yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اب تیس سیکنڈ میں ہوگی موبائل بیٹری چارج

Web Editor December 1, 2018 1 min read
Charging mobile battery will be in thirty seconds now
Share this:

امریکہ میں مقیم ہندوستانی طالبہ ایشا کھرے نے چھوٹے سائز کا ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو موبائل فون کی بیٹری کے اندر فٹ ہو سکتا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایشا کا دعویٰ ہے کہ اس سے موبائل فون 20 سے 30 سیکنڈ میں مکمل طور پر چارج ہو سکے گا اور اسے کار کی بیٹری کے لیے بھی استعمال میں لایا جا سکے گا۔

اس ایجاد کے لیے 18 سالہ ایشا کھرے کو ’انٹیل فاؤنڈیشن ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے اور 50،000 ڈالر کی اسکالرشپ بھی دی گئی ہے۔

کمپیوٹر آلات بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی ’انٹیل‘ ہر سال دنیا بھر کے مختلف سکولوں سے تقریباً 70 لاکھ بچوں کا مقابلہ منعقد کرواتا ہے۔

انعام کے اعلان کے بعد ایشا کھرے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: ’میں نے تو اس آلے پر کام کرنا اس لیے شروع کیا تھا کیونکہ میرے موبائل فون کی بیٹری بہت جلد ختم ہو جاتی تھی، لیکن اب اس جیت پر یقین کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔

انٹیل کے مقابلے میں بچے سائنس، ٹیکنالوجی اور ریاضی کے شعبے میں تحقیق کرتے ہیں اور نئے آلات ایجاد کرتے ہیں۔

اس سال مقابلے میں حصہ لینے والے طالب علموں نے کوانٹم تھیوری اور ماحولیاتی تحفظ کے طریقوں سے لے کر بعض بیماریوں کے علاج اور تکنیکی آلات بنانے جیسے پروجیکٹ پیش کیے۔

اپنے تجربے میں ایشا نے اس نئے آلے سے ایک ایل ای ڈی یعنی ’لائٹ ایمٹنگ ڈایوڈ‘ چلا کر دکھایا۔ ایشا نے بتایا کہ انہوں نے نینوٹیكنالوجی کی مدد سے بہت ساری توانائی اپنے اس آلے میں مرکوز کرنے کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس سے چارجنگ جیسا کام بھی سیکنڈوں میں ہو سکتا ہے۔

فی الحال کیلیفورنیا کے ایک اسکول میں زیر تعلیم ایشا اسی سال ہارورڈ یونیورسٹی میں نینو کیمسٹری کی تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

لاکھوں طالب علموں میں سے پہلے 1600 طلباء منتخب کیے جاتے ہیں اور پھر ان میں سے تین فاتح قرار پاتے ہیں۔ اس میں 75،000 ڈالر کا پہلا انعام دیا جاتا ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے انعام کے لیے 50- 50 ہزار ڈالر انعام دیا جاتا ہے۔

ایشا کو دوسرا انعام ملا ہے اور پہلا انعام رومانیہ کے 19 سالہ آيونیٹ بوڈسٹينو نے حاصل کیا انھوں نے ایک سستی خود کار گاڑی کا ماڈل پیش کیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
What is the benefit of parents' marriage?
Previous Post والدین کی مرضی سے شادی کا فائدہ کیا؟
Next Post جب عیاش ترین ہندو مہاراجہ نے اپنے مسلمان وزیر کی بیوی کو زبردستی محل میں بلایا تو اس کے ساتھ حیرت ناک واقعہ پیش آگیا
History of Maharaja Jai Singh Prabhakar. Hindi & Urdu by Urdu Diary

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.