yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

رات گئے (ن) لیگی رہنما کی دھاڑیں مار کر رونے کی آوازیں ۔۔۔ اٹک جیل سے حنیف عباسی کو کیوں نکالا گیا؟ عارف نظامی اصل وجہ سامنے لے آ ئے

Web Editor October 5, 2018 1 min read
Arif Reza came to the real cause
Share this:

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حنیف عباسی کی اٹک جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی رعایت کے مترادف ہے، اٹک جیل انتہائی سخت، مارشل لا کے دور میں اسحاق ڈار رات بھر روتے رہتے اور ان کی آہ فغاں اٹک جیل میں گونجتی رہتی، اسحاق ڈار نے اٹک جیل سے جان چھڑانے کیلئے شریف برادران کے خلاف بیان حلفی لکھ کر دیدیا تھا، معروف صحافی عارف نظامی کا انکشاف کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کی اٹک جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی رعایت کے مترادف ہے ۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ اٹک جیل بہت سخت جیل ہے اور مشرف کے مارشل لا کے دور میں وہاں اسحاق ڈار سمیت کئی ن لیگی قید تھے جن میں خواجہ آصف و دیگر بھی تھے ۔ اٹک جیل میں آواز گونجتی ہے اور اسحاق ڈار اٹک جیل میں رات بھر آہ فغاں کرتے رہتے اور ان کے دھاڑیں مار کر رونے کی آوازیں پوری جیل میں گونجتی رہتی تھیں۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اٹک جیل کی سختی برداشت نہیں کر سکے اور انہوں نے بیان حلفی دیکر اپنی جان چھڑائی اور ان کو پھر گھر میں ہائوس اریسٹ رکھا گیا تھا ۔ ان کا ہائوس اریسٹ نرم تھا اور میں نے ان سے وہاں جا کر کئی ملاقاتیں کی ہیں۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل تو نہیں مگر کوٹ لکھپت جیل لاہور بھیجا گیا جو کہ اٹک جیل سے بہت بہتر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف صلح جوئی کے حامی ہیں اور،

اس حوالے سے کام بھی کر رہے ہیں ،نواز شریف نے انہیں کہا ہے کہ آپ کوشش کر کے دیکھ لیں۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نہایت خاموشی سےمقتدر حلقوں سے معاملات درست کرنے کیلئے رابطے میں ہیں اور ان کے بیک چینل رابطے میرے ذاتی علم میں بھی ہیں مگر ان کی تمام کوششوں کو اس وقت نقصان پہنچا ہے جب رانا مشہود کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف کی جانب سے ’نو کمنٹس‘کہا گیا ہے اس سےاس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ نواز شریف کی جانب سے مقتدر حلقوں کیساتھ شہباز شریف کو رابطوں پر آمادگی اور حمایت حاصل ہے۔ نواز شریف بیگم کلثوم نواز کی فوتگی کی وجہ سے ان کے چالیسیوں تک سیاسی معاملات میں نہیں بول رہے، عارف نظامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا یہ تھوڑا سا سٹرٹیجکلی پسپائی اختیار کر چکے ہیں۔ رانا مشہود نے اپنی ناعاقبت اندیشی سے مقتدر حلقوں کیساتھ رابطوں کو اپنی ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے نقصان پہنچایاہے۔ واضح رہے کہ اکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی رہنما رانا مشہود احمد خاں کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا مشہود کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے،بیان کا مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت سے تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیان قابل حیرت اورباعث تعجب ہے۔رانا مشہود سے ان کے بیان پر جواب طلب کیا جا رہاہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہدو ماہ بعد اس پوزیشن میں ہوں گے کہ دوبارہ حکومت بنا سکیں ،ہم ڈیل کرنے والے نہیں بلکہ اصولوں پر چلنے والے لوگ ہیں ، جنہوں نے پی ٹی آئی پر گھوڑا سمجھ کر ہاتھ رکھا انہیں سمجھ آ گئی ہے کہ یہ خچر نکلا ہے ۔نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی کو اکثریت دی گئی یہ ساری دنیا کو پتہ ہے اور اب یہ سوچ پیدا ہورہی ہے کہ یہ لوگ ڈلیور نہیں کر پائے ۔ پی ٹی آئی والوں نے جو جھوٹ بولے وہ ایکسپوز ہو رہے ہیں ۔لوگوں کو جھوٹ بول کر پی ٹی آئی میں شامل کرایا گیا ،آزاد امیدواروں سے جو وعدے کیے گئے وہ وفا نہیں ہوئے اور وہ اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

ان کو یہ بھی پتہ چل گیا ہے کہ شہباز شریف بہتر وزیر اعظم ہو سکتے تھے اور آج کی حکومت سے کہیں بہتر کارکردگی دکھا رہے ہوتے ۔ انہوں نے اس سوال کہ آپ کی ڈیل ہو گئی ہے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیل کرنے والے لوگ نہیں ہیں ہم اصولوں پر چلنے والے لوگ ہیں ۔جس اسٹیبلشمنٹ کی بات کی جاتی ہے وہ بھی ہمارا ہی حصہ ہیں ہمارے ہی لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہضمنی انتخابات ہو رہے ہیں جس میں جھوٹ کا بخار ایکسپوز ہوجائے گا اور (ن) لیگ بہتر کارکردگی دکھائے گی ۔ اس کے علاوہ پنجاب میں پچاس سے زائد پٹیشنز پڑی ہیں اور نئے قانون کے مطابق ان کا چھ ماہ میں فیصلہ ہونا ہے اور پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔آئندہ دو ماہ بڑے اہم ہیں اور بہت بڑی تبدیلی آئے گی ۔ پنجاب کے اندر زبردست طریقے سے سامنے آئیں گے۔رانا مشہود نے تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ لوگ جھوٹ بولتے رہے کہ ان کے پاس ماہر لوگ ہیں لیکن جہانگیر ترین کے لیے کھاد اور چینی کو مہنگا کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہمارے لئے بڑا سانحہ تھا لیکن ہم عوام کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ حکومتی اراکین منشا بم جیسے لوگوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔ اب حکومت کا سو روز کا ہنی مون نہیں چلے گا بلکہ ان کا احتساب ہوگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
See a BBC report
Previous Post امریکی جج پر شرمناک الزام لگانے والی خاتون پولی گرافک ٹیسٹ میں سرخرو۔۔۔مگر یہ پولی گرافک ٹیسٹ کیا ہوتا ہے اور کیسے کیا جاتا ہے ؟ بی بی سی کی ایک معلوماتی رپورٹ ملاحظہ کیجیے
Next Post لڑکپن میں اپنے محلے کے امن و امان کا ضامن غفار ذکری بدنام زمانہ بدمعاش اور خوف دہشت کی علامت کیسے بنا؟ اسکا اصل پشت پناہ کون تھا؟ انکشافات پر مبنی رپورٹ
Disclosure Report

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.