counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

بحرین میں غیر قانونی طریقے سے داخلےپر4امریکی صحافی گرفتار

بحرین میں غیر قانونی طریقے سے داخلےپر4امریکی صحافی گرفتار

بحرین…….بحرین کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں چار امریکی صحافیوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چار امریکی صحافیوں کو سترا سے گرفتار کیا گیا ہے،جہاں اکثر […]

شمالی کوریا :سابق رہنما کم جونگ دوئم کی 74 ویں سالگرہ کی تقریبات جاری

شمالی کوریا :سابق رہنما کم جونگ دوئم کی 74 ویں سالگرہ کی تقریبات جاری

پیانگ یانگ ……سابق رہنما کم جونگ دوئم کی 74 ویں سالگرہ پر شمالی کوریا میں مختلف تقریبات منعقد کی جارہی ہیں،جس میں عوام کے ساتھ ساتھ غیرملکی بھی موجود ہیں۔ کم جونگ دوئم کی 74 ویں سالگرہ پر دارالحکومت پیانگ یانگ میں اسکیٹنگ فیسٹول شروع ہو گیا ہے ،جہاں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی […]

پتھر دل کو بھی پاش پاش کردینے والی حقیقی کہانی

پتھر دل کو بھی پاش پاش کردینے والی حقیقی کہانی

کراچی……آج کل سوشل میڈیا پر کچھ دل دہلا دینے والی تصویریں وائرل ہیں جو بنیادی طور پر نائجیریا میں بچوں کی حالت زار کے متعلق برطانوی اخبارڈیلی میل کی رپورٹ ہے ،نائجیریا میں کس قدر توہم اور جہالت کا دور دورہ ہے کہ انسانیت شرما جائے، والدین اپنے جگر گوشوں کو جادوگر،چڑیل،بدشگوں اور ڈائن سمجھ […]

بینکاک دھماکے : ملزمان کا فوجی عدالت میں صحت جرم سے انکار

بینکاک دھماکے : ملزمان کا فوجی عدالت میں صحت جرم سے انکار

بینکاک……تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایک مندر پر بم حملے کے دو ملزمان نے فوجی عدالت میں اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار کردیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ملزمان آدم کرادگ عرف بلال محمد اور یوسفو مریلی کو فوجی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔دونوں ملزمان کا تعلق چین کے صوبے سنکیانگ […]

بھارت میں ہر سال 12ہزار نیپالی بچے اسگل کیے جاتے ہیں

بھارت میں ہر سال 12ہزار نیپالی بچے اسگل کیے جاتے ہیں

نئی دہلی………بھارت کی سیکورٹی اداروںنے انسانی اسمگلروں سے 160 نیپالی بچے بازیاب کروا لیے ہیں۔نیپال سے بھارت میں اوسطاً بارہ ہزار نیپالی بچوں کو سالانہ بنیادوں پر اسمگل کیا جاتا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابقگزشتہ برس اپریل کے بعد نیپال سے بھارت لا کر بچوں کوفروخت کرنے کے گھناؤنے کاروبار میں 50ملوث افراد کو […]

بھارت: اسپتال کے آئی سی یو میں 23 سالہ خاتون کی عصمت دری

بھارت: اسپتال کے آئی سی یو میں 23 سالہ خاتون کی عصمت دری

کراچی….رفیق مانگٹ…. بھارتی خواتین تو اب اسپتال کے بستروں پر بھی محفوظ نہیں رہی، بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر بہادر گڑھ میں ایک 23 سالہ خاتون کی اسپتال کے آئی سی یو میں عصمت دری کردی گئی۔ مدھیہ پردیش میں32سالہ خاتون نے زیادتی کا نشانہ بنانے پر اپنے دیور کا نازک عضو کاٹ دیا۔ بھارتی […]

دمشق: اسپتالوں اور اسکولوں پر میزائل حملے، 50افراد ہلاک

دمشق: اسپتالوں اور اسکولوں پر میزائل حملے، 50افراد ہلاک

دمشق……..شام کے شمال میں واقع اسپتالوں اور اسکولوں پر میزائل حملوں کے نتیجے میں تقریباً 50افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکا، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی جانب سے ان حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے صوبے ادلیب کے علاقے معرۃ النعمان میں 2اسپتالوں کو میزائلوں سے […]

ایران کا شام میں فضائی کارروائیوں کا اعلان

ایران کا شام میں فضائی کارروائیوں کا اعلان

تہران……… ایران نے عرب ملک شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع کے لیے فضائی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر بشارالاسد کی جانب سے مداخلت کی درخواست پر ہماری فضائیہ فوری حرکت میں آئے گی۔ایرانی خبر رساں ادارےتسنیم نے فضائیہ کے ترجمان فرزاد اسماعیلی کا ایک بیان […]

بوکو حرام نے ہماری سرزمین پر تربیت حاصل کی، صومالی صدر

بوکو حرام نے ہماری سرزمین پر تربیت حاصل کی، صومالی صدر

میونخ ………صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے انکشاف کیا ہے کہ نائجیریا کی شدت پسند جماعت بوکو حرام کے جنگجوؤں نے مغربی افریقا لوٹنے سے قبل مشرقی افریقا کے ساحل پر صومالیہ میں بھی تربیت حاصل کی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے جرمنی میں سیکورٹی کانفرنس […]

جواہر لال یونیورسٹی کا طالب علم رہنما ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جواہر لال یونیورسٹی کا طالب علم رہنما ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نئی دہلی……نئی دہلی کی ایک یونیورسٹی میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والے طالب علم رہنما کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ کنہیا کمار کو جواہر لال یونیورسٹی میں افضل گوروکے عدالتی قتل کے خلاف مظاہرہ کرنے پر غداری کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔کنہیا کمار […]

یمن: حوثی باغیوں کی شیلنگ سے سعودی سرحدی گارڈ ہلاک

یمن: حوثی باغیوں کی شیلنگ سے سعودی سرحدی گارڈ ہلاک

ریاض……… یمن سے شیلنگ کے نتیجے میں ایک سعودی بارڈر گارڈ جاں بحق ہو گیا ہے۔ پیر کو سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی یمن سرحد پر یمنی حوثی باغیوں کی شیلنگ سے بارڈر سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا ہے۔ سعودی اتحاد کی جانب سے حوثی باغیوں […]

دبئی میں برج خلیفہ کے بعد ایک اور شاہکارکی تیاریاں شرو ع

دبئی میں برج خلیفہ کے بعد ایک اور شاہکارکی تیاریاں شرو ع

دبئی ……دبئی میں برج خلیفہ کے بعد ایک اور شاہکارتیار کرنے کی تیاریاں شرو ع کی دی گئی ہیں، جس کے بعد دبئی دنیا کا ایک اور اعزار اپنے نام کروانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ جی ہاں دبئی میں ایک عظیم الشان شہر بننے جا رہا ہے جو نا صرف 48 ملین (4کروڑ80لاکھ) مربع […]

ترک فوجیوں نے سرحد پار کی ہے، شام کا الزام،انقرہ کی تردید

ترک فوجیوں نے سرحد پار کی ہے، شام کا الزام،انقرہ کی تردید

دمشق………شام کی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ ترکی نے شام میں سرگرم باغیوں کے لیے بھیجی جانے والی اسلحے کی نئی کھیپ کے ہمراہ اپنے کچھ فوجی بھی شام بھیجے ہیں تاہم ترکی نے الزامات کو مسترد کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی وزارتِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے […]

شام میں سعودی فوج بھیجنے کا فیصلہ امریکی اتحاد کرے گا

شام میں سعودی فوج بھیجنے کا فیصلہ امریکی اتحاد کرے گا

ریاض……… سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ شام میں سعودی اسپیشل فورسز بھیجنے کا فیصلہ امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد کرے گا۔وہ ریاض میں سوئس وزیر خارجہ کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ترکی کے انچرلیک ہوائی اڈے پر سعودی عرب […]

داعش امریکا پر حملے کی تیاری کر رہی ہے، سی آئی اے

داعش امریکا پر حملے کی تیاری کر رہی ہے، سی آئی اے

واشنگٹن…….. امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے خبردار کیا ہے کہ داعش امریکا پر حملے کی تیاری کر رہی ہے،گزشتہ برس فرانس میں ہونے والا حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی کی وجہ سے ہوا ، حملہ آوروں میں سے ایک فرانسیسی شہری تھا جس نے شام میں تربیت حاصل […]

270 یہودی خاندانوں کی اسپین کی شہریت کے لئے درخواست

270 یہودی خاندانوں کی اسپین کی شہریت کے لئے درخواست

بارسلونا… …اسپین سےسن 1492 میں نکالے جانے والی یہودی النسل باشندوں کی فرانس میں رہائش پذیر اولاد کے 270 خاندانوں نے اسپین کی شہریت کے لئے درخواست دائر کر دی ہے۔ ان 270 خاندانوں کے 3 ہزار افراد اپنے دل میںا سپین کی یاد لئے فرانس میں رہائش پذیر تھے۔ ان متاثرین کے زخموں پر […]

بھارت : آن لائن شاپنگ کمپنی کی ملازمہ اغوا،5ملزم گرفتار

بھارت : آن لائن شاپنگ کمپنی کی ملازمہ اغوا،5ملزم گرفتار

نئی دلی۔۔۔۔بھارت میں آن لائن شاپنگ کمپنی کی ملازمہ کو اغوا کرنے والے5 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا، مرکزی ملزم کا کہنا ہے لڑکی کو اغوا کرنے کا پلان شاہ رخ خان کی فلم “ڈر” سے متاثر ہو کر بنایا۔ شاہ رخ خان کی ٹریجڈی فلم ڈر حقیقت بن گئی،بھارت میں غازی آباد پولیس نے آن […]

بھارت میں ویلنٹائن ڈے منانے پرایک شخص جان سے چلاگیا

بھارت میں ویلنٹائن ڈے منانے پرایک شخص جان سے چلاگیا

نئی دلی۔۔۔۔۔بھارت میں فیس بک کی دوست کےساتھ ویلنٹائن ڈے منانے پر ایک شخص کو جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑےاور لڑکی کے بہنوئی نے اسے تشدد کرکے ہلاک کردیا ۔ واقعہ دلی کے قریب گڑگاؤں میں پیش آیا،27 سالہ ایشور ویلنٹائن ڈے پر اپنی دوست سے ملنے آیا ،دونوں کی 7ماہ قبل فیس بک […]

یورپ پہنچنے کا خواب،آخری منزل یونان کا قبرستان

یورپ پہنچنے کا خواب،آخری منزل یونان کا قبرستان

کراچی…یس اُردو….یونانی جزیری لیسبوس میں زیتون کے درختوں کے بیچ گھرے ایک قبرستان میں متعد قبروں پر نصب سنگِ مرمر کے کتبوں پر دفن ہونے والوں نام کی جگہ یہی لفظ لکھا ہوا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے وطنوں سے یورپ پہنچنے کا خواب لے کر روانہ ہونے والے پناہ گزینوں میں […]

جاپان بلیک ہول کے مشاہدے کیلئے خلا میںمصنوعی سیارچے بھیجے گا

جاپان بلیک ہول کے مشاہدے کیلئے خلا میںمصنوعی سیارچے بھیجے گا

ٹوکیو…..جاپان بلیک ہول کے مشاہدے کیلئے خلا میں سیٹیلائٹ بھیجے گا۔17 فروری کو جاپان Astro-H نامی مصنوعی سیارچے کو خلا میں بھیجے گا جس میں بلیک ہول کے مشاہدے کے لئے ایکس رے دوربین نصب کی گئی ہے۔ اس بارے میں خلائی تحقیقات سے متعلق جاپان کی ایجنسی نے اعلان کیا ہے۔ سیارچے پر نصب […]

کلاشنکوف کے پرزے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے جا سکتے ہیں

کلاشنکوف کے پرزے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے جا سکتے ہیں

کراچی….جنگ ویب ڈیسک…..کلاشنکوف کے پرزے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے جا سکتے ہیں،خبر رساں ادارے کے مطابق کلاشنکوف کمپنی میں تیار کی جانے والی بندوقوں کے تجرباتی نمونوں کے لئے پرزے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے جانے لگے ہیں۔ کلاشنکوف کمپنی کے نمائندوں کے بقول تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے گئے پرزے […]

اسرائیلی فوج نے پانچ فلسطینی شہریوں کوشہید کردیا

اسرائیلی فوج نے پانچ فلسطینی شہریوں کوشہید کردیا

نیویارک…… اسرائیلی فوج نے پانچ فلسطینی شہریوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،جب کہ ایک لڑکی کو زخمی کردیا، فلسطینی لڑکی اپنی بہن کے ہمراہ ملٹری چیک پوسٹ سے گزر رہی تھی جب اس کو گولی کا نشانہ بنایا گیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس نے چار مختلف واقعات […]