yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کرکٹ کا سلطان یونس خان

Yes 1 Webmaster October 27, 2015 1 min read
Younis Khan
Share this:
Younis Khan
Younis Khan

تحریر : عقیل خان
پاکستان کھیل کے شعبے میں اپنا مقام آپ رکھتا ہے۔ ایک وقت تھا کہ پاکستان ، ہاکی ، سکوائش کا بے تاج بادشاہ تھا۔ پاکستان کے سامنے بڑی سے بڑی ٹیم کھیلتے ہوئے گھبراتی تھی۔ سکوائش میں جہانگیر خان اور جان شیر خان نے کئی سال تک حکمرانی کی جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔ ہاکی جپاکستان کا قومی کھیل بھی ہے۔ ایک وقت تھا کہ اس کھیل میں تمام اعزازات پاکستان کے نام ہوتے تھے۔پاکستان میں سمیع اللہ ، حسن سردار ، کلیم اللہ اور سہیل عباس جیسے نامور کھلاڑیوں نے جنم لیا اور اپنے ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ بدقسمتی ان میں سے کوئی بھی پاکستان میں وہ مقام حاصل نہیں کرسکا جتنا پاکستان کے کرکٹر وں کو حاصل ہے۔

پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں ایک بار ورلڈ کپ اور ایک بار ٹی 20ورلڈ کپ جیتا ہے۔جبکہ ہاکی میں کئی بار ورلڈکپ جیت چکا ہے مگر ان کے کھلاڑیوں کی کوئی پہچان نہیں جبکہ پاکستان کے سر پر تاج سجانے کا سہرا ان کھلاڑیوں کے سر ہے ۔ کرکٹ اب پوری دنیا میں مقبول ترین کھیل ہوتا جارہا ہے اور اگر میں یہ کہوں کے فٹ بال کے بعد دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والاکھیل کرکٹ ہوگیا ہے تو شاید یہ غلط بھی نہ ہو۔

پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں نامور کھلاڑیوں کو جنم دیا اور جنہوں نے اپنے اپنے دور میں ملک کانام روشن کیا۔حنیف محمد، وسیم باری ، جاوید میانداد ،عمران خان ،جلال الدین ، وسیم اکر م ، عبدالقادر، سعید انور ،محمد یوسف ،شعیب اختر ، شاہد آفریدی اوریونس خان جیسے نام آج بھی کرکٹ کے میدان میںسنہری لفظوں سے لکھے جاتے ہیں۔ پاکستان نے عمران خان کی کپتانی میں 1992 میںوون ڈے رلڈکپ جیتا تھا۔ عمران خان کے بعد ورلڈکپ کا فاتح کپتان بننے کا سہرا ایک بار پھر پٹھان کے حصے میں آیااور وہ پٹھان یونس خان تھا۔ یونس خان خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں 29 نومبر 1977 میں پیداہوئے۔

Younis Khan Bowling
Younis Khan Bowling

یونس خان دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور کبھی کبھی رائٹ آرم لیگ سپین باؤلنگ بھی کرلیتے ہیں ۔یونس خان نے پہلا ون ڈے 13 فروری 2000 اور پہلا ٹیسٹ 26 فروری 2000 میں کھیلا تھا۔کوئی نہیں جانتا تھا کہ آج کرکٹ کے میدان میں ڈبیو کرنے والا 23 سالہ نوجوان کل کو اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرے گا۔یونس خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک سیزن ، کاونٹی اور آئی پی ایل جیسی کرکٹ میں بھی بھرپورحصہ لیا۔ یونس خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پاکستان کی طر ف سے ”حبیب بنک”، ”پشاور” اور ”پشاورپنتھر” کی طرف سے حصہ لیا جبکہ کاونٹی کے میدان میں ”ناٹنگھم شائر”، ”سرے” اور” یارکشائر”کی نمائندگی کرچکے ہیں اسکے علاوہ آئی پی ایل میں ”راجھستان رائلز” اور جنوبی آسٹریلیا کی طرف سے بھی اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔یونس خان کی زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے۔

ٹیم سے ڈراپ بھی کیا گیامگر قسمت کی دیوی کو شائد ابھی اس کھلاڑی کے ہاتھوں پاکستان کے لیے بہت کچھ کرانا منظور تھا۔ کرکٹ کے میدان میں جہاں اتنے سارے اعزاز یونس خان کا مقدر بنے ان میں ایک اعزازپاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہونا تھا
متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کو ہمیشہ یادرہے گی کیوں کہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی لیجنٹس انضمام الحق اور جاوید میانداد کا سب سے زیادرہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور دوسرے ٹیسٹ میں انہوں نے 9 ہزار رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے ٹیسٹ کرکٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مایہ ناز بلے باز یونس خان نے 103 میچوں میں 54.21 کی اوسط سے 9 ہزار رنز بنائے جس میں 30 نصف سنچریاں اور 30 سنچریاں شامل ہیں جب کہ وہ اپنے کریئر میں 4 ڈبل اور 1 ٹرپل سنچری بناچکے ہیں۔ جب کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جاوید میانداد کے پاس تھا جنہوں نے 124 میچوں میں 43 نصف سنچریوں اور 23 سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 832 رنز بنائے تھے۔

Younis Khan Fielding
Younis Khan Fielding

میری معلومات کے مطابق یونس خان فیلڈنگ کے شعبے میں بھی سرفہرست ہیں۔ Catch win the Match کے معاملے میں بھی یونس خان پاکستان میں سب سے آگے کھڑے ہیں۔ایک روزہ میچز میں یونس خان 134 کیچز کے ساتھ پاکستان میں پہلے جبکہ عالمی سطح پر آٹھویں نمبر پر ہیں۔جبکہ ٹیسٹ میچز میں 110 کیچز کے ساتھ پاکستان میں سب سے آگے اور عالمی سطح پر 26 ویں نمبر پر ہیں۔ یونس خان آف سپن بولنگ بھی کرتے ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 9 اور ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 3,3 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 44 ہے۔

یونس خان کی کپتانی میں 2009 میںپاکستان نے ٹی 20ورلڈکپ جیتا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والا کپتان بھی پٹھان اور ٹی 20ورلڈکپ جیتنے والا کپتان بھی پٹھان تھا۔عمران خان اور یونس خان واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں ورلڈکپ جیتے گئے۔ یونس خان کی پاکستان کے لیے خدمات سے کسی کو انکار نہیں۔ اگر دکھ ہے تو اس بات کا کہ پی سی بی کبھی بھی ہمارے ہیروز کو ریٹائرمنٹ (آخری وقت)کے وقت عزت سے الوداع نہیں کرتا۔ ہمارے سامنے انضمام ، محمد یوسف جیسے عظیم کھلاڑیوں کی مثالیں موجود ہیںجن کو کس طرح کرکٹ کے میدان سے الوداع کیا گیا۔ آخرمیں میں یونس خان کو 9ہزار رنز بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان
aqeelkhancolumnist@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Jammu and Kashmir
Previous Post سیاہ دن
Next Post وزیراعظم نے زلزلے کے بعد کی صورتحال پر جائزہ اجلاس آج طلب کر لیا
Nawaz Sharif

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.