yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بہترین بیوی بننے کے گُر

Web Editor October 10, 2018 1 min read
Become the best wife to fall
Share this:

وہ کون سی چیز ہے جو بیوی کو محبوبہ بنادیتی ہے؟

اس سوال پر بحث کی جائے تو یقین کیجئے وہ کبھی ختم نہ ہوگی۔ وجہ اس کی سیدھی سادی ہے اور وہ یہ ہے کہ اس موضوع پر ہر شخص کے پاس کہنے کو کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا اور وہ اپنی رائے ظاہر کرنے پر اصرار بھی کرے گا۔

آئیے ہم یہاں روبن صاحب کی مدد سے ان خوبیوں کی ایک فہرست بنالیں جو عورت کو قابل محبت بناتی ہے:۔

اچھی ماں

اکثر مردوں کو شریک کار سے زیادہ اچھی ماں کی تلاش ہوتی ہے۔ یہ وہ نتیجہ ہے جو درجنوں ماہرین نفسیات نے عورتوں اور مردوں کے دل ودماغ کی گہرائیوں کا مطالعہ و تجزیہ کرنے کے بعد اخذ کیا ہے۔ مرد ایسی بیوی چاہتا ہے جو اس کی ہر لحاظ سے دیکھ بھال کرے اس کی فراہم کردہ تمام اشیاء(لباس‘ موٹر‘ دولت وغیرہ) کی قدر کرے۔ ان کی اہمیت سمجھے اور ان سے لطف اٹھائے۔ شریک حیات کے روپ میں اچھی ماں تلاش کرنے والے مردوں کا معاملہ یہ ہے کہ اگر بیوی کسی معاملے میں ان کی سرپرستی کرنے میں کوتاہی برتے تو وہ روٹھ جاتے ہیں۔ انگلیاں اٹھانے لگتے ہیں اور بیوی کو قابل محبت سمجھنے سے گریزاں ہوجاتے ہیں۔ ایسے مرد چاہتے ہیں کہ بیوی ان کے پلے سے بندھی رہے جب وہ گھر میں قدم رکھیں تو وہ سارے کام چھوڑ کر بس ان کے پاس بیٹھی رہے۔ بیوی کے اس قسم کے طرز عمل سے ان کو دلاسہ ملتا ہے کہ ان کو چاہا جارہا ہے۔ ان کی پرواہ کی جارہی ہے۔

اصل میں ان شوہروں کی نفسیاتی الجھن یہ ہوتی ہے کہ وہ بیوی کے محتاج تو ہوتے ہیں مگر اس حقیقت کو قبول کرنے کا ان میں حوصلہ نہیں ہوتا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اس امر کا اعتراف کرنے سے ان کی توہین ہوگی۔ ان کو کمتر قسم کا مرد سمجھا جائے گا اور ان کا مذاق بھی اڑایا جائیگا۔ اس سے بچنے کیلئے وہ نہ صرف دوسروں کو بلکہ اپنے آپ کو بھی یہ یقین دلاتے رہتے ہیں کہ بیوی اور اہل خانہ پر ان کی حاکمیت پوری طرح قائم ہے۔ قابل محبت بیوی کو شوہر کی اس الجھن کا علم ہوتا ہے لہٰذا وہ اس کو کبھی یہ احساس نہیں ہونے دیتی کہ وہ بیوی پر دارومدار رکھتا ہے اور آزادانہ کردار ادا کرنے کے حوصلے سے محروم ہے۔ چنانچہ مثال کے طور پر بیوی ایسے شوہر کیلئے کپڑے جوتے اور استعمال کی دوسری چیزیں شوہر کیساتھ جاکرخرید کر لاتی ہے یہ اشیاءوہ اپنی پسند کے مطابق خریدتی ہے مگر شوہر کو بھی یہ تاثر دیتی ہے کہ یہ وہ چیزیں ہیں جو اس کو پسند ہیں اور اس کی پسند کو مدنظر رکھ کر خریدی گئی ہیں۔

صاف دلی

قابل محبت عورت کبھی مکر اور منافقت سے کام نہیں لیتی جب اس کوکوئی بات ناگوار گزرتی ہے تو وہ اس کو دل میں رکھ کر اپنا غصہ نکالنے کے مواقع تلاش نہیں کرنے لگتی بس وہ یہ کرتی ہے کہ جو بات اچھی نہیں لگی اس کا اظہار مناسب موقع پرمناسب انداز میں کردیتی ہے۔ جو دل میں ہوتا ہے کہہ دیتی ہے بات جہاں شروع ہوتی ہے وہیں ختم ہوجاتی ہے۔ وہ کوتاہی اور غلطی کو معاف کردیتی ہے اور بھول جاتی ہے۔ وہ شوہر کو جنسی لطف سے محروم کرکے سزا دینے کا خیال کبھی ذہن میں نہیں لاتی اور نہ ہی خود کو شوہر کے سپرد کرنے کو انعام یا صلہ سمجھتی ہے۔

پہل

قابل محبت عورت کو یہ پتہ ہوتا ہے کہ عورت ”نہ “کہنے کا حق رکھتی ہے۔ لہٰذا وہ شوہر کو ایسے اشارے دیتی ہے جو ”ہاں“ پر دلالت کرتے ہیں۔ ان اشاروں کا پیغام یہ ہوتا ہے کہ اگر تم مجھ سے پوچھو تو میں ہاں کہوں گی۔ پہلا قدم اس کو بھی اٹھانا چاہیے مگر وہ اس انداز سے پہلا قدم اٹھاتی ہے کہ یوں گمان ہوتا ہے کہ گویا پہل شوہر نے کی ہو۔

برداشت: قابل محبت بیوی کو بخوبی علم ہوتا ہے مرد عام طور پر کسی قسم کی خواہش کو برداشت کرنے کا زیادہ حوصلہ نہیں رکھتے۔ جونہی خواہش پیدا ہوتی ہے وہ اس کی تسکین چاہتے ہیں۔ چنانچہ قابل محبت بیوی اپنے اس علم سے مثبت انداز میں فائدہ اٹھاتی ہے۔

جنس

قابل محبت عورت جانتی ہے کہ اس کے شوہر کی زندگی میں جنس بہت اہم رولادا کرتی ہے لہٰذا اس کو یہ بھی علم ہوتا ہے۔ ساتھی کے طور پر اس کےشوہر کی اہلیت کا زیادہ دارومدار اس امر پر ہے کہ وہ خودشوہر کواپنی ضروریات کے متعلق بتائے۔ وہ اس کو بتائے کہکون سی بات سے اس کولطف ملتا ہے اور تسکین حاصل ہوتی ہے۔صرف ایسی صورت میں شوہر کی جنسیکارکردگی بہتر ہوسکتی ہے جبشوہر کو معلوم ہوگا کہ وہ بیوی کی تسکینکس طرح کرسکتا ہےاور اس کیلئے لطف و مسرت کا وسیلہ کس طرح بن سکتاہے تو یہبات خود اس کیلئے خوشی کا باعث بنے گی۔ اس عورت کو معلومہوتا ہے کہ شوہر کو انکار کیا جائے تو وہ محسوس کرتا ہے کہ گویا اسکو دھتکارا گیا ہے لہٰذا وہ شوہر کے تقاضے پر نہ چاہتے ہوئے بھیپرجوش ساتھی بن جاتی ہے۔

قابل محبت بیوی کو خبر ہوتی ہے کہ اگر اس نے اپنے نسوانی حسن ودلکشی کی دیکھ بھال چھوڑ دی اپنے آپ کو نظرانداز کرنا شروع کردیا تو شوہر کویہ تاثر ملے گا کہ وہ جنس سے بے نیاز ہوگئی ہے اور نتیجے کے طور پر اس نے شوہر کی پرواہ کرنا بھی چھوڑ دی ہے۔ وہ یہ بھی جانتی ہے کہ شوہر بیویوں کی جنسی گرم جوشی کی قدر کرتے ہیں اور اس پر ناز کرتے ہیں۔ لہٰذا بیویاں اپنی جنسی کشش بڑھانے کی کوشش کریں تو ان کو اچھا لگتا ہے۔ اس لیے قابل محبت بیوی اپنے آپ کو صحت مند سمارٹ اور پرکشش رکھتی ہے۔

یہ بات قابل محبت بیوی سے پوشیدہ نہیں ہوتی کہ اس کی طرح اس کا شوہر محبت کا بھوکا ہوتا ہے جب بیوی اس کے کام‘ مقاصد اور مشاغل میں حصہ لیتی ہے تو وہ خوش ہوتا ہے بیوی کو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ شوہر کو کوئی ایسا فرد چاہیے جو اس کی باتیں ہمدردی اور شوق سے سن سکے۔ وہ شوہر کی یہ خواہش خود پوری کردیتی ہے۔

رقیب: قابل محبت بیوی اس حقیقت کو کسی خفگی اور آزردگی کے بغیر قبول کرلیتی ہے کہ اس کا مرد دوسرے مردوں کی رفاقت کا طلب گار ہوتا ہے وہ اس کو فطری ضرورت سمجھتی ہے۔ وہ جانتی ہے کہ اس کے دوستوں کا ایک حلقہ ہے وہ سب مل کر بیٹھتے ہیں ہنستے کھیلتے ہیں‘ گپ بازی کرتے ہیں۔ وہ عورت ان مشغلوں کو اپنے بچوں کے کھیل کی طرح قبول کرتی ہے۔ وہ شوہر کے دوستوں کو اپنا رقیب نہیں سمجھتی۔

گلے شکوے

قابل محبت عورت جانتی ہے کہ مرد دوسروں کے ہاتھوں میں کھلونا بننا پسندنہیں کرتے۔ وہ نہیںچاہتے کہ دوسرے لوگ ان کو ناجائز طور پر استعمال کریں‘ ان کے ساتھ چالبازی سے کام لیں یا پھر دھونس کے ذریعے ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ عام عورتوں کا رویہ یہ ہوتا ہے کہ شوہر دہلیز پر قدم رکھتا ہے تو وہ گلے شکوے اور قسمت کا رونا شروع کردیتی ہیں۔ ان کے پاس مسائل کی پوری فہرست ہوتی ہے اور موقع محل دیکھے بغیر اس فہرست کو دہرانے لگتی ہیں۔ ایسی عورتیں گھر کو جہنم بنادیتی ہیں۔ شوہر ان پر توجہ دینے کی بجائے ان سے دور ہونے لگتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Claiming hair enhancement genes claims to be discovered
Previous Post بالوں کی افزائش سے متعلق جین دریافت کرنے کا دعویٰ
Next Post آئی ایم ایف کے خونی پنجوں سے کیسے نکلتے ہیں، طیب اردگان کی کیس سٹڈی
once, turkey, was, slave, of, IMF, and, caught, badly, in, IMF, iron, jaws, and, know, how, he, come out, of, these, iron, jaws

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.