yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

توجہ ہرعورت کو اچھی لگتی ہے

Web Editor February 19, 2018 1 min read
ATTENTION, IS, GOOD, FOR, EVERY, WOMAN, BY, MADIHA, AUN
Share this:

مدیحہ عدن

ATTENTION, IS, GOOD, FOR, EVERY, WOMAN, BY, MADIHA, AUN

 ڈرامے کے ڈائلاگ ’’توجہ ہر عورت کو اچھی لگتی ہے‘‘ میں مجھے بہت حد تک حقیقت نظر آئی، بحثیت عورت میں نے بھی اپنے اندر اس چیز کو کئی بار محسوس کیا۔ عورت کو ہمیشہ سے توجہ کا مرکز بننا اچھا لگتا ہے، یہ عورت کی فطری کمزوری سمجھ لیں یا اس کے نفس کا لالچ، لیکن وہ ہر چھوٹے سے چھوٹے عمل میں بھی داد وصول کرنا چاہتی ہے اور حوصلہ افزائی کی منتظر رہتی ہے۔ اس چھوٹی سی تمنا کی تکمیل کےلیے طرح طرح کے جتن کرتی نظر آتی ہے۔ کبھی من پسند کھانے بنا کر تو کبھی خوبصورت لباس زیب تن کرکے، تو کبھی اپنی دماغی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے۔ ہر صورت میں وہ اپنی ذات کو محور بنا کے اپنے اردگرد کے کرداروں سے بس توجہ ہی تو چاہ رہی ہوتی ہے۔

لیکن عورت اس توجہ کے معاملے میں ہمیشہ سے بڑی جلدباز واقع ہوئی ہے۔ اس کو حوصلہ افزائی اور داد کی وصولی فوراً چاہیے ہوتی ہے۔ اور چاہیے بھی تصدیق شدہ، شائشتہ الفاط کی ادائیگی کی صورت میں۔ جبھی یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ سوشل میڈیا پہ عورتیں اپنی تصاویر مردوں کے مقابلے میں زیادہ پوسٹ کرتی ہیں، جہاں انہیں اپنی چھوٹی سی ’’سیلفی کاوش‘‘ کا صلہ چند سکینڈز میں لائیکس اور حوصلہ افزاہ کمنٹس کی صورت میں مل جاتا ہے، اور یہی اس کے ذہنی اعصاب کو سکون بخشتا ہے۔

عورت کےلیے عصرِحاضر کے تقاضوں میں اچھی گفتگو، پختہ سوچ، بھلی شکل و صورت، عمدہ لباس اور کیرئیر اورینٹڈ ہونا بھی ضروری سمجھا جاتا ہے۔ جیسے جیسے انسان ماڈرن ازم کی طرف آیا، عورتوں کی خوبیوں اور صلاحیتوں کے معیار بھی بدلتے چلےگئے۔ اب روٹی چولہا، سلیقے سے گھر داریا اور بچے پال لینا کوئی خاص معیار نہیں رہا۔ میڈ، کلینر، کُک، خانساماں کی صورت میں ہر کام کا متبادل وجود میں آچکا ہے۔ یہ ہماری ماؤں کا زمانہ تھا جب دن بھر روٹی چولہا کرکے ایک داد کی منتظر ہوتی تھیں کہ آج کھانے میں نمک بالکل برابر تھا۔

آج کی عورت کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کےلیے خاصے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور اکثر عورتیں یہ کام صرف توجہ کے حصول کےلیے نہیں کر رہی ہوتیں، بلکہ وہ اپنی تمام تر کوشش اور جدوجہد کے بعد داد کی وصولی کی منتظر ضرور ہوتیں ہیں اوراپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پہ توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

لیکن کچھ عورتوں کےلیے یہ توجہ لاحاصل تمنا بن جاتی ہے۔ پھر اس تمنا کو پا لینے کےلیے وہ اپنے اندر کچھ ایسا تلاش کرتی ہے، جو فوراً سب کی توجہ کا مرکز بن جائے۔ اس ضمن میں وہ عورت اپنے اندر کئی صلاحتیں ڈھونڈ نکالتی ہے۔ فطری، ذہنی، جسمانی اور جذباتی۔ ایسی عورتوں کی جلد باز فطرت بغیر ذہنی و دماغی محنت کے کچھ شارٹ کٹ راستے تلاش کرتی ہے۔ اور ایسے میں اس کے پاس اپنی سب سے قیمتی شے اس کا جسم ایسا محور ہوتا ہے جس کی وہ سرِعام نیلامی کرتی ہے۔

