yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

عاصمہ جہانگیر کا سویڈش انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل آفیئرز میں خطاب

Yes 2 Webmaster December 5, 2014December 5, 2014 1 min read
Asma Jahangir
Share this:
Asma Jahangir
Asma Jahangir

تحریر : ڈاکٹر عارف محمود کسانہ
پاکستان کی معروف قانون دان، سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور حقوق انسانی کے لیے مصروف جدوجہد عاصمہ جہانگیر نے سٹاک ہوم میں سویڈش انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل آفیئرز میںخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ہونے والے گیارہ ستمبر کے واقعہ نے دنیا میں بہت کچھ بدل دیا ہے اور حقوق انسانی کے حوالے سے بھی حالات مزید ابتر ہوئے ہیں۔ بہت سے ایسے لوگوں کوبھی انسدا دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے جو اس میں ملوث بھی نہیں تھے۔ ہر ایک کو قانونی امداد ملنی چاہیے اور مشتبہ لوگوں کے ساتھ حقیقی دہشت گردوں کا سلوک نہیں کرنا چاہیے اور اس سلسلہ میں انہوں نے امریکی رویہ پر کڑی تنقید بھی کی اور پاکستانی حکومتوں کے کردار کو آڑے ہاتھوں لیا جنہوں نے لوگوں کر پکڑ پکڑ کر سی آئی اے کے حوالے کیا جنہیں وہ گونتانامابے لے جاتے رہے۔ دوسرا تقصان یہ بھی ہوا کہ پاکستان میں سیکورٹی اور خفیہ ادراوں کو کھلی چھٹی مل گئی اور انہوں نے لاتعداد لوگوں کو غائب کردیا جن میںبلوچستان سے بھی بہت سے لوگ شامل ہیں۔ عدالتوںنے محض میڈیا کے لیے زبانی باتیں کیں لیکن حقیقت میں کچھ نہ کیا۔

عاصمہ جہانگیر نے بھارت پر تنقید کی کہ وہاں بھی حقوق انسانی کی صورت حال بہتر نہیںاور صحافیوں کو تشدد اور دبائو کا سامنا ہے اس سلسلہ میں انہوں نے علی گڑھ بوائے کی مثال بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں صحافیوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ حقوق انسانی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ منتخب حکمران بھی بے بس ہیں جبکہ نان سٹیٹ ایکٹرز اپنا کرادار ادا کرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے قبل اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں مجھے جو بریفنگ دی گئی اس میں یہ کہا گیا کہ حقوق انسانی کو ایشیائی نقطہ نظر سے دیکھیں نہ کہ یورپی انداز سے لیکن میں نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ مذہبی شدت پسندی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ بھارت میں بھی مذہب کے نام پر قتل ہوتے ہیں ا ور آزادی رائے حاصل نہیں ہے۔

پاکستان میں موجود توہین مذہب کے قانون کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس وقت مذہبی شدت پسندی کے ماحول میں اس کو قانون کو تبدیل کرنا مناسب نہیں۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی حقوق انسانی کی صورت حال خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کا مطلب بالادست طبقہ کی گرفت نہیں بلکہ معاشی انصاف اور آزادی رائے کے بعد قانون کا اطلاق ہے۔ اب آمروں کے لیے کوئی جگہ نہیں لیکن سول حکومتوں کو بھی عوامی مسائل حل کرنا ہوں گے لیکن بدقسمتی سے حکومتیں اس معیار پر پورا نہیں اتر رہیں۔ حالیہ کوٹ رادھاکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ مذہبی جماعتوں نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا عورتوں کے حوالے سے مختلف قوانین نے پیچیدہ صورت حال بنا دی ہے۔ گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر قتل بھی بعض اوقات مذہبی تعلیمات کی آڑ میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا دراصل مذہب کی غلط تشریح نے صورت حال خراب کررکھی ہے اور المیہ یہ ہے کہ تعلیم یافتہ روشن خیال افراد کی بجائے قدامت پرست علما ء کی تشریح ہی کو قبولیت عام ہے۔ سویڈن کو انسانی حقوق اور پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ اس موقع پرمقامی صحافی اور کالم نگار عارف کسانہ نے سوال کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں اور وہاں عورتوں اور بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر وہ کیوں خاموش ہیں۔

عارف کسانہ نے سیمینار میں موجود سویڈش حقوق انسانی کے اداروں اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم سے بھی اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لیں۔ اس سوال کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں جموں کشمیر کے دونوں جانب حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے جو زیادہ تر بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ہیں۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان واحد علاقہ ہے جہاں سیاسی قیدی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے حقوق انسانی کے سنگین مسائل کھڑے کررکھے ہیں جس کا مشاہدہ خود انہوں نے اپنے وہاں دورہ کے دوران کیا تھا۔وہاں کی عورتوں بہت جبر کا شکار ہیں۔ عارف کسانہ کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وہ صورت حال کی بہتری کے لیے مکمل پر امید ہیں اور آنے والے وقت میں وہاں حالت بہتر ہوں ہوں گے۔

ایک مضبوط جمہوریت اور قانون کی بالا دستی کے ساتھ عدالتی طریقہ کار میں بھی اصلاح ہوگی۔ سیمنار سے ایشین ہیومن رائیٹس کمیشن کے باصل فرنیڈو نے بھی خطاب کیا۔ یکم دسمبر کو سویڈش پارلیمنٹ میں عاصمہ جہانگیر کو لولی ہوڈ ایوارڈ جسے متبادل نوبل انعام کہا جاتا ہے دیا جائے گا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی وہ پہلی شخصیت ہیں جنہیں یہ ایوارڈ مل رہا ہے۔

Arif Kisana
Arif Kisana

تحریر : ڈاکٹر عارف محمود کسانہ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Shahbaz Sharif
Previous Post فوری انصاف کیلئے پولیس رویے میں تبدیلی، کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ ضروری ہے، شہباز شریف
Next Post جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملک کے لئے زہر قاتل ہے، احسن اقبال
Ahsan Iqbal

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.