yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

چوہدری برادران اور عمران خان ایک پیج پر نہ رہے ، جلد کیا کچھ ہو سکتا ہے ۔۔۔۔ عارف نظامی نے قوم کو اصل صورتحال سے آگاہ کر دیا ، بہت بڑی خبر

MH Kazmi November 21, 2019 1 min read
Chaudhry brothers, differences, with, ImranKhan, famous, journalist, revealed, the, truth
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی روبہ زوال صحت کے پیش نظر بغرض علاج بیرون ملک روانگی کوئی خلاف توقع نہیں تھی لیکن یہ کہ میاں شہبازشریف کو اس مقصد کے لیے عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑاجو بظاہر غیر ضروری تھا، بالخصوص جب وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال

آج کا سب سے بڑا انکشاف۔۔۔!!! آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی ’ ظہیر الاسلام ‘ نے پاکستان کی کس خاتون سیاستدان سے5 سالوں سے خفیہ شادی کر رکھی ہے؟ تصاویر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی

نامور کالم نگار عارف نظامی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ کے سر براہ ڈاکٹر فیصل سلطان کو سروسز ہسپتال بھجوا کر خود تصدیق کرلی تھی کہ میاں صاحب کی صحت تشویشناک حد تک خراب ہے لیکن لگتا ہے کہ یہاں بھی سیاست آڑے آئی۔ نیب نے جو خود کو آزاد اور خودمختار ادارہ کہتے نہیں تھکتا، ای سی ایل سے میاں صاحب کانام نکالنے کے حوالے سے کہا کہ سات ارب روپے کا بانڈ لیاجائے، بال حکومت کے کورٹ میں پھینک دی تھی۔ وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجازشا ہ نے اپنے پیش رو چوہدری نثارعلی خان کے بنائے ہوئے طریقہ کار کا حوالہ دے کر ہاتھ کھڑے کر دیئے کہ قواعد وضوابط کے تحت وفاقی کابینہ ہی فیصلہ کرے گی کہ نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالا جائے یا نہیں، ان کے مطابق حکومت سے مراد وفاقی کابینہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ نے ایک قسم کا ووٹ لے کر فیصلہ کیا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کے لیے ساڑھے سات ارب رو پے کا انڈیمنٹی با نڈ جمع کرانا ہو گا اور بیرون ملک قیام کی مدت چار ہفتے ہو گی۔ حکومتی ترجمانو ں کی طرف سے یہ انوکھا استدلال بھی اختیار کیا گیا کہ انھوں نے محض ایک بانڈ بھرنا ہے تو اس معاملے میں لیت ولعل کیوں؟ ایک اخباری اطلاع کے مطابق عمران خان نے تحریک انصا ف کی کورکمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نواز شریف کی صحت پر سیاست چمکا رہا ہے۔ اگر وہ شہبازشریف کی جگہ ہوتے تو کسی قسم کی بھی گارنٹی دے کر اپنے بھائی کا علاج کرواتے، ضمانتی بانڈ نہ دینے کی منطق سمجھ سے بالا ترہے، حکومت نے ان سے کون سے پیسے مانگ لیے ہیں۔ وزیراعظم کی اس سادگی پر رشک آتا ہے، خان صاحب یہاں بھی سیاست کھیل رہے تھے کہ نواز شریف سے ساڑھے سات ارب کا بانڈلے کر ان سے بلاواسطہ طور پر تسلیم کرالیا جائے کہ انھوں نے اتنی رقم کی کرپشن کی تھی۔ مزید برآں اگر وہ بانڈ نہیں دیتے اور عدالت کے ذریعے چلے جا تے ہیں تو اور بھی اچھا ہو گا کہ وزیراعظم اپنے کھلاڑیوں کو باور کراسکیں گے کہ میں تو اپنی ہٹ کا پکا ہوں، نہ میں چوروں کو چھوڑتا ہوں اور نہ ہی این آر او دیتاہوں۔ لیکن یہ کیا طرفہ تماشا ہے کہ حکومتی ترجما نوں کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر الزام عا ئد کیا جاتارہا کہ وہ نوازشریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں حالانکہ حقیقت یہی ہے کہ پہلے تونوازشریف بیرون ملک جانے کو تیار نہیں تھے اور اب وہ بوجوہ با نڈ دینے سے انکاری تھے۔ خان صاحب کو غالباً ایسا متنازعہ فیصلے کرتے ہوئے یہ احساس نہیں تھا کہ اپوزیشن کے علاوہ حکومت کے اتحادی حلقے بھی ان کے اس فیصلے کو سیاسی اور قانونی طور پر تسلیم نہیں کریں گے۔ جید وکلا جن میں عابد حسن منٹو، سلمان اکرم راجہ، رشید رضوی اور جسٹس (ر) شائق عثمانی شامل ہیں نے اس شرط کو غیر قانونی اور غیر آئینی قراردیا لیکن تحریک انصاف میں شامل بیرسٹر علی ظفر اور  ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر علی سیف نے بھی قانونی بنیادوں پر اس فیصلے کی حمایت نہیں کی۔ سیا سی طور پر چودھری برادران نے نہ صرف اسے یکطرفہ پابندی قرار دیا بلکہ اس کی سرتوڑ مخالفت بھی کی گویا کہ اس صورتحال پر خان صاحب یہ مصرعہ گنگنا رہے ہونگے ’’جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے‘‘۔ چودھری شجاعت نے تو اپنے مخصوص انداز میں متنبہ کیا کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی نہیں بنانا چاہیے جبکہ پرویزالٰہی نے یہ تک کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی جنرل ضیاء الحق کے ہاتھوں پھانسی جسے جوڈیشل مرڈر بھی قرار دیا جاتا ہے کے اثرات سے قوم آج تک نہیں نکل سکی لہٰذا حکومت یہ رسک نہ لے کیونکہ میاں نواز شر یف کو اگرکچھ ہو گیا تو ذمہ داری اسی پر عائد ہو گی۔ اس واضح موقف کے بعد یہ بات جس کا مخصوص لوگوں کو توپہلے ہی علم تھا اب اظہر من الشمس ہو گئی ہے کہ چودھری برادران اور عمران خان ایک صفحے پر نہیں ہیں۔ ویسے تو شریف برادران اور چودھری برادران کے درمیان بعض معاملات پراختلافات ہونے کے باوجود دونوں خاندان کئی برس تک ایک دوسرے کے سیاسی ہمسفر رہے ہیں۔ دونوں مسلم لیگ میں اکٹھے تھے اور جنرل ضیاء الحق کی ’بی ٹیم‘ شمارہوتے تھے۔ بعدمیں بھی یہ اشتراک قائم رہاجب نواز شریف وزیراعظم بنے تو چودھری شجاعت ان کی کابینہ میں شامل تھے اور پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کے سپیکر تھے۔ یہ سیاسی اشتراک اس وقت ٹوٹا جب میاں برادران پرویز مشرف کے دورآمریت میں ڈیل کرکے جلاوطنی میں چلے گئے

اورچودھری شجاعت مسلم لیگ(ق) بنا کر پرویز مشرف کے حلقہ بگوش ہو گئے۔ 2007ء میںمیاں نوازشریف کی وطن واپسی کے بعدچودھری برادران کی مسلم لیگ کو اکٹھا کرنے کی کوششیں اس لیے ناکام ہوئیںکہ میاں نوازشریف کے لیے چودھری شجاعت تو قابل قبول تھے لیکن پرویز الٰہی پران کے کچھ تحفظات تھے۔ جب میاں نواز شریف نے اپنے دوسرے دوروزارت عظمیٰ میں سیف الرحمن کی سربراہی میں احتساب بیورو بنایا تو چودھری شجا عت نے مجھے کہا کہ یہ میاں نوازشریف نے غلط روایت ڈالی ہے۔ اگر آج وہ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کو احتساب کے نام پر انتقام کانشانہ بنائیں گے تو کل کو یہی سلوک ان کے سا تھ بھی ہوسکتاہے، اوران کی یہ پیشگو ئی درست ثابت ہوئی۔ ایک اور موقع پر جب جلاوطن شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اپنی صاحبزادی کے ہمراہ پاکستان واپس آئیںتو پولیس ان کے پیچھے لگ گئی تو وہ میاں فیملی کے ایک قریبی دوست کے گھر چلی گئیں۔ چودھری شجاعت کو جب صورتحال کا علم ہوا تووہ خود وہاں پہنچے اور بیگم نصرت شہباز کو یقین دلایا کہ میں آپ کو لینے آیا ہوں، آپ اپنے گھر جا کر سکون سے سوئیں، میرے ہوتے ہوئے آپ کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ اسی طرح پرویز الٰہی جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے وہ شہبازشریف کے بیٹے حمزہ شہبا ز کی آبیاری کرتے رہے۔ اس بدلے ہو ئے سیاسی منظر نامے میں چودھری برادران کی طرف سے میاں صاحب کو باہر بھیجنے کی غیر مشروط حمایت کے بعد یہ امکان بڑھ گیا ہے کہ شریفین اور چودھری کسی مرحلے پر اکٹھے ہو جائیں گے۔ یہ خان صا حب کی سیاسی عدم بصیرت ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت سے عاری ہیں۔ حال ہی میںچودھری شجاعت جرمنی میں طو یل علالت کے بعدوطن واپس پہنچے تو خان صاحب نے ان کے گھر جا کر مزاج پرسی کرنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی گویا کہ جس وضع داری کا ثبوت اپوزیشن میں رہتے ہو ئے مولانا فضل الرحمن نے دیا، خان صا حب اس وضع داری کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔ چودھری شجاعت اپنے والد مرحوم چودھری ظہورالٰہی اور اس دورکے دیگر قدآور سیاستدانوں کی روایات نبھا رہے ہیں جبکہ ان باتوں کا خان صاحب اور نئی نسل کے سیاستدانوں کو کو ئی ادراک نہیں ہے۔ جمعے کو خاصے وقفے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقا ت ہوئی۔ بظاہر اس ملاقات میں سکیورٹی معاملات زیر بحث آئے لیکن یقیناً مولاناکے دھرنے کے بعد ان کے پلان ’بی‘ اور نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے جیسے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ہو گی۔ بعض تجزیہ نگاروں کا دعوی ہے کہ پاک فوج یہ نہیںچا ہتی کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک سابق وزیراعظم کوجو تمام تر الزامات کے باوجود اب بھی مقبول ہیں، اگر حکومتی رکاوٹوں کی وجہ سے انھیں کوئی نقصان پہنچتا ہے تو یہ صورتحال اچھی نہیں ہو گی۔وزیراعظم کو نوشتہ دیوار پڑھنا چاہیے، حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ اگران کے حلیفوں، حواریوں اور پشت پناہوں نے ہاتھ کھینچ لیا تو پاکستان کے ماضی کے حکمرانوں کی طرح زمین ان کے پیروں تلے سے بھی کھسک سکتی ہے اورکو ئی بعید نہیں کہ بلاول بھٹو اور خواجہ آصف کی پیشگوئیاں کہ موجودہ حکومت چند ماہ کی مہمان ہے، درست ثابت ہو جا ئیں ۔

Chaudhry brothers, differences, with, ImranKhan, famous, journalist, revealed, the, truth

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Chief Justice, announced, law, making, to, deal, with, Armed, forces
Previous Post بریکنگ نیوز: فوج کے حوالے سے قانون سازی ۔۔۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے ایک اور بیان نے پورے ملک میں تہلکہ مچا دیا
Next Post اناللہ وانا الیہ راجعون: سالوں کا ساتھ ختم ۔۔۔۔۔ لال حویلی سے افسوسناک خبر آگئی
baoo riaz, chief , organizer, lal haveli, died, today

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.