yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

زلزلوں کا سبب

Yes 1 Webmaster October 27, 2015October 27, 2015 1 min read
Pakistan Earthquake
Share this:
Earthquakes
Earthquakes

تحریر: رانا اعجاز حسین
پاکستان میں 8 اکتوبر 2005ء میں شدید ترین زلزلہ آیاجس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ اسلام آباد، مظفر آباد، میر پور، بالا کوٹ، مانسہرہ سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں عمارتیں مکینوں سمیت ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ بچے سکولوں کی عمارتوں میں ہی دفن ہوگئے، ہسپتال ڈاکٹروں اور مریضوں سمیت تباہ و برباد ہو گئے۔

اس کے بعد چھوٹے پیمانے پر تو زلزلوں کا سلسلہ جاری رہا لیکن 26 اکتوبر 2015 ء کے روز شدید ترین زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 8.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز قابل افغانستان کا قریبی مقام تھا ۔ اس شدید زلزلے کو پاکستان کے تمام علاقوں میں محسوس کیا گیا ، لوگ خوف میں مبتلا ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس شدید زلزلے کے نتیجہ میں پاکستانی قوم کو بڑے پیمانے پر نقصان سے محفوظ رکھے ۔ زلزلوں کے بارے میں سائنسی ماہرین کا نقطہ نظر اپنی جگہ ، مگر دین اسلام کی روشنی میں زلزلوں کی کثرت ہماری بد اعمالی ، اور احکام الٰہی سے رد گردانی و نافرمانی کے سبب ہے۔

حضرت ابوہریرہ کہتے ہیںکہ رسول کریم ۖ نے فرمایا۔”جب مال غنیمت کو دولت قراردیاجانے لگے ،اورجب زکوٰة کوتاوان سمجھا جانے لگے ، اور جب علم کو دین کے علاوہ کسی اور غرض سے سکھایا جانے لگے، اورجب مرد بیوی کی اطاعت کرنے لگے اورجب ماں کی نافرمانی کی جانے لگے ،اورجب دوستوں کوتو قریب اورباپ کودور کیاجانے لگے، اورجب مسجد میں شوروغل مچایا جانے لگے اور جب قوم وجماعت کی سرداری ،اس قوم وجماعت کے فاسق شخص کرنے لگیں اورجب قوم وجماعت کے زعیم وسربراہ اس قوم وجماعت کے کمینہ اور رذیل شخص ہونے لگیں اورجب آدمی کی تعظیم اس کے شراورفتنہ کے ڈرسے کی جانے لگے اورجب لوگوں میں گانے والیوں اور سازو باجوں کادوردورہ ہوجائے اور جب شرابیں پی جانی لگیں اورجب اس امت کے پچھلے لوگ اگلے لوگوں کو براکہنے لگیں اور ان پر لعنت بھیجنے لگیں تواس وقت تم ان چیزوں کے جلدی ظاہر ہونے کا انتظار کرو، سرخ یعنی تیزوتنداور شدید ترین طوفانی آندھی کا، زلزلہ کا،زمین میں دھنس جانے کا، صورتوں کے مسخ وتبدیل ہوجانے کا،اور پتھروں کے برسنے کا،نیزان چیزوں کے علاوہ قیامت اور تمام نشانیوں اور علامتوں کا انتظارکرو،جو اس طرح پے درپے وقوع پذیر ہوں گی جیسے (مثلاموتیوں کی) لڑی کا دھاگہ ٹوٹ جائے اور اس کے دانے پے درپے گرنے لگیں۔”