اس ضمن میں خاص کر مغرب کی عورت کا ایک سرسری سا جائزہ لیا جائے تو اُس معاشرے میں اب کوئی ایسی چیز نہیں رہی جو مرد کے مقابلے میں عورت نہ کرسکے۔ مرد و عورت کی کام کرنے کی صلاحتیں تقریباً ایک جیسی ہو چکی ہیں، سوائے جنسی خدوخال کے کوئی خاص فرق نہیں رہا۔ ایسے میں عورت اسی فرق کو زیادہ نمایاں کرنے کے درپے ہے جو اسے مردوں سے مختلف بناتا ہے۔ تبھی آج مغرب کی عورت لباس کو مختصر سے مختصر کرکے توجہ کا مرکز بنتی نظر آتی ہے۔

،مرد عورت کے جسم کی وجہ ہی سے تو اس کی طرف سب سے زیادہ راغب ہوتے ہیں۔ مرد کی فطرت ہے کہ وہ عورت کو اس کے ظاہری حسن کی وجہ سے پسند کرتا ہے دوسرے الفاظ میں مرد کی جنسی خواہش عورت کے ظاہری خدو حال اور جسمانی خوبصورتی دیکھ کر ہی جاگتی ہے۔ بے شک ہر مرد کا معیار اور اس کی فطرت الگ ہوتی ہے، لیکن بنیادی وجہ یہی ہوتی ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال کِم کردیشان ہے، جس نے اپنے علم یا دماغی صلاحیت سے اپنا آپ نہیں منوایا بلکہ اپنے جسمانی خدوخال کو مختلف سانچوں میں ڈھال کے وہ آئے روز مختلف اخبار و میگزین کے سرِورق کی زینت بنی رہتی ہے۔

یہ مغربی معاشرے کے وہ ڈارک شیڈز ہیں جسے آزاد معاشرے کا نام دے کر، جس میں عورت کسی قید کے بغیر آزاد زندگی بسر کر رہی ہے، کی تقلید کی طرف ہمیں مائل کیا جاتا ہے۔ جب معاشرے کے اصول فطرت سے ہٹ کے انسان کے ایجاد کردہ معیار پہ رکھ دیا جائے تو فراق کے کئی راستے ڈھونڈے جاتے ہیں۔ حرص، بھڑاس، خود غرضی اور مفاد پرستی کے حصول کی کشمکش نے مغربی معاشرے کا سارا توازن ہی بگاڑ کے رکھ دیا ہے۔ ایک توجہ حاصل کرنے کا حریص بن کے رہ گیا تو دوسرا جنسی خواہشات کا بے لگام گھوڑا بنے ہر وقت ہانپتا پھرتا ہے۔ دونوں بغیر نکیل کے نام نہاد آزاد معاشرے میں کیسی آزادانہ زندگی گزار رہے ہیں۔ خواہشات و خیالات پہ مبنی آزاد زندگی۔ بغیر کسی قیدو بند کے دو آزاد جنس اپنے اپنے مفاد کے حصول میں گامزن۔

نوٹ: یس اردو نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

ATTENTION, IS, GOOD, FOR, EVERY, WOMAN, BY, MADIHA, AUNمدیحہ عدن

میری سوچ ایک خاص زاویئے سے لی گئی ہے جومیرے اردگرد ماحول کی عکاس ہے؛ اور اس بات کی کہ ایک عام پاکستانی عورت کیا سوچتی ہے اور معاشرے کی تصویر کو وہ کس رُخ سے دیکھتی ہے۔ میری مزید تحریریں TheWayIThinkBlog.wordpress.com پر پڑھی جاسکتی ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
INDIA, BLAST, IN, A, MARRIAGE, PARTY, EIGHTEEN, DIED
Previous Post بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دھماکا، 18 افراد ہلا
Next Post چائے کی ٹر ے
TRAY, OF, TEA, AND, COFFE, BY, SABA ANAYAT NAZ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.