yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ترٹیا بند ہے یارو دو آبے دا

Yes 1 Webmaster December 7, 2014 1 min read
Mansha Fareedi
Share this:
Mansha Fareedi
Mansha Fareedi

تحریر: منشاء فریدی
اپنے لئے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

مسائل کی اس قدر بھیڑ ہے کہ لکھنے کے لئے موضوع کا انتخاب کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے اس سال ماہ ستمبر میں آنے والے سیلاب نے سرائیکی خطے کو جس تباہی سے دو چار کیا اس کی مثال شاید ہی کہیں ملے جب 12 ستمبر 2014 کو دریائے چناب کی بپھری لہریں ملتان اور مظفر گڑھ کی حدود میں داخل ہوئیں تو اس وقت تباہی کا منظر ناقابل برداشت تھا ہر طرف افراتفری کا ماحول تھا کچے اور پکے مکانات زمیں بوس ہورہے تھے بڑے بڑے تناور اور مضبوط درخت جڑوں سے اکھڑ رہے تھے سڑکیں اور دریا کے بند طوفان آب کو برداشت نہیں کرپارہے تھے تمام تر رکاوٹیں پانی کی لہروں کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئیں۔ کھیت خصوصاً کپاس اور دیگر فصلات اور باغات مکمل طور پر تباہ ہوئے

جب راقم نے سیلاب کے چند دن بعد جزوی طور پر راستے (سڑک) کی بحالی کے بعد ملتان کا سفر کیا تو راستے میں مکانات کی چھتوں تک پہنچا پانی اور بجلی کے کھمبوں پر باندھا بے گھر ہوئے لوگوں کا سازو سامان سیلاب کی شدت کی گواہی دے رہا تھا اور جس طرح سے سڑکوں پر سیلاب زدگان کی خیمہ بستیاں لگائی گئی تھیں ایک قابل رحم منظر تھا۔ بہت سے لکھاریوں نے اپنے تئیں بھر پور کوشش کی کہ سیلاب کی تباہی کا منظر سپرد قلم کر کے ارباب اقتدار و اختیار تک پہنچایا جائے جو یقیناً قابل ستائش عمل ہے لیکن زمینی حقائق اس سے زیادہ سچائی کی گواہی دے رہے ہیں بھلا ایک انسان کب تک فطرت کے مقابل کام کرسکتا ہے اس کے برعکس اگر آفات سماوی و ارضی میں کچھ انسانی زیادتیاں شامل ہو جائیں تو اس پر کچھ زیادہ ہی افسوس ہوتا ہے سرائیکی خطہ جو اس وقت حکومتی بے توجہی کا بری طرح سے شکار ہے

اس سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا ہے یہاں کی انتظامیہ بھی اس ضمن میں خاموش نظر آئی اس دوران سیلاب زدگان کو ریسکیو کے عمل میں بھی روایتی بے حسی دیکھنے میں آئی اور اب سیلاب کا شکار ہونے والوں کی بحالی کے عمل میں بھی انتہائی سستی کا مظاہرہ کیاجارہا ہے۔سیلاب کی تباہی، انتظامیہ کی نااہلی اور اب بحالی کے عمل میں ناانصافی کا ذکرکرتے ہوئے سرائیکی کے مشہور شاعر اور متعدد شعری مجموعوں کے مصنف بلال بزمی جو بستی ڈھنڈ والا موضع دوآبہ تحصیل و ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھتے ہیں کہا کہ سیلاب کی تباہی کے پیش نظر امدادی کام ایک فی صد بھی نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ عمل صحیح طرح سے سرانجام دیا جارہا ہے انہوں نے افسردہ لہجے میں کہا کہ جب دو آبہ بند کو توڑا جارہا تھا

تو شیر شاہ بند بھی توڑ دیا گیا مین روڈ ملتان کو تلیری پل کے قریب ایک بڑا کٹ لگایا گیا اور ہائی وے ڈی جی خان روڈ کو بھی ایک بڑا کٹ لگا د یا گیا تھا۔ ہم آٹھ دن تک بری طرح پھنسے رہے اس دوران ہم تک راشن پانی بھی نہ پہنچا بلال بزمی نے مزید کہا کہ دو آبہ بند مظفر گڑھ شہر کو سیلاب سے محفوظ رکھتا ہے دو آبہ بند توڑنے سے سیلاب کا پانی مظفر گڑھ شہر کے علاقہ تلیری بائی پاس اوربھٹہ پور اور کوتوال تک پہنچ گیا جب چاروں طرف پانی ہی پانی تھا تو اس دوران ہمارے پاس خیمے تک نہ تھے سارا دن بیٹھے رہتے دو آبہ بند پر اور رات کو بھوکے پیاسے سو جاتے۔

حالت تشنگی میں سیلاب کا آلودہ اور مضر صحت پانی پیتے تھے معروف شاعر محترم بلال بزمی کا کہنا تھا کہ وہ ڈی سی اور مظفر گڑھ سمیت متعدد اعلیٰ ضلعی اتھارٹیز (حکام) کے پاس گیا کسی نے ہماری بے بسی اور تباہی کی طرف کوئی توجہ نہ دی اور کسی بھی قسم کی کوئی مالی امداد نہیں کی گئی بلال بزمی کا کہنا تھا کہ میری بوڑھی ماں میرے بڑے بھائی اور میرا مکان دریا و سیلاب برد ہوا اور آج ہم بے

خانماں کھلے آسمان تلے پڑے ہیں سردیوں کے موسم میں چھت تک نہیں ہے کہ جو جاڑے کے موسم میں کڑکتی سردیوں سے تحفظ دے بلال بزمی نے کہا کہ وہ سرائیکی شاعر ہیں سرائیکی قوم کو شعور کی دولت بانٹتے ہیں سرائیکی قومیتی شعور اجاگر کرنے کی پاداش میں انہیں سخت سزا دی جارہی ہے محکمہ ریونیو کا عملہ دیئے گئے مخصوص اہدف کی روشنی میں رپورٹس بنا رہا ہے مستحقین سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہے دوران گفتگو بلال بزمی پر رقت کا عالم طاری ہوگیا اور گفتگو کا اختتام اپنے سرائیکی بند پر کیا ۔
ترٹیا بن ہے یار دو آبے دا ساڈے دل دا ہر ارمان لڑھیے
ہائی پانی اتنا تیز یارو ساڈی جھوک دا ہر مکان لڑھیے
ریہیا ککھ نئیں ساڈے موضے وچ ایہ کر ساڈے نقصان لڑھیے
اساں بزمی سنبھل وی نئیں سگیے ساڈا قیمتی ڈھیرسامان لڑھیے

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
M Sarwar Siddiqui
Previous Post سیاست کے خدا
Next Post حکومت نے مذاکرات کیلئے ابھی تک رابطہ نہیں کیا : شیریں مزاری
Shireen Mazari

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.