Pakistan Earthquake
Pakistan Earthquake

مذکورہ بالا حدیث میں کچھ ان برائیوں کا ذکر کیا گیا ہے جو اگرچہ دنیا میں ہمیشہ موجودرہی ہیں اور کوئی بھی زمانہ ان برائیوں سے خالی نہیں رہاہے ،لیکن جب معاشرہ میں یہ برائیاں کثرت سے پھیل جائیں اور غیر معمولی طورپر ان کادوردورہ ہوجائے توسمجھ لینا چاہئے کہ خدا کا سخت ترین عذاب خواہ وہ کسی شکل وصورت میں ہوا، اس معاشرہ پر نازل ہونے والاہے اوردنیا کے خاتمہ کا وقت قریب ترہوگیا ہے۔ مال غنیمت کو دولت قراردئیے جانے کا مطلب یہ ہے کہ اگرسلطنت کے اہل طاقت وثروت اور اونچے عہدے دار مال غنیمت کو شرعی حکم کے مطابق تمام حقداروں کو تقسیم کرنے کی بجائے خود اپنے درمیان تقسیم کرکے بیٹھ جائیں اور محتاج وضرورت مند اور چھوٹے لوگوں کو اس مال سے محروم رکھ کر اس کو صرف اپنے مصرف میںخرچ کرنے لگیں تواس کے معنی یہ ہوں گے کہ وہ اس مال غنیمت کے تمام حقداروں کا مشترکہ حق نہیں سمجھتے بلکہ اپنی ذاتی دولت سمجھتے ہیں۔

امانت کو مال غنیمت شمارکرنے سے مرادیہ ہے کہ جن لوگوں کے پاس امانتیں محفوظ کرائی جائیں وہ ان امانتوں میں خیانت کرنے لگیں اور امانت کے مال غنیمت کی طرح اپنا ذاتی حق سمجھنے لگیں جو دشمنوں سے حاصل ہوتاہے۔ زکوٰةکوتاوان سمجھنے کا مطلب یہ ہے کہ زکوٰة کا ادا کرنا لوگوں پر اس طرح شاق اور بھاری گذرنے لگے گا کہ گویاان سے ان کا مال زبردستی چھینا جارہاہے اورجیسے کوئی شخص تاوان اورجرمانہ کرتے وقت سخت تنگی اوربوجھ محسوس کرتاہے۔ علم کو دین کے علاوہ کسی اورغرض سے سکھانے کا مطلب یہ ہے کہ علم سکھانے اور علم پھیلانے کا اصل مقصد دین وشریعت کی عمل اور اخلاق وکردار کی اصلاح وتہذیب انسانیت اور سماجی کی فلاح وبہوداور خداورسول ۖکا قرب وخوشنودی حاصل کرنا نہ ہوبلکہ اس کے ذریعہ دنیا کی عزت ،مال ودولت ،جاہ ومنصب اورایوان اقتدار میں تقرب حاصل کرنا مقصود ہو۔

مرد کا بیوی کی اطاعت کرنایہ ہے کہ خاوندزن مرید ہوجائے اور اس طرح بیوی کا حکم مانے اور اس کی ہر ضرورت پوری کرنے لگے کہ اس کی وجہ سے خدا کے حکم وہدایت کی صریح خلاف ورزی ہو۔ ماں کی نافرمانی کرنے سے مرادیہ ہے کہ ماں کی اطاعت وفرمانبرداری کا جو حق ہے اس سے لاپرواہ ہوجائے اورکسی شرعی وجہ کے بغیر اس کی نافرمانی کرکے اس کا دل دکھائے واضح رہے کہ یہاں صرف ماں کی تخصیص اس اعتبار سے ہے کہ اولاد کے لئے چونکہ باپ کی بہ نسبت ماں زیادہ مشقت اور تکلیف برداشت کرتی ہے اس لئے وہ اولاد پر بات سے زیادہ حق رکھتی ہے۔

