yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سیاہ دن

Yes 1 Webmaster October 27, 2015 1 min read
Jammu and Kashmir
Share this:
Jammu and Kashmir
Jammu and Kashmir

تحریر : عبدالرزاق چودھری
جنت ارضی جموں و کشمیر 26 اکتوبر 1947 تک آزادی اور خودمختاری کے پر لطف احساس سے منور ایک حسین وادی تھی۔پھر اچانک اس کی خوشیوں کو نظر لگ گئی اور اس کی خودمختاری پرایک ایسی ضرب لگی جس کا مداوآج تک ممکن نہ ہو سکا۔27 اکتوبر 1947 کو ہندوستان نے اپنی ظالم فوج کو کشمیر کی سرزمین پر اتار کر کشمیریوں کی خودمختاری کو تار تار کر دیا اور ان کی رائے کے بر عکس طاقت کے بل بوتے پر اپنا تسلط جما لیا۔ یہ قبضہ آئینی، قانونی اور اخلاقی قدروں کے سراسر منافی تھا بلکہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ بھارت نے اندھی طاقت کے نشے میں یہ قبیح قدم اٹھایااور کشمیریوں کی آزادی سلب کر کے ان کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔

اس سیاہ دن سے لے کر آج تک کشمیری آزادی کے اجالے کے منتظر ہیں اور اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جو تاحال حقیقی معنوں میں ثمر آور نہیں ہو سکی اور لگ بھگ سوا کروڑ کشمیری غلامی کے دردناک عذاب کے سائے تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو چھ دہائیاں بیت چکی ہیں لیکن ان کی کوششیں ابھی تک بارآور نہیں ہوئیں اور نہ ہی ظالم ہندوستان کواس بات کا احساس ہوا ہے کہ وہ ایک زندہ قوم کو آزادی جیسی نعمت سے محروم کرنے کا مرتکب ہے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کی داستان رقم کر رہا ہے ۔ بھارت کی سات لاکھ سے زائد فوج کشمیر کی دھرتی پرکشمیریوں کے حقوق غصب کرنے پر تعینات ہے اور ان کی تحریک آزادی کو کچلنے کے درپے ہے۔ جبکہ تنازعہ کشمیر پر گہری نگاہ رکھنے والی بصیرت افروز ہستیوں کا خیال ہےکہ بھارت اگر کشمیر میں متعین فوج دگنی بھی کر دے تو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام و نامراد ہی ہو گا۔

ان حالات کے پس منظر میں 27 اکتوبر کا دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاہ دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن ہندوستان نے اخلاقیات کے مروجہ اصولوں کی دھجیاں بکھیرتے ہوے کشمیر پر چڑھائی کردی تھی اور کشمیری عوام کے جذبات سے کھیلتے ہوے ان کی رائے کے بالکل برعکس اپنا غیر قانونی،غیر اخلاقی اور غیر آئینی تسلط جمانے کی مذموم حرکت کر ڈالی۔ مسلہ کشمیر کے ضمن میں پاکستان کا موقف بڑا واضح،روشن اور دو ٹوک ہے۔ کشمیر کی طرح پاکستان میں بھی کشمیری بھائیوں سے یک جہتی کے لیے یوم سیاہ پورے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان کے حکمران بھی مسلہ کشمیر کو ہر مناسب پلیٹ فارم پراجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں جس کا اعتراف کشمیری بھی گاہے گاہے کرتے رہتے ہیں اور وہ پاکستان کی پر خلوص اخلاقی حمایت کے معترف بھی ہیں۔

