yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

بلوچستان کے ننھے مصور

Web Editor February 19, 2018 1 min read
BALUCHISTAN, CHILDREN, CALLIGRAPHER, AND, PAINTERS
Share this:

یوسف عجب بلوچ

BALUCHISTAN, CHILDREN, CALLIGRAPHER, AND, PAINTERS

فنون لطیفہ میں جہاں ادب، شاعری، موسیقی اور دیگر فنون کی اپنی اہمیت ہے وہاں فن مصوری اور خطاطی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ ان فنون پر مہارت رکھنا ایک خداداد صلاحیت ہونے کے ساتھ ساتھ انسان کی اپنی محنت اور فن سے محبت کا ثبوت بھی ہے۔ موجودہ وقت میں جہاں مشینی انقلاب نے انسانوں کو بہت مصروف بنا کر اس کےلیے کئی آسانیاں پیدا کی ہیں وہاں کچھ کام ایسے بھی ہیں جنہیں سائنسی انقلاب نے متاثر تو کیا مگر ان کی اہمیت شاید کبھی ختم نہ ہوئی جن میں فن مصورری اور خطاطی شامل ہیں۔

بلوچستان کے تاریخی شہر اور قدیم بلوچستان کے دارالحکومت قلات میں دو ننھے پینٹر اور خطاط محمد یاسین اور خدا بخش نے اپنے ہم عمروں اور دیگر لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ساتویں جماعت کے یہ دونوں طلبا بیک وقت فن مصوری، خطاطی اور پینٹگ پر عبور رکھتے ہیں۔ محمد یاسین اور خدابخش کے والد ثناء اللہ پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں اور محکمہ تعلیم میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قلات کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ اسی کے ساتھ وہ خودایک اچھے پینٹر اور خطاط بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان ننھے تخلیق کاروں کو سیکھنے اور ان کے شوق کو پنپنے کا موقع مل رہا ہے۔ ان کے والد کے بقول گھر میں موجود کتابیں، خطاطی اور پینٹنگ کے نمونے اتنے زیادہ ہیں کہ ان کو روز رہنمائی کی ضرورت نہیں ہوتی۔

BALUCHISTAN, CHILDREN, CALLIGRAPHER, AND, PAINTERS

دونوں بچوں کا کہنا ہے کہ اسکول میں اساتذہ کی طرف سے کچھ خاص حوصلہ افزائی نہیں ہوتی مگر پھر بھی چند ایسے اساتذہ ہیں جو ہمارے کام کی قدر کرتے ہیں اور ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ مگر شہر سے باہر ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینے کےلیے ہمارے والد ہمیں لے کر جاتے ہیں۔ قابل تعریف بات یہ ہے کہ دونوں بچے خطاطی اور پینٹگ کے مقابلوں میں تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر جیت چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اسکول میں اپنے دیگر طالب علم ساتھیوں کی دلچسپی کو دیکھ کر ان کی مدد بھی کرتے ہیں۔

اپنے بچوں میں غیرمعمولی صلاحیتوں کے حوالے سے ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ قدرت کی طرف سے کچھ ایسی صلاحیتیں ہوتی ہیں جو نسل در نسل منتقل ہوتی رہتی ہیں۔ تاہم وہ مزید کہتے ہیں کہ انہوں نے ان کی صلاحیتوں کو ا بھارنے کےلیے دونوں بھائیوں کے درمیان مقابلے کا رجحان پیدا کیا ہے۔ البتہ فن خطاطی اور پینٹنگ ایک وقت طلب کام ہے تو ان کی کوشش رہی ہے کہ وہ اس فن سے دور بھی نہ رہیں اور ان کی تعلیم بھی متاثر نہ ہو۔

BALUCHISTAN, CHILDREN, CALLIGRAPHER, AND, PAINTERS

جب ان ننھے فنکاروں کی تعلیم اور مستقبل کے حوالے سے ان کے والد سے بات ہوئی تو انہوں نے چند خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں فنون لطیفہ میں خطاطی، پینٹنگ اور مصوری کو حکومت کی طرف سے کوئی خاطرخواہ سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ یہ فن میرے بچوں کا ذریعہ معاش نہیں بن سکتا۔ تو میری کوشش ہے کہ میں انہیں اعلی تعلیم دلواسکوں یا انہیں سی ایس ایس کے امتحانات میں حصہ لینے کےلیے تیار کرلوں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھرنے کا موقع ملے۔

نوٹ: یس اردو نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

یوسف عجب بلوچ BALUCHISTAN, CHILDREN, CALLIGRAPHER, AND, PAINTERS

یوسف عجب بلوچ ایوارڈ یافتہ صحافی اور تربیت کار ہیں۔ وہ 2017 میں آگہی ایوارڈ اور کمالِ صحافت کا اعزاز ’’لب آزاد‘‘ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ آپ جامعہ بلوچستان میں ایم فل کے طالب علم ہیں جبکہ براہوی اور انگریزی میں تین کتابیں بھی تصنیف کرچکے ہیں۔ آپ آن لائن انگریزی روزنامہ ’’بلوچستان پوائنٹ‘‘ کے بانی بھی ہیں جس کا آغاز 2010 میں کیا گیا۔

بشکریہ :ایکسپریس

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
IMPACT, OF,, DRUGS, ON, TEEN, AGERS, BY, ZAIN ALI
Previous Post ناپختہ ذہن پر نشے کے اثرات
Next Post جذبہ ایمانی
EMOTIONS, OF, FAITH, BY, SYED, SHARJEEL, QURESHI

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.