yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کھیل

’’کھیلنا ہے تو بتاؤ ورنہ جاؤ‘‘ پاکستان دبئی میں بھارت سے دو ٹوک بات کرے گا

Yes 1 Webmaster October 8, 2015 1 min read
Pakistan Vs India
Share this:
Pakistan Vs India
Pakistan Vs India

دبئی : پاک بھارت سیریزکے حوالے سے حتمی فیصلے کا وقت آ پہنچا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جمعرات سے شروع ہونے والی میٹنگز کے دوران دونوں بورڈز حکام میں بھی دوٹوک بات ہوگی، پہلے روز آئی سی سی کی ویمنز کمیٹی کا اجلاس شیڈول ہے، چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی جمعے کو مل بیٹھے گی، آئی سی سی بورڈ میٹنگ منگل و بدھ کو ہوگی۔

پاکستان کی نمائندگی چیئرمین شہریارخان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کریں گے، بھارت کی جانب سے بدستور این سری نواسن ہی موجود رہیں گے، سیکریٹری انوراگ ٹھاکر بھی دبئی آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت دونوں کو دسمبر میں یو اے ای میں سیریز کھیلنی ہے،مگر بی سی سی آئی دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کو وجہ قرار دے کر اس سے جان چھڑانے کی کوششوں میں مصروف ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس کے آفیشل جواب کا انتظار ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ بی سی سی آئی نے اس حوالے سے حتمی جواب دبئی میں شیڈول آئی سی سی میٹنگز کے موقع پر دینے کو کہا ہے،2015 کی میٹنگز کے فائنل راؤنڈ کا آغاز جمعرات سے ہورہا ہے، پہلے روز ویمنز کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جمعے کو چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔ ہفتے کو گورننس اور ڈیولپمنٹ کمیٹیزکی میٹنگز ہونی ہیں، اتوار کو آڈٹ اور ایگزیکٹیوز کمیٹیز مل بیٹھیں گی، فنانس اینڈ کمرشل افیئر کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا جبکہ اسی روز آئی سی سی، آئی ڈی آئی اور آئی بی سی بورڈ کی دوروزہ میٹنگز کا بھی آغاز ہوگا۔

اس موقع پر باہمی کرکٹ سیریز کے اسٹرکچر اور شیڈولنگ کے بارے میں غور ہو گا، اس سلسلے میں آئی سی سی بورڈ اور چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا ایک جوائنٹ سیشن بھی منعقد ہونا ہے۔ یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کے اسٹیٹس اور ملک میں کرکٹ کی ترقی کیلیے اٹھائے جانے والے اقدامات بھی زیر غور آئیں گے۔ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کرپشن سے نمٹنے کیلیے انٹیگریٹی ورکنگ پارٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اسی طرح آئندہ برس شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 سمیت آئی سی سی کے اگلے ایونٹس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ لی جائے گی، 2015 سے 2023 کے سرکل کے کمرشل رائٹس کی فروخت کے حوالے سے بھی غور ہوگا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی صدارت شیشانک منوہر کی جانب سے سنبھالے جانے کے باوجود آئی سی سی میں بی سی سی آئی کی نمائندگی بدستور این سری نواسن ہی کریں گے،وہ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، چونکہ ان کی اب بھارتی بورڈ میں کوئی حیثیت باقی نہیں رہی اس لیے پاکستان بورڈ کے چیئرمین شہریار خان باہمی سیریز کے حوالے سے بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر سے ہی بات چیت کریں گے، جس میں کوئی حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ شہریار خان اپنے حالیہ دورئہ بھارت کے دوران حریف بورڈ کو محدود اوورز کے میچز کی مختصر سیریز کھیلنے کی تجویز بھی دے چکے ہیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
PTI vs PML N
Previous Post ہنگامہ ہے کیوں برپا
Next Post سوات کی سیاحت اور کھنڈرات سڑکیں
Swat

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.