yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

چند بازاری غذائوں سے پرہیز کریں

Web Editor October 19, 2018 1 min read
Avoid a few carriers
Share this:

پاکستانی شہروں میں آباد بہت سے خاندان عموماً رات کو ہوٹلوں، ریستورانوں، کیفے وغیرہ میں کھانا کھاتے ہیں اور اس میں مستقل اضافہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔ تاہم یہ ضروری ہے کہ وہ ایسے کھانوں سے پرہیز کریں جو بہت زیادہ نمک، چینی، تیل، اضافی  اور تحفظی رکھتے ہیں۔ ورنہ یہ کھانے بہت جلد انھیں بیمار کر ڈالیں گے۔ ایسی ہی کچھ غذاؤں کا تعارف درج ذیل ہے۔

چکن نگٹس
یہ غذا بچوں بڑوں، سبھی میں مقبول ہے۔ مزے دار اور منہ میں پانی بھر دینے والی ہوتی ہے۔ مگر اس میں رچا بسا تیل، نمک، چکنائی اور تحفظی مادے اسے صحت کے لیے خطرناک بنا ڈالتے ہیں۔ لہٰذا چکن نگٹس ہمارے بدن کو کچھ غذائیت فراہم نہیں کرتے۔ اس سے بہتر ہے کہ مرغ کا سادہ سالن کھا لیجیے۔

فرنچ فرائیز
تیل میں خوب تلی گئیں آلو کی یہ قاشیں بھی ہمارا من بھاتا کھا جا ہے۔ لیکن یہ غذا بہت زیادہ حرارے (کیلوریز) رکھتی ہے اور یہی امر اسے صحت کے لیے نقصان دہ بنا ڈالتا ہے۔ مزید براں فرنچ فرائیز ہمیں کوئی غذائیت بھی فراہم نہیں کرتے بلکہ ہمیں فربہ کرتے اور ہمارے خون میں شکر کی سطح بڑھاتے ہیں۔

سفید چاول
چونکہ دکانوں سے سفید چاول بآسانی مل جاتا ہے، لہٰذا پاکستان میں یہی سب سے زیادہ پکتا ہے۔ مگر تیار (پروسیس) شدہ ہونے کے باعث سفید چاول بہت کم غذائیت رکھتا ہے۔ لہٰذا اس سے بس پیٹ بھرنا ممکن ہے، ورنہ یہ ہمیں صحت عطا نہیں کرتا۔ اس کے بجائے بھورے سے چاول میں زیادہ معدنیات و حیاتین ہوتے ہیں۔ گو وہ زیادہ مہنگے ہوتے اور دیر سے پکتے ہیں۔ جب کہ سفید چاول چند منٹ میں پک جاتے ہیں۔

آلو کے چپس
یہ قتلے بچے بڑے بصد شوق کھاتے ہیں۔ بلکہ کچھ نہ پکا ہو تو آلو کے چپس ہی کھائے جاتے ہیں۔ مگر یہ کھانا بھی چکنائی، نمک اور تحفظوں سے مالا مال ہوتا ہے۔ نیز اس میں حرارے خوب بھرے ہوتے ہیں اس لیے یہ چسکے دار غذا تو ہے مگر ہمارے بدن کو فائدہ نہیں پہنچاتی۔ لہٰذا اس سے پرہیز ہی بہتر ہے۔

کولا بوتلیں
کبھی کبھار بوتل پینا تو قباحت کی بات نہیں لیکن روزانہ دو تین بوتلیں پینا معمول بنا لینا مضر صحت ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ان میں موجود مصنوعی مٹھاس اور دیگر مادے بڑے نقصان دہ ہیں۔ اگر آپ تندرستی اور خوش و خرم زندگی چاہتے ہیں تو ہر قسم کی حتیٰ کہ ڈائیٹ بوتلوں سے بھی دور رہیے۔

تلا گوشت
بہت سے ہوٹل والے سرخ یا سفید گوشت کی ڈشیں غیر معیاری تیل میں تلتے ہیں۔ نیز کھانا چسکے دار بنانے کے لیے غذا میں مختلف کیمیائی مادے بھی ملائے جاتے ہیں۔ چناں چہ یہ عمل گوشت والے بازاری کھانوں کو صحت کے لیے مضر بنا ڈالتا ہے۔ ان سے بہتر گھر میں صاف ستھرے طریقے سے پکا ہوا گوشت ہے۔

ڈبوں میں بند اناج
آج کل مختلف اناج مثلاً مکئی، جئی وغیرہ تیار شدہ اور ڈبوں میں پیک ملتے ہیں۔ لوگ عموماً انھیں ناشتے میں دودھ کے ساتھ کھاتے ہیں۔ لیکن یہ تیار شدہ اناج اضافی شکر، تحفظی مادے اور بہت کم ریشہ (فائبر) رکھتے ہیں۔ لہٰذا یہ ہمارے بدن کو کوئی غذائیت نہیں دیتے۔ البتہ ایسا تیار شدہ اناج مفید ہے جو زیادہ سے زیادہ ریشہ فراہم کرے۔

مخلوط کافی
کئی مرد و زن مخلوط کافی پسند کرتے ہیں۔ لیکن ایسی کافی کی صرف ایک پیالی 300حرارے رکھتی ہے۔ لہٰذا یہ انسان کو فربہ کرنے کا سہل نسخہ ہے۔ اگر آپ کافی پینا ہی چاہتے ہیں تو سیاہ  والی نوش کریں۔ سیاہ کافی کی ایک پیالی صرف پانچ حرارے رکھتی ہے۔

مارجرین
چکنائی سے بھرپور مکھن کا نعم البدل سمجھ کر سیکڑوں لوگ مارجرین استعمال کرتے ہیں مگر آپ کو تندرستی چاہیے ہے تو اسے نہ اپنائیے۔ وجہ یہ ہے کہ مارجرین کثیر مقدار میں ٹرانس فیٹس  کی حامل ہوتی ہے جو انسان کو کئی بیماریوں کا شکار بنانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Lokat benefits
Previous Post لوکاٹ کے فوائد
Next Post بنائیں اپنی ہڈیاں مضبوط
Make your bones strong

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.