دوستوں کے قریب اور باپ کودور کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اپنا وقت باپ کی خدمت میں حاضر رہنے ،اس کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے او راس کی دیکھ بھال میں صرف کرنے کے بجائے دوستوں کے ساتھ مجلس بازی کرنے ، ان کے ساتھ گپ شپ اور سیروتفریح کرنے میں صرف کرے اور اپنے معمولات وحرکات سے ایساظاہر کرے کہ اس کو باپ سے زیادہ دوستوں کے ساتھ تعلق وموانست ہے۔ مسجد میں شوروغل کرنے سے مرادیہ ہے کہ مسجدوں میں زور زور سے باتیں کی جائیں ،چیخ وپکار کے ذریعے مسجد کے سکون غل ڈالا جائے اور اس کے ادب واحترام سے لاپرواہی برتی جائے !واضح رہے کہ بعض علما ء نے یہاں تک لکھاہے کہ مسجد میں آواز کو بلند کرنا حرام ہے ،خواہ اس کا تعلق ذکر اللہ ہی سے کیوں نہ ہو۔ کسی قوم وجماعت کا سردار اس قوم کے فاسق کے ہونے۔ سے مردیہ ہے کہ قیادت وسیادت اگر ایسے لوگوں کے سپر د ہونے لگے جو بدکردار ، بدقماش اوربے ایمان ہوتو یہ بات پوری جماعت اور پوری قوم کے تباہی کی علامت ہوگی! اسی طرح اگر کسی قوم وجماعت کے زعماان لوگوں کو قراردیاجانے لگے جواپنی قوم وجماعت کے کمینہ ،بے کردار اورذیل ترین ہوں تو سمجھ لینا چاہئے کہ اس قوم وجماعت کی تباہی کے دن آگئے ہیں۔ آدمی کی تعظیم ،اس کے فتنہ وشرکے ڈرسے کی جانے کا مطلب یہ ہے کہ کسی شخص کی تعظیم واحترام کا معیا ر اسکی ذاتی فضیلت وعظمت نہ ہوبلکہ اس کی برائی اور اس کا شرکا خوف ہو۔

یعنی کسی شخص کی اس لئے تعظیم کی جائے کہ وہ دوسروں کو نقصان پہنچانے یا ستانے کی طاقت رکھتاہے ،جیسے کسی فاسق وبدقماش کو اقتدار وغلبہ حاصل ہوجائے اورلوگ اس کی عزت اور اس کی تعظیم کرنے پر مجبور ہوں۔ گانے والیوں سے مراد گلوکارائیں ، رقاصائیں ،ڈومنیاں اورنائنیں وغیرہ ہیں۔اسی طرح باجوں سے مراد ہرقسم کے سازوباجے اورگانے بجانے کے آلات ہیں جن کوشرعی اصطلاح میںمزامیر کہاجاتاہے،جیسے ڈھولک،ہارمونیم،طبلہ ،سارنگی اورشہنائی وغیرہ۔ شرابوں،جمع کا صیغہ استعمال کیاگیاہے کیونکہ یہاں شراب کی تمام انواع واقسام اوردیگردوسری نشہ آوراشیاء بھی مرادہیں۔جب اس امت کے پچھلے لوگ،اگلے لوگوںکو برابھلاکہنے لگیں گے، تو پھر سرخ آندھیوں اور زلزلوں کے لئے تیار رہو۔

قارئین کرام آج ہمارے اعمال اور ہماری حکومتوں کا طرز عمل آپ سب کے سامنے ہیں ۔ زلزلوں کے کچھ آثار تو ماضی قریب میں ہم دیکھ چکے ہیں۔ قرآن کریم کی سورة الحج میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ”اے لوگو! اپنے رب سے ڈرجائو، بلاشبہ قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے۔” بلاشبہ کوئی چیز اذن الٰہی کے سوا حرکت نہیں کرسکتی خواہ درخت کا پتہ ہو یا زمین کا زلزلہ ہو اور سائنسدانوں کے مختلف مفروضات محض وہم و گمان ہیں۔ اﷲ تبارک و تعالیٰ ہمیں اپنی اطاعت اور بندگی اور سنت نبوی ۖ کے مطابق زندگی گزارنے والا بنائے اور زلزلوں اور قدرتی آفات سے ہمیشہ محفوظ رکھے۔ آمین۔

Rana Aijaz
Rana Aijaz

تحریر: رانا اعجاز حسین
ای میل: ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:0300-9230033

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Evidence
Previous Post پاکستان نے امریکا کو ثبوت پیش کر دیے!
Next Post سیاہ دن
Jammu and Kashmir

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.