخت برہم ہو گئے۔

قاضی وقت حضرت ابی ابن کعب کے ہاں مقدمہ درج کر کے انصاف چاہا،تو حضرت ابی ابن کعب نے دنیا کے سب سے بڑے حکمران حضرت عمر کو ایک خط روانہ کیا کہ عم رسول اللہۖ نے آپ پر شکایت دائر کر کے انصاف چاہا ہے،لہٰذاآپ فلاں دن حاضر ہو کر مقدمہ کی پیروی کرے،اگر یہ ہمارے اس دنیا کا کوئی بادشاہ یا حکمران ہوتا تو یہ اپنے لیے سخت توہین سمجھتا،مگر خلیفہ وقت سادہ لبادہ پہن کر مقررہ تاریخ پر حاضر ہوئے،جب ابی ابن کعب کے گھر میں جانا چاہا تو اجازت نہیں ملی کیونکہ وہ فیصلوں میں بہت مصروف تھے،اور جوب ملا کہ باہر انتظار کرلو!خلیفہ وقت حضرت عمر نے گھر کے باہر کافی وقت انتظار کیاجب داخل ہونے کی اجازت مل گئی تو حضرت عمر نے کچھ کہنا چاہا مگر ابی ابن کعب نے منع کیا اور کہا کہ بات اُصولوں کی بناء پر ہوگی کہ پہلے مدعی کاحق ہے کہ وہ اپنا دعویٰ پیش کرے،تو حضرت عباس نے سارا واقعہ سنایا کہ اس پرنالے کے نصب کرنے کے لیے مجھے نبی اکرم ۖ نے خود حکم کیا تھا کہ یہاں نصب کرلو اور یہ پرنالہ نبی ۖ کی عہدِمبارک میں یہی پر تھا ،حضرت ابو بکر کے زمانہ میں بھی یہی پر تھا،کسی نے کچھ نہیں کہامگر اب حضرت عمر نے اس کو اکھاڑا ہے۔

پھر حضرت عمر نے فرمایاکہ میں نے اس لئے اکھاڑا ہے کہ اس سے نمازیوں کو تکلیف تھی۔پھر حضرت عباس نے فرمایاکہ حضورۖ نے مھجے کہاتھا کہ میرے کندھوں پر چڑھ کر اس پرنالہ کو لگائولیکن میں نے نہیں مانا جب نبیۖ نے بہت اصرار کر لیا تو میں نبیۖ کے کندھوں پر چڑھا اور اس پر نالہ کو لگالیا،اس بات پر حضرت عباس سے گواہ طلب کر دیئے گئے تو انہوں نے دو انصاری صحابہ کو گواہی میں پیش کر دیا،تو فیصلہ حضرت عمر کے خلاف ہوا پھر حضرت عمرنے بھی اپنی قصور مان لی اور کہا کہ یہ میری غلطی ہے اب اس غلطی کا ازالہ اس سے ہوگا کہ آپ میرے کندھوں پر چڑھ کر اس پرنالہ کو لگائے،تھوڑی دیر بعد لوگوں نے بھی دیکھاکہ قیصر وکسریٰ کو شکست دینے والے حضرت عمر نیچے کھڑے ہیں اور حضرت عباس ان کے کندھوں پر کھڑے ہو کر پرنالہ نصب کر رہے ہیں،جب پرنالہ نصب ہوچکا تو حضرت عباس نیچے کود پڑے اور فرمایا کہ یہ سب کچھ ہو ااُس حق کے لیے جو واقعی میرا تھااب میں نہایت خوشی کے ساتھ اپنے اس گھر کو اللہ کے راستے میں وقف کر دیتا ہوںتو آپ اس کو مسجدِنبویۖ کی توسیعی مراحل میں شامل کریں تاکہ نمازیوں کو جو تکلیف ہے اس میں حتی الوسع دوری آجائے۔

قارئین کرام آمدم برسر مقصد: دنیا بھر کی تاریخ اگر ٹٹول ڈالو ،اپنے مطاع کی ایسی اطاعت و محبت،انصاف و عدل،اور مساوات کا ایسا محیر العقول کارنامہ تمہیں کہیں بھی نہیں ملے گا،یہ کوئی فرضی واقعہ نہیں بلکہ یہ ایک مستند تاریخی واقعہ ہے،اس دنیا کے حکمرانوں سے بھی پشاوری کی یہ اپیل ہے کہاگر دنیا میں ایسا نظامِ امن،عدل وانصاف اور مساوات کا نظام قائم کر لو گے تو مملکت خداد کے سارے مسائل حل ہو جائینگے،اللہ تعالیٰ ہمارے اس مملکت خداداد تو قائم دائم اور شرپسندوں سے امن میں رکھے(آمین)

Rizwan Peshawari
Rizwan Peshawari

تحریر: مولانا رضوان اللہ
تعلیم : فاضل وفاق المدارس العربیہ پاکستان،جامعہ عثمانیہ پشاور،ایف اے
متعلم: تخصص فی الحدیث(جامعہ علوم القرآن)
پتہ: محلہ اعوان ، گاؤں بانڈہ نبّی، علاقہ پبّی، ڈاکخانہ ڈاگئی بانڈہ، تحصیل پبّی ضلع نوشہرہ نزد کامران پبلک سکول
رابطہ نمبر: 0333-9036560/0313-5920580
ای میل ایڈریس: rizwan.peshawarii@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Berlin Wall
Previous Post دل کے ہنگامے کر ڈالے مئے مغرب نے خاموش
Next Post ہنگامہ ہے کیوں برپا
PTI vs PML N

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.