دوسری جانب اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن کشمیری بھائیوں کے دل کی دھڑکن سے منسلک ہے اور پاکستانی ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں جبکہ کشمیری عوام بھی پاکستان کے محبت بھرے جذبے سے پوری طرح آگاہ ہےاور یہی وجہ ہے کہ کشمیری پاکستانیوں پر دل و جان سے فریفتہ ہیں اور ساتھ ساتھ پاکستان کی مسلح افواج کا بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں جبکہ ہندوستان سے نفرت ان کے انگ انگ میں بسی ہوئی ہے۔ کشمیری حقیقی معنوں میں داد کے مستحق ہیں کہ ناقابل برداشت نا مساعد حالات میں بھی ہندوستانی فوج کے مقابل سینہ سپر ہیں اور ہمالیہ پہاڑ کی مانند ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ اس مسلے کی جانب مبذول کروانا ہےاور کشمیریوں کی حق خودارادیت کا مقدمہ ان کی عدالت میں پیش کرنا ہے کہ ہندوستان زبرد ستی وادی کشمیر پر مسلط ہےاور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا کھلم کھلا مرتکب ہے۔یوم سیاہ منانے کا ایک مقصد یہ بھی ہےکہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو چشم کشا حقائق کی لڑی میں پرو کر عالمی برادری کے گوش گزار کیا جائے تا کہ اگر ان کے وجود میں دل نام کا حساس اور نایاب عضو موجود ہے تو ان کو احسا س ہو کہ ان کھلی حقیقتوں کے تناظر میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت کی جائے تاکہ ان کی تحریک کو تقویت ملے۔

کشمیر کا تنازعہ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ مسلہ پاکستان اور بھارت کے لیے سلگتی چنگاری سے کم نہیں۔ کسی بھی وقت اس مسلے کے پس منظر اور پیش منظر کو بنیاد بنا کر بھارت کے سر پر جنگی جنون سوار ہو سکتا ہے اور دو ایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے۔ حقییقت تو یہ ہے کہ آزادی و خودمختاری کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جبکہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ہندوستانی قیادت خود اس بات کا وعدہ کر چکی ہے کہ وہ کشمیری عوام کی رائے کی روشنی میں اس مسلہ کو حل کرے گی جبکہ معاملہ اس کے برعکس دکھائی دیتا ہے ۔ وعدہ کی پاسداری تو درکنار الٹا کشمیر کے باسیوں کی زندگی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان کو یہ بات بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کشمیریوں کی جنگ آزادی محض زمین کا ٹکرا حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ کروڑوں انسانوں کے حقوق کے حصول کا تقاضا ہے۔

پاکستان کا موقف ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کے دل پاکستانیوں کے دل کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان کا یہ موقف اس وقت حقیقت کا لباس زیب تن کیے پوری دنیا کے سامنے آشکار ہوتا ہے جب مختلف تہواروں پر وادی کشمیر کی فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھتی ہے اور کشمیری پاکستانی پرچم لہرا لہرا کر ببانگ دہل اعلان کر رہے ہو تے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔

بد قسمتی سے عالمی برادری مسلہ کشمیر کے حوالے سے دہرے معیار کا شکار ہے۔ جب کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہوتے ہیں تو کیا عالمی برادری کو یہ مناظر دکھائی نہیں دیتے ۔کیا ان کو ان نعروں کی گونج سنائی نہیں دیتی ۔کیا کشمیریوں کے دل کی آواز ان تک نہیں پہنچتی ۔ درحقیقت مسلہ کشمیر پر عالمی برادری دانستہ آنکھیں بند کیے ہوے ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں کی تحریک آزادی اس قدر طول پکڑ چکی ہے کہ ہزاروں کشمیری جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن مسلہ جوں کا توں ہے۔ ہم پاکستانی ایمان کی حد تک یقین رکھتے ہیں کہ اس مسلہ کا حل جلد یا بدیر کشمیریوں کی حسب منشا ضرور برآمد ہو گا اور کئی سالوں پر محیط کشمیریوں کی دلیرانہ جدو جہد آزادی ثمر آورہو گی اور ان کے آنگن میں بھی آزادی کا سورج پوری آب و تاب سے طلوع ہو گا۔

Abdul Razzaq
Abdul Razzaq

تحریر : عبدالرزاق چودھری

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan Earthquake
Previous Post زلزلوں کا سبب
Next Post کرکٹ کا سلطان یونس خان
Younis Khan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.