yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرارپاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار
    • نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردارنئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار
    بین الاقوامی خبریں
    • خلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشافخلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشاف
    • فرانس کے سابق میئر جوکیم پیوئیو پر نابالغ بچوں سے جنسی زیادتی کے تازہ الزامات، دو نئے گواہ سامنے آئےفرانس کے سابق میئر جوکیم پیوئیو پر نابالغ بچوں سے جنسی زیادتی کے تازہ الزامات، دو نئے گواہ سامنے آئے
    شوبز
    • معروف گلوکار نثار ویناڈ 44 سال کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے، پرفارمنس سے چند گھنٹے قبل دم توڑا##معروف گلوکار نثار ویناڈ 44 سال کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے، پرفارمنس سے چند گھنٹے قبل دم توڑا ##
    • مومینہ اقبال اور ساقب چدھڑ تنازع: ایم پی اے نے بہنوں پر سنگین الزامات عائد کر دیےمومینہ اقبال اور ساقب چدھڑ تنازع: ایم پی اے نے بہنوں پر سنگین الزامات عائد کر دیے
    مقامی خبریں
    • پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرارپاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار
    • نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردارنئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

بھارت کی شکست، کوہلی کی جیت

Yes 1 Webmaster December 15, 2014 1 min read
Syed Salman Ghani
Share this:
Syed Salman Ghani
Syed Salman Ghani

تحریر: سلمان غنی

آسٹریلیا اور بھارت کا ایڈیلیڈ ٹیسٹ فلپ ہیوز کی موت کی وجہ سے جس انتہائی غمزدہ اور افسردہ ماحول میں شروع ہوا تھا، اتنے ہی سنسنی خیز اور دلچسپ انداز میں اپنے اختتام کو پہنچا۔ میچ کے آخری سیشن کے آغاز تک دونوں ٹیموں کے لیے تمام نتائج ممکن تھے، کوئی بھی جیت سکتا تھا، کسی کو بھی شکست ہو سکتی تھی اور مقابلہ بغیر کسی نتیجے تک پہنچے بھی اختتام کو پہنچ سکتا تھا، ایسے مقابلے شاذونادر ہی دیکھنے کو ملتے ہیں، اور اسی صورت میں کہ جب دونوں ٹیمیں جارحانہ رویہ اپنائیں اور ایک دوسرے پر غالب آنے کے لیے ہر صورت میں جیت کی طرف پیش قدمی کریں۔ آسٹریلیا اس انداز کے کھیل کے لیے جانا جاتا ہے۔

وہ کھیل کے ہر شعبے میں حریف پر غلبہ قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کے لیے نفسیاتی اور جذباتی حربہ بھی استعمال کرتا ہے کہ تاکہ مخالف ہر محاذ پر ایسا سرنگوں ہوجائے کہ وہ چاہتے ہوئے بھی سر نہ اٹھا سکے۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز جب مچل جانسن کا زبردست بائونسر ویراٹ کوہلی کے ہیلمٹ پر لگا تو میدان میں موجود آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کے ردعمل کوچند سابق کھلاڑیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا، صرف اس لیے کہ یہ ان کے مزاج اور فطرت کے خلاف تھا۔ پھر اس طرح کا ” ہمدردانہ رد عمل” حریف بلے باز کے حوصلے بلند کرتا، نیز حریف پر خوف کے اثرات بھی زائل ہوتے۔ بہرحال، اگلے ہی دن ورون آرون اور ڈیوڈ وارنر کے مابین گرما گرمی سے یہ ٹیسٹ بالکل وہی رخ اختیار کرگیا، جیسا کہ بھارتـآسٹریلیا مقابلے ہوتے ہیں۔

مہندر سنگھ دھونی کی عدم موجودگی میں قائم مقام کپتان ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت بھارت کی جارح مزاجی قابل ستائش تھی لیکن درحقیقت میچ کے نتیجہ خیز ہونے میں اصل کردار آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک کی جرات مندی کا تھا۔ کلارک، جو جیت کے لیے خطرات مول لینے سے کبھی نہیں کتراتے، انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی انفرادیت قائم رکھی۔ بالکل اسی طرز پر ویراٹ کوہلی نے ایک ایسی اننگز تراشی، جو بھارت کی روایات کے بالکل خلاف تھی۔ مرلی وجے کے ساتھ کھیل کے آخری دورانیہ میں وہ بھارت کو بظاہر ناممکن نظر آنے والی جیت کے قریب لے آئے تھے۔ اگر اس مقام پر دو چار بھارتی بیٹسمین ڈٹ جاتے، تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔

تاہم یہ ایک ایسی شکست تھی، جس میں ہارنے والا کپتان شکست کے باوجود سرخرو رہا۔درحقیقت آخری روز 365 رنز کے ہدف کا تعاقب، وہ بھی ایسے تین تجربہ کار گیندبازوں کے سامنے کہ جنہوں نے ماضی قریب میں آسٹریلیا کو کئی فتوحات سے ہمکنار کیا، ناممکن نہ سہی لیکن مشکل ترین کام تھا۔ اس کا اندازہ لگانے کے لیے یہی کافی ہے کہ بھارت کے تمام گیندبازوں نے دونوں اننگز میں آسٹریلیا کی صرف 12 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میچ میں ناتھن لیون نے تن تنہا بھارت کے 12 بلے بازوں کو آئوٹ کیا۔۔ بھارت کے لیے ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

مثبت اور جارحانہ انداز کی کرکٹ طویل عرصے سے بھارت میں مفقود دکھائی دے رہی تھی، لیکن کوہلی کی کپتانی میں یہ جذبہ واضح طور پر نظر آیا۔ اگر بھارت اس کارکردگی کا تسلسل قائم رکھنے میں کامیاب رہا تو کوئی وجہ نہیں کہ اس مرتبہ بھارت حریف کو ناکوں چنے چبوانے پر مجبور کرے اور آسٹریلیا کے میدانوں پر ملنے والی گزشتہ ہزیمتوں کے داغ بھی دھل جائیں۔

اب ذرا اس مقابلے کی چند تلخ حقیقتیں بھی ملاحظہ کیجیے۔ بھارت نے جیت کے بہت قریب پہنچ کر چند ایسی فاش غلطیاں کیں، جس نے آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کرنے میںاہم کردار اد ا کیا۔۔ جب آخری سیشن کا کھیل شروع ہوا تو بھارت کو 37 اوورز میں 159 رنز کی ضرورت تھی۔ مرلی وجے اور ویراٹ کوہلی بہت عمدگی کے ساتھ تمام گیندبازوں کا سامنا کررہے تھے۔ چائے کے وقفے کے بعد ایک ہی اوور میں مرلی وجے اور اجنکیا راہانے کے آئوٹ ہونے سے بھارت کو دھچکا ضرور پہنچا لیکن کریز پر ویراٹ کوہلی کے ساتھ دو مرتبہ ون ڈے ڈبل سنچریاں بنانے والے روہیت شرما موجود تھے، اور اس وقت تک رہے جب تک کہ بھارت کو آخری 21 اوورز میں صرف 90 رنز کی ضرورت تھی۔

اگر ایک۔ایک، دو۔دو رنز دوڑنے کا سہارا بھی لیا جاتا تو بھارت باآسانی پندرہویں یا سولہویں اوور میں اس ہدف کو حاصل کرلیتا۔ لیکن قریب آتی ہوئی جیت کو دیکھ کر بھارت کے بلے بازوں کے ہاتھ پیر پھول گئے اور آسٹریلیا نے اس کاپورا پورا فائدہ اٹھا کر بساط لپیٹ دی۔ روہیت تو جال میں پھنسے ہی لیکن وریدھمن ساہا نے جس طرح اوور میں 15 رنز ملنے کے باوجود آخری گیند پر ایک اور چھکا لگانے کی کوشش کرکے وکٹ گنوائی، وہ ایک انتہائی مایوس کن اور دلخراش منظر تھا۔ پھر جو کسر رہ گئی تھی وہ اگلے اوور میں ویراٹ کوہلی (141 رنز) کے ڈیپ اسکوائر لیگ پر دیے گئے

کیچ سے پوری ہوگئی اور بھارت کچھ ہی دیر میں باقی تین وکٹیں بھی پیش کرکے مقابلہ 48 رنز سے ہارگیا۔فیصلہ کن لمحات میں اتنی فاش غلطیاں کرنے کی وجہ سے ہی بھارت صرف 73 رنز کے اضافے سے 8 وکٹوں سے محروم ہوا۔ اگر اسی مقام پر آسٹریلیا ہوتا تو شاید ہر گز اپنے ہاتھ سے جیت کو نہ نکلنے دیتا۔ اب سب کی نظریں اگلے بدھ سے برسبین پر جمی ہوں گی، جہاں حقیقی اندازہ ہوگا کہ بھارت نے ایڈیلیڈ سے ملے اسباق کا فائدہ اٹھانا سیکھا ہے یا وہ دوبارہ ایسی غلطیاں دہرا کر سیریز میں مزید خسارے سے دوچار ہوگا۔

تحریر: سلمان غنی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shahbano Mir
Previous Post کب بنے گا نیا پاکستان؟
Next Post پاکستانی اشرافیہ اور عام آدمی
Aqeel Ahmed Khan Lodhi

Related Posts

پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار

پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار

September 8, 2026
نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار

نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار

September 8, 2026
عمران خان کی بہنوں عالیہ اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمات کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

عمران خان کی بہنوں عالیہ اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمات کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

September 8, 2026
خلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشاف

خلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشاف

September 7